براؤزنگ ٹیگ

#babarazam

ٹی20 ورلڈکپ کا بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل

نیویارک(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2024ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے آئیں گے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا، امریکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم پر کافی دباؤ ہے، پاکستان کو میگا ایونٹ کے اگلے مرحلے…

پاکستان کرکٹ ٹیم بڑے معرکے میں کل بھارت کے مد مقابل

نیویارک(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کے بڑے معرکے میں کل بھارت کے مد مقابل آئے گی ۔ امریکا سے شکست کھانے والی قومی کرکٹ ٹیم کا کل بڑا امتحان ہے ۔روایتی حریف بھارت کوزیر کرنے کیلئے شاہین پرعزم ہیں ۔ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کل نیو یارک میں ہوگا ، قومی ٹیم میچ سے ایک روز قبل ڈیلس سے نیو یارک پہنچ گئی ہے، کھلاڑیوں نے گزشتہ روز مکمل آرام کیا اور آج بھرپور پریکٹس کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے نیویارک پہنچ چکے…

ٹیم ہوٹل تبدیل کریں! چیئرمین پی سی بی کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو دو ٹوک پیغام

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت کو نیویارک سٹیڈیم کے قریب ہوٹل کا قیام کروانے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی آئی سی سی دوٹوک پیغام دے دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے پاکستانی ٹیم ہوٹل تبدیل کروادیا، قومی ٹیم کو جس ہوٹل میں قیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ دور تھا، تبدیل شدہ ہوٹل اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔ محسن نقوی نے آئی سی سی کو دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے کسی بھی میچ کیلئے طویل فاصلہ طے نہیں کرے گی، اگر…

پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان امریکہ کے مد مقابل

ڈیلاس (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024میں پاکستان کا آج پہلا امتحان ہے، قومی ٹیم میزبان ملک امریکہ سے ٹکرائے گی۔ پاکستان اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان جوڑ آج ڈیلاس کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے پڑے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گی، ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں امریکہ نے پہلے میچ میں کینیڈا کو7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر محمد عامر جیت کے لیے پرعزم ہیں۔قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ…

کوشش کریں گے جو غلطیاں پہلے ہوئیں وہ نہ دہرائیں، بابر اعظم

ڈیلاس (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئے ہیں، ہمارے ذہن میں ہے ہمیں کس طرح کی کرکٹ کھیلنا ہے، جو دستیاب سہولیات تھیں اس کو استعمال کرتے ہوئے پریکٹس کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ڈیلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آل راؤنڈ عماد وسیم ورلڈ کپ کا پہلا میچ نہیں کھیل پائیں گے مگر بقیہ میچز کے لئے پر امید ہیں۔ کپتان قومی ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ عمادوسیم بدستورسائیڈ اسٹرین کی تکلیف میں مبتلا ہیں، میڈیکل پینل کامشورہ…

بابر اعظم کی ورلڈ کپ سے قبل سنیل گواسکر سے ملاقات

ڈیلاس (پاک ترک نیوز) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل بھارت کے سنیل گواسکر سے ملاقات کی۔ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اور گواسکر کے درمیان ہونے والی بات چیت کی فوٹیج شیئر کی۔ پی سی بی نے لکھا، بابر اعظم نے کرکٹ کے آئیکون سنیل گواسکر کے ساتھ بات چیت کی۔ پاکستان مینز کرکٹ ٹیم T20 ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے جمعے کو ڈیلاس پہنچی۔ گرین شرٹس نے T20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاری کے لیے تین دو طرفہ T20I سیریز کھیلی لیکن…

بابراعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹونٹی کی کامیاب ترین اوپننگ جوڑی کے باوجود تجربات کیوں ؟

آر اے شمشاد بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 2000سے زیادہ رنز بنائے ہیں ۔ ان کی اوسط 49.18ہے جبکہ انہوں نے 100کا ہندسہ عبور کیا لیکن ا س کے باوجود رواں برس پہلے 13میچوں کے دوران اوپنرز کی تبدیلی سمجھ سے بالاتر ہے ۔اوپننگ میں بار بار تجربات کے باعث پاکستانی ٹیم کا مڈل آرڈر بھی عدم تسلسل کا شکار نظر آ رہا ہے ۔ رواں برس 2024کے دوران محمد رضوان اور بابراعظم باری باری نمبر پر 3بیٹنگ کرنے آئے ہیں کبھی صائم ایوب اور کبھی حسیب اللہ خان سے اننگزکا آغاز کروایا گیا جو کہ ٹیم کیلئے…

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے آج امریکا روانہ ہوگی

لاہر(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوگی۔قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا 19 ارکان پر مشتمل پاکستان ٹیم کا پہلا گروپ آج امریکی شہر ڈیلاس کے لیے روانہ ہوگا۔ پہلے گروپ میں قومی کھلاڑی اور مینجمنٹ کے اراکین شامل ہوں گے۔ قومی ٹیم کا دوسرا گروپ بھی آج ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں امریکا کے لیے اڑان بھرے گا،…

پاک انگلینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہو گا

کارڈف (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا میچ آج کارڈف شہر کے صوفیا گارڈنز میں ہو گا، دونوں ٹیموں پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے میدان میں اتریں گی، میزبان ٹیم کو پاکستان کیخلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلش ٹیم کے کپتان جوش بٹلر بچے کی پیدائش کے باعث تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے ان کی جگہ کپتانی کے فرائض معین علی سرانجام…

ٹی 20 ورلڈ کپ2024 میں شریک 20ممالک کے سکواڈز کی مکمل فہرست

لاہور (پاک ترک نیوز) امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لینے والے تمام 20 ممالک کے مکمل سکواڈ کی فہرست درج ذیل ہیں ۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ٹورنامنٹ کا اب تک کا سب سے بڑا ایڈیشن ہو گا، جس میں 20 ٹیمیں پہلی بار ٹرافی کے لیے میدان میں اتریں گی۔ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی قیادت جوس بٹلر کریں گے جبکہ پچاس اوور کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا مچل مارش کی قیادت میں ٹورنامنٹ میں اترے گی۔روایتی حریف بھارت اور پاکستان نے بھی تجربہ کار کپتان روہت شرما اور بابر اعظم کو…

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا منفرد انداز میں اعلان،شائقین خوش

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بالکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے۔ پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان…

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا، بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔فاسٹ باؤلر حارث رؤف مکمل فٹ ہوگئے ہیں، اب وہ ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ قومی ٹیم میں پانچ فاسٹ باؤلر، تین وکٹ کیپرز اور چار آل راؤنڈر ہوں گے جبکہ پاکستانی سکواڈ کے 15 کھلاڑیوں کے علاوہ سلمان علی اور عرفان نیازی ٹریول ریزرو کے طور پر امریکا جائیں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

لاہور(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔ قومی سکواڈ سے سلمان علی آغا اور محمد عرفان خان نیازی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہےجبکہ پی سی بی نے پہلے ہی فاسٹ بولر حسن علی کو پہلے ہی ورلڈکپ اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے ۔ مجوزہ سکواڈ میں بابراعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، محمد عباس آفریدی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عامر، اور محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان اسکواڈ کا…

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

لندن(پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ انگلینڈ کے شہر لیڈز میں آج کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوز بٹلر سرانجام دیں گے۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کے لیے سنہری موقع ہے۔ سیریز جیت کر ورلڈ کپ کے لیے اعتماد حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا کمبی نیشن سوچ لیا ہے اور میں ون…

بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑنے کے قریب

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ سیریز میں ویرات کوہلی کے ٹی ٹونٹی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہیں۔ پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے دوران ایک اہم T20I ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جو فی الحال ہندوستانی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے پاس ہے۔ کوہلی 109 اننگز میں 4037 رنز کے ساتھ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، تاہم اعظم کو ریکارڈ بنانے کے لیے صرف 83 رنز درکار ہیں۔ پاکستانی کپتان اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ…

پاک انگلینڈ پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل ،بارش سے میچ متاثر ہونے کا امکان

لیڈز (پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ۔ میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے ۔ برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے،دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔ درجہ حرارت 13سے 16 ڈگری تک رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 92تک ہونے کی وجہ سے بولرز اور فیلڈرز کو گیند تھامنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا،پچ میں نمی بیٹرز کیلیے مشکلات کا سبب بنے گی۔ واضح رہے کہ چار میچوں کی…

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا

لیڈز(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے گزشتہ روز انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کر لیا۔ وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کو لیڈز میں ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابر اعظم نے خوش آمدید کہا، سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ بھی پیش کی، گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 مئی کو ہیڈنگلے…

احساس جگانا ہوگا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر کا کردار ادا کرسکتا ہے،گیری کرسٹن

لاہور(پاک ترک نیوز) گیری کرسٹن نے کہاہے کہ احساس جگانا ہوگا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی میچ ونر کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں،انھوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا بہت زیادہ بوجھ اٹھایا ہے،میں بطور کوچ چاہوں گا کہ ایسی سوچ آ جائے کہ کپتان بھی دستیاب کرکٹرز میں سے ایک ہیں، سب کو پرفارم کرنا چاہیے، یوں بابر کو آزادی کے ساتھ نیچرل ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ…

مصباح الحق نے ٹی 20 ورلڈکپ2024 کیلئے آئیڈیل پاکستانی اوپنرز کا بتا دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی مثالی پاکستانی اوپننگ جوڑی کا اعلان کردیا۔ سابق کپتان مصباح الحق نے اگلے ماہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے جانب سے اوپنرز کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کیا ہے۔ مصباح الحق نے مشورہ دیا کہ مثالی اوپننگ جوڑی کو ٹیم کی اثر انگیزی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے دائیں اور بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کے امتزاج پر مشتمل ہونا چاہیے۔ سابق کپتان نے کہا کہ موجودہ اوپنر صائم ایوب…

ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی

دبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔ بلے بازوں کے لیے تازہ ترین T20I رینکنگ میں بہتری دکھائی دی ہے خاص طور پر آئرلینڈ اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے ڈبلن میں اپنی سیریز کے بعد توجہ حاصل کی ہے ۔ پاکستان کے جارحانہ بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان تازہ ترین بیٹنگ رینکنگ میں چار درجے ترقی کرکے 57 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔عماد وسیم نے نمایاں پیشرفت کرتے ہوئے باؤلنگ رینکنگ میں 52ویں نمبر پر آنے کے لیے 24 پوائنٹس آگے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More