براؤزنگ ٹیگ

#babarazam

پی سی بی بابر اعظم کو پھر کپتان بنانے کیلئے تیار، اعلان آج متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا۔اعلان آج متوقع ہے ۔ سلیکشن کمیٹی نے بھی بابر اعظم کو کپتان بنانے کی سفارش کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کپتان کے حوالے سے باقاعدہ اعلان کاکول میں جاری قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ ختم ہونے کے بعد کریں گے۔ واضح رہے بابر اعظم پہلے بھی 4 سال تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی تینوں طرز میں کپتانی کر چکے ہیں، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71 ٹی 20 میں 42 جیتے اور 23 ہارے۔ شاہین آفریدی کے قریبی ذرائع کا…

کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار

ایبٹ آباد (پاک ترک نیوز) ایبٹ آباد کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 2 کلومیٹر دوڑنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔ دوسرے روز پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا جائزہ لینے کی دوڑ لگوائی گئی، اس ٹیسٹ کے دوران عرفان اللہ خان نیازی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کلومیٹر کی دوڑ 6 منٹ اور 47 سیکنڈز میں مکمل کی اور سرفہرست رہے جبکہ اعظم خان محض ڈیڑھ کلومیٹر ہی دوڑ سکے، اس ریس کو ٹائم فریم 20 منٹ رکھا گیا تھا۔ دیگر قابل ذکر پرفارمنس میں محمد رضوان نے 8…

قیادت کا تاج پھر بابراعظم کے سر سجنے کو تیار

کراچی(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کی قیادت کا تاج اب ایک بار پھر سابق کپتان بابراعظم کے سر پر سجنے کیلئے تیار ہے تاہم بابراعظم ذمہ داری کو قبول کرنے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے چند یقین دہانیوں کے خواہاں نظر آتے ہیں ۔ بابر اعظم کو جس طرح عہدے سے ہٹایا گیا وہ اس سے سخت ناخوش تھے اور اب بھی یہ بات نہیں بھولے، وہ ذمہ داری قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور پہلے بورڈ سے بعض معاملات میں یقین دہانیاں چاہتے ہیں، اتفاق رائے کی صورت میں دوبارہ کپتانی قبول کر لیں گے،البتہ عماد وسیم اور عامر کی واپسی سے…

بابر اور رضوان کو دی ہنڈرڈ ڈرافٹ میں کوئی خریدار نہیں ملا

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو دی ہنڈرڈ ڈرافٹ میں کسی خریدار نے دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ۔ ٹورنامنٹ کے 2024 ایڈیشن کے ہنڈریڈ ڈرافٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو کوئی خریدنے والا نہیں تھا۔ پاکستان کے سابق کپتان بابر اور رضوان جنہوں نے قومی ٹیم کے لیے T20 بین الاقوامی اوپننگ جوڑی کے طور پر ریکارڈز کا ڈھیر لگا دیا ہے، 100 گیندوں کے فارمیٹ کی آٹھ ٹیموں کی طرف سے چنائے گئے - بین الاقوامی اور ڈومیسٹک دونوں - 32 کھلاڑیوں میں جگہ نہیں پا سکے۔…

بابر اعظم اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ساتھی اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ سابق کپتان بابر اعظم لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ بابر اعظم پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اختتام کے فوری بعد عمرے پر روانہ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں بابر اعظم کی پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی تاہم یونائیٹڈ نے زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا معرکہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 روزہ میچز پر…

گراؤنڈ میں پرفارم کرتا ہوں، کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں: بابراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تنقید پر دھیان نہیں دیتا ، گراؤنڈ میں پرفارم کرتا ہوں، کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی گیم کا پتہ ہے، اپنا کھیل روز بروز بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، جب عوام بابر، بابر کی آواز لگاتے ہیں تو وہ احساس الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا، کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے فینز کو خوشیاں دوں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ایس ایل میں زلمی کی…

پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج مد مقابل

لاہور(پاک تر ک نیوز )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )سیزن 9کے 8ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں آج جوڑ پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کے 8ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں نے اب تک دو دوم میچز کھیلے ہیں ۔ پوائنٹس ٹیبل پر گلیڈی ایٹرز کا دوسرا جبکہ یونائیٹڈ کا تیسرا نمبر ہے ۔ پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلے میچ…

بابر میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، عبد الرزاق

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان نہیں ہونا چاہیے۔ عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ دوسری اننگز میں بابر کو بطور کپتان کیرون پولارڈ کے سامنے تجربہ کار باؤلر لانا چاہیے تھا۔ انہوں نے پشاور زلمی کی لگاتار دوسرے شکست سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔ عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ…

بابراعظم ٹی 20فارمیٹ میں 10ہزار رنز بنانیوالے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے سابق اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم ٹی20 فارمیٹ میں سب سے کم اننگز میں 10 ہزار رنز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔ بابراعظم نے یہ اعزاز صرف 271 اننگز کھیل کر حاصل کیا، اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ کارنامہ 285 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔

پی ایس ایل 9،پشاور زلمی کراچی کنگز کیخلاف مشکلات کا شکار

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 9میں جاری چھٹے میچ میں پشاور زلمی کراچی کنگز کیخلاف مشکلات کا شکار ہو گئی ۔زلمی کے 3کھلاڑی 40رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے سیزن 9کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ ہوا ۔صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔محمد حارث بھی محض 6رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے ۔ ٹام کیڈمور بھی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ…

بابراعظم پشاور زلمی کو پی ایس ایل چیمپئن بنوانے کیلئے پرعزم

لاہور(پاک ترک نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے سیزن 9میں بابراعظم پشاور زلمی کو چیمپئن بنوانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اس بار پشاور زلمی کی ٹیم اچھی لگ رہی ہے۔ ہماری بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اس بار بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ہم میچ والے دن دیکھیں گے کہ ہماری تیاری کیسی ہے۔ محمد حارث مخالف باؤلرز کا مقابلہ کریں گے۔ پشاور زلمی جس کی قیادت تجربہ کار بابر اعظم کر رہے ہیں، پراعتماد ہے کیونکہ وہ اس سیزن میں ایک مضبوط کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔…

بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ )میں پانچ درجے ترقی کے بعد ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل ہو گئے۔ بابر اعظم اس سے قبل 10 ویں نمبر پر موجود تھے البتہ بھارت اور آسٹریلیا کے بلے بازوں نے اپنے ٹیسٹ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے بابر اعظم کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے…

اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ،شاہد آفریدی

کراچی(پاک ترک نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ۔عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں، صرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیم کمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی کپ بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے البتہ سینیئر کھلاڑیوں پر ذمہ داری ہوگی، پاکستان ٹیم کا صرف ایک کپتان بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر لڑائی کا سلسلہ ختم ہو، ہر…

چوتھا ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف

کرائسٹ چرچ: (دنیا نیوز) پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 159 رنز کا ہدف دے دیا۔ قبل ازیں کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ورلڈکپ کی تیاری کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ شاہینوں کی جانب سے صائم…

لیجنڈری پاکستانی بلے باز کا بابر اعظم کو اہم مشورہ

لاہور(پاک ترک نیوز) لیجنڈری پاکستانی بلے باز ظہیر عباس نے سابق کپتان بابر اعظم کے لیے ایک اہم ٹپ شیئر کی ہے کیونکہ وہ اپنے معیار کے مطابق نسبتاً خراب پرفارمنس کے بعد بالآخر فارم میں واپس آتے ہیں۔ ایشین بریڈمین نے عالمی معیار کے بلے باز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے کھیل میں مزید مستقل مزاجی لائیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ بلے باز توقعات سے کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ظہیر عباس نے امید ظاہر کی کہ بابر اعظم ایک بار پھر ڈیلیور کرے گا اور اپنی خراب فارم سے واپسی کرے گا اور میچ جیتنے والی ففٹی…

بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے،شاہین آفریدی

ڈونیڈن (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے۔ سابق کپتان بابر اعظم کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بابر نے تینوں میچز میں اچھا کھیلا لیکن میرے خیال سے وہ فِنش نہیں کرپایا۔ بابر اعظم کے ساتھ کوئی اچھا پلیئر کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-3 سے شکست کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کیا۔ بدقسمتی سے نیوزی لینڈ…

آسٹریلیا کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی بدترین شکست

ڈونیڈن (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے بعد پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، صائم ایوب، اعظم خان، محمد رضوان، افتخار احمد کسی کا بلا نہ چل سکا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج ڈونیڈن میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ میں جاری 5 ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کیویز کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کانوے نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا تاہم تیسرے اوور میں حارث رؤف کی گیند پر کانوے کیچ آؤٹ…

بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے تیسرے بلےباز بن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے تیسرے بلےباز بن گئے۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں 35 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی ۔سابق کپتان ٹی20 انٹرنیشنل فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے تیسرے بلےباز بن گئے ہیں۔ بابراعظم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 105 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں 42.12 کی اوسط سے 3 ہزار 538 رنز اسکور کررکھے ہیں۔ فہرست میں ویرات…

پہلا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست دیدی

آک لینڈ (پا ک ترک نیوز) کیویز نے پہلے ٹی 20 میچ میں شاہینوں کو دبوچ لیا۔ تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں جاری 5 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 180 سکور پر ڈھیر ہو گئی اور یوں پہلا میچ 46 رنز سے کیویز نے اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم 33 رنز کے مجموعے پر صائم ایوب 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی…

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 227رنز کا ہدف

آک لینڈ (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 227رنز کا ہدف دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کافیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 226رنز بنا لئے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 61جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 57رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور عباس آفریدی نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More