براؤزنگ ٹیگ

#baitulmuqadas

فلسطین کا تنازع حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اردوان

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فلسطین کا تنازع حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔آزاد فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ 1967 کی سرحدی حدود کے مطابق جغرافیائی طور پرآزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت بیت المقدس کے قیام میں اب مزید تاخیر نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے خطے کے مسائل کی جڑ فلسطین کا تنازع ہے جس کے حل تک امن ممکن نہیں۔ ترکیہ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور تنازع کے حل…

حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ، ہزاروں راکٹ فائر،فلسطینی مجاہدین اور اسرائیلی فوجیوں میں جھڑپیں

مقبوضہ بیت القدس(پاک ترک نیوز) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اور غزہ کی حکمران جماعت حماس نے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا ،ہزاروں راکٹ فائر اور فلسطینی مجاہدین اسرائیل میں داخل ہوگئے ۔ حماس اور اسرائیلی فورسز کے درمیان گلی اور سڑکوں پر جھڑپیں جاری ہیں۔حماس کے فوجی ونگ کے سربراہ کمانڈر محمد الضیف ’ابو خالد‘ نے آپریشن الاقصی طوفان شروع کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے آپریشن الاقصی طوفان کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا۔ غزہ سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد…

مشرقی بیت المقدس کو یہودی علاقے میں بدلنے کا اسرائیلی منصوبہ انتہائی قابل مذمت ہے،فلسطینی اتھارٹی

بیت المقدس (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے مشرقی بیت المقدس کی تعمیرو ترقی کی آڑ میں آباد کاری کے لیے ایک ارب ڈالر کا اسٹریٹیجک پلان تیار کئے جانے کی فلسطینی اتھارٹی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزاد فلسطینی ریاست کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔ پیر کے روز اس منصوبے پر فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے رد عمل میں کہا کہ اس کا مقصد یروشلم میں یہودیوں کو بسانے کی سرگرمیوں کو تیز کرنا اور تمام شعبوں میں اس کی القدس کی خصوصیات کو تبدیل کرنا ہے۔ فلسطینیوں کی قدرتی آبادی میں اضافے کو محدود…

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کا فلسطینیوں پر دوبارہ حملہ ،6زخمی

بیت المقدس (پاک ترک نیوز) مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کا فلسطینیوں کے دوبارہ حملے میں چھ فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے تازہ ترین حملے میں کم از کم چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔ویڈیوز میں مسلح فوجیوں کو مسجد کو نمازیوں سے زبردستی خالی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مسلح پولیس نے سٹن گرینیڈز کا استعمال بھی کیا اور فلسطینی نمازیوں پر ربڑ کی کوٹیڈ اسٹیل کی گولیاں برسائی ہیں ۔ گزشتہ روز بھی اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں درجنوں…

اسرائیلی فورسز نے مزید 4نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس(پاک ترک نیوز) قابض اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے مزید 4نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔ فائرنگ سے متعدد فلسطینی شہری زخمی بھی ہیں ۔ اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جنین میں فلسطینی مہاجرین کے کیمپ میں آپریشن کے دوران چاقو حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے جنین اور دیگرعلاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کرکے تلاشی کا عمل جاری ہے۔متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ مختلف علاقوں میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فورسز کی پابندیوں کو توڑتے ہوئے اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More