براؤزنگ ٹیگ

#bahawalpur

دریائے ستلج میں بہاولنگر اور بہالپور کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری

بہاولنگر(پاک ترک نیوز) دریائے ستلج میں بہاولنگر اور بہاولپور کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے۔سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر سیلابی ریلے کے بہاؤ میں کمی آنے لگی ہے۔جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں پانی کی زد میں آگئیں۔ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بہاولنگر میں بھوکاں پتن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، پانی کے تیز بہاؤ سے کٹاؤ کا عمل بھی جاری ہے، ہیڈ سلیمانکی، ہیڈ ورکس کے…

آپ نے دہشتگردوں کے لئے دروازے کھولے: مریم نواز

بہاولپور (پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اس گھڑی چور کی حکومت 10سال رہی، آپ نے دہشتگردوں کے لئے دروازے کھولے، خیبرپختونخوا میں پولیس نہتی ہے، کمزوری کو ماننا پڑے گا ۔ بہاولپور میں چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے جو معاہدے کیے اس کی پاسداری نہ کریں تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔عوام نے بہت عزت سے نوازا، شکر گزار ہوں، عوامی رابطہ مہم مسلم لیگ ن کی قوت میں…

ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثہ، 20 افراد جاں بحق

لاہور(پاک ترک نیوز) ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک حادثہ میں20 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں بس کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ، ریسکیو 1122 اور افسران پہنچ جائے حادثہ پر پہنچے جب کہ آگ بجھانے والی ٹیموں نے کارروائی شروع کی۔ آئی جی خالد محمود کی ہدایت پر موٹر وے پولیس نے ایمرجنسی کرائسز سنٹر تشکیل دیدیا۔حادثے کے فوراً بعد موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔…

عامر لیاقت کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی

بہاولپور (پاک ترک نیوز) عامر لیاقت کی تیسری بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی۔دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کر دیا۔عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔ عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، عامر لیاقت نشہ آور ہو کر آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے گھر اور زیورات ادا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More