براؤزنگ ٹیگ

#babarazam

امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں گے ،فخر زمان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے مقابلہ ضروری ہوتا ہے۔اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، پرامید ہوں کہ بابر اعظم بڑا سکور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی اچھی کپتانی کی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے لیکن امید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف…

پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست ،سیریز کینگروز کے نام

میلبورن (پاک ترک نیوز) پاکستان کو آسٹریلیا کےہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی 79رنز سے شکست ہو گئی ۔ سیریز کینگروز جیت کر گئے ۔ آسٹریلیا نے ایک بار پھر پاکستان کو ہ را کر باکسنگ ڈے ٹیسٹ بھی اپنے نام کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز اوپنر عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، کینگروز کی طرح شاہینوں کی جانب سے بیٹنگ میں اچھی شروعات نہیں ہوئی، عبداللہ شفیق نے صرف 8 کے مجموعی سکور پر مچل سٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کو کیچ دے دیا، وہ صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق 12 رنز…

چار روزہ میچ:پہلے روزپاکستان کے 6وکٹوں پر 324رنز

کینبرا(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں پاکستان اور پرائم منسٹر الیون کے درمیان چار روزہ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر شاہینوں نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 324 رنز بنا لیے۔کپتان شان مسعود 156رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کینبرا کے مانوکا اوول گراؤنڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 9 رنز بنا کر بکنگھم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔عبداللہ شفیق 38 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ…

نیتھن لیون سپر سٹار بابر اعظم کو بائولنگ کرانے کیلئے بے تاب

پرتھ (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے سپنر نیتھن لیون قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سپر سٹار بابراعظم کو بائولنگ کرانے کیلئے بے چین ہیں ۔ رواں برس کے شروع میں ایشز ختم ہونے والی پنڈلی کی انجری کے بعد واپسی کی تیاری کرنے والے آسٹریلوی سپر "سپر اسٹار" بابر اعظم کے خلاف باؤلنگ کے چیلنج کو لے کر خاصے پرجوش ہیں۔ لیون نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی بڑی چوٹ سے طویل بحالی کے بعد پچھلے مہینے شیفیلڈ شیلڈ کے تین میچز اکٹھے کیے ہیں اور وہ آسٹریلیا کے حملے کے ایک اہم حصے کے طور پر پاکستان کے خلاف میچ نمبر 101 میں…

قومی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلیا روانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگئی، قومی سکواڈ براستہ دبئی سڈنی سے کینبرا پہنچے گا۔ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔قومی ٹیم میں 18 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ مینجمنٹ کے دو ارکان ڈاکٹر سہیل اور شاہد اسلم سکواڈ کو بعد میں جوائن کریں گے۔ بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہائی پرفارمنس کوچ سائمن گرانٹ ہیلمٹ آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

بطور کپتان دورہ آسٹریلیا مشکل ،کوشش ہوگی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں ،شان مسعود

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بطور کپتان دورہ آسٹریلیا مشکل ہدف ہے لیکن کوشش ہوگی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بابراعظم اور سرفراز احمد کے اسکواڈ میں موجود ہونے سے کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں البتہ دونوں سینئیر کرکٹرز کے مشورے ضرور لوں گا۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت نئی مینجمنٹ اور سیلکٹرز ایک پیچ پر تھے، ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں…

بابراعظم ورلڈکپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہںچ گئے۔ بابر اعظم ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے بعد لاہور پہنچے ہیں، بابر اعظم کی ایئرپورٹ آمد پر لوگوں کے ہجوم نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، ٹیم منیجر بھی لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ کپتان بابر اعظم کے ہمراہ کرکٹ بورڈ دیگر عملہ بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کو ویلکم کرنے کے لیے اُن…

بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار،کوہلی کی تنزلی

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے ۔ نئی جاری کردہ رینکنگ کے قومی کپتان بابر اعظم 829 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارتی بلے باز شبھمن گل 823 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، دونوں کے درمیان 6 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک 3 درجہ ترقی کرکے تیسرے نمبر جبکہ جنوبی افریقہ کے ہی ہینرک کلاسین 4…

ورلڈ کپ :پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 18ویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت کے شہر بنگلورو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 18ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ میگا ایونٹ میں پاکستان نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے دو میں کامیابی ملی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ دوسری جانب آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ میں تین میچز کھیل کر ایک میں کامیاب جبکہ دو میں شکست کھا چکی…

بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں، اپنا بیسٹ دیں گے: بابر اعظم

احمد آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ کا کوئی دباؤ نہیں، اپنا بیسٹ دیں گے۔ پہلے احمد آباد میں پری میچ پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے، انہوں نے ایشیاء کپ میں متاثر کن باؤلنگ کی تھی، شاہین آفریدی پر یقین ہے کہ وہ بڑے میچ کے باؤلر ہیں، ایک دو میچز میں اوپر نیچے پرفارمنس ہو گئی تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سوالیہ نشان آ گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے تو فیلڈنگ بہتر ہونی چاہیے،…

ورلڈ کپ : پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا

احمد آباد (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں بڑا ٹاکرا کل ہوگا ۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل احمد آباد میں سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 12ویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل ٹکرائیں گے ۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اپنے پہلے دو میچز جیت چکی ہیں ۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا ۔ دوسری جانب بھارت جسے…

نئی ون ڈے رینکنگ جاری ،بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان

دبئی(پاک ترک نیوز) ورلڈ کپ 2023 سے قبل آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی قومی کپتان بابراعظم بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 898 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ بھارتی ٹیم کے بلے باز شبمن گل رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔اوپنر امام الحق 728 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے امام الحق سے پانچویں پوزیشن چھین لی۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد…

بابر اعظم کی جگہ شاداب خان آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ میں کپتان مقرر

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کیخلاف بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کپتانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد حارث محمد رضوان کی جگہ گلوز سنبھالیں گے ۔ بابر اعظم بحیثیت کپتان کی بجائے صرف بطور بلے باز حصہ لیں گے جبکہ محمد رضوان کی جگہ محمد حارث آج کے میچ میںوکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔ دوسری جانب آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ بابراعظم کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شاداب خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم…

وار م اپ میچ ،آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔ بابراعظم کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شاداب خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹھیک ہیں لیکن وہ آرام چاہتے تھے،بابر اور رضوان آرام کر رہے ہیں ۔ہم آخری میچ ہار گئے تھے لیکن…

پاکستانی کھلاڑیوں کی حیدر آباد میں بھرپورپریکٹس ،نیوزی لینڈ سے وارم اپ میچ کل

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم نے حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ سے وارم اپ میچ کل کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز اور نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی…

ایشیا کپ میں جو غلطی ہوئی، ورلڈ کپ میں نہیں دہرائینگے،بابراعظم

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں جو غلطی ہوئی، ورلڈ کپ میں نہیں دہرائینگے۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بھارت روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے اپنے 15 کھلاڑیوں پر اپنے سے زیادہ اعتماد ہے، یہ وہی لڑکے ہیں جنہوں نے ٹیم کو عالمی نمبر ون بنایا، ایشیا کپ میں جو غلطی ہوئی، ورلڈ کپ میں نہیں دہرائینگے، نسیم شاہ کے بعد سب سے بہتر آپشن حسن علی ہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہم کرکٹ نہیں کھیلے لیکن ہمیں…

بابر اعظم کو موٹر وے پر اوور سپیڈنگ پر جرمانہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو موٹر وے پر اوور سپیڈنگ پرجرمانہ کردیا گیا۔ بابر اعظم کو موٹر وے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل مئی میں بابر کو لاہور کے لبرٹی چوک کے ایکسائز افسران نے روک لیا تھا۔ افسران نے دیکھا کہ اس کی پلیٹ پر نمبر غیر معمولی طور پر چھوٹے تھے اور معیاری سائز کے ضوابط کی تعمیل نہیں کرتے تھے۔ قواعد کی پابندی سے متعلق افسران نے سفارش کی کہ بابر اپنی نمبر پلیٹ کو معیاری نمبر پلیٹ سے بدل دیں۔ ایکسائز افسران نے بابر کی گاڑی کی…

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،حسن علی کی واپسی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس کےدوران 18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا، قومی سکواڈ میں کپتان بابراعظم اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، فخر زمان، محمد رضوان (وکٹ کیپر بلے باز) حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا، اسامہ میر ابرار احمد ،محمد حارث ،اور زمان خان کو ریزرو…

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی۔ ولیمے کی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے اہلخانہ سمیت دیگر مشہور شخصیات شرکت کریں گی۔ یاد رے کہ قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کی شادی کی تقریب منگل کو کراچی میں ہوئی تھی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق، سعید انور، تنویر احمد اور سہیل خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کے…

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کے انتخاب پر مشاورت مکمل

لاہور(پاک ترک نیوز) آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان سکواڈ پر مشاورت مکمل کر لی گئی ۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم بورڈ چیف ذکا اشرف سے ملاقات کریں گے جس میں ٹیم کے انتخاب کے معاملے پر حتمی مشاورت کی جائے گی۔میگا ایونٹ میں ٹیم کے انتخاب کے لیے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سابق کپتانوں اور کرکٹرز سے بھی مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی سربراہ اور بابراعظم نے قومی اسکواڈ کی تشکیل پر ابتدائی مشاورت مکمل کر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More