براؤزنگ ٹیگ

#balarus

روس اور بیلاروس نے جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس اور بیلاروس نے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ روس اور بیلاروس نے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی مشقوں کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے، یہ ماسکو کی یوکرین کے لیے حمایت بڑھانے سے مغرب کی حوصلہ شکنی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ روس نے گزشتہ ماہ مشقوں کا اعلان اس وقت کیا تھا جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا تھا کہ وہ بعض شرائط کے تحت یوکرین میں فوجیوں کی تعیناتی کو مسترد نہیں کریں گے اور امریکہ اور نیٹو کے کچھ دیگر اتحادیوں نے کہا کہ کیف کو سرحدی…

ماسکو ،باغی گروپ کے سربراہ پریگوزن سمیت 10افراد طیارے حادثے میں ہلاک

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے باغی گروپ کے سربراہ پریگوزن سمیت 10افراد ماسکو کے قریب طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔ واگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوژن ماسکو کے قریب طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے میں نجی طیارے میں عملے کے تین ارکان سمیت سوار تمام دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ سے 8 لاشیں برآمد کرلی گئیں ہیں۔ واگنر کے نمائندہ گرے زون چینل کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ واگنر گروپ کے سربراہ، روس کے ہیرو،مادرِ وطن کے سچے محبِ وطن یوگینی وکٹوروفچ…

یوکرین کا اڈویسا پر حملے کرنیوالے روسی میزائل اور ڈرون گرانے کا دعوی

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے اوڈیسا کو نشانہ بنانے والے روسی میزائلوں اور ڈرونز کو گرانے کا دعوی کیا ہے ۔ یوکرینی حکام کا کہناہے کہ اس نے اوڈیسا پر حملے کرنیوالے روسی میزائل اور ڈرونز کو نشانہ بنایا ہے ۔ روسی حملے میں عمارت کا ملبہ گرنے سے تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ یوکرین نے بحیرہ اسود میں ایک کارگو جہاز پر روسی جنگی جہاز کی جانب سے حملے کرنے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔ کیف کا دعویٰ ہے کہ یوکرائنی افواج نے پچھلے ہفتے باخموت کے ارد گرد 3 مربع کلومیٹر (1 مربع میل) پر…

روس کے یوکرین پر میزائل حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 8ہو گئی

کیف (پاک ترک نیوز) روس کے یوکرینی شہر کراماتورسک پر میزائل حملے میں ہلاک افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی ۔ مشرقی یوکرین کے شہر کراماتورسک پر روسی میزائل حملے کے متاثرین میں تین بچے بھی شامل ہیں ۔میزائل حملے میں درجنوں شہری زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ مغربی فوجی اتحاد ویگنر گروپ کے بیلاروس منتقل ہونے سے لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔ لیتھوانیا یوکرین کیلئے دو NASAMS فضائی دفاعی نظام خرید رہا ہے۔

روس اور بیلاروس میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کیلئے معاہدہ

منسک(پاک ترک نیوز) روس اور بیلاروس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کا معاہدہ طے پا گیا ۔معاہدے پر دستخط روس اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے کیے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب بیلاروس میں منعقد ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق روس کے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی بیلاروس میں تعیناتی سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ بیلاروس میں تعینات کیے جانے والے جوہری ہتھیاروں اور ان کے استعمال سے متعلق کسی بھی فیصلے پر روس کا ہی کلی اختیار ہوگا۔ روسی…

بیلا روس اور ایران کے درمیان طے پانے والا روڈ میپ کیا ہے

تہران (پاک ترک نیوز) بیلا روس اور ایران کے درمیان سال 2023-2026 کے لیے تعاون کے روڈ میپ کا تین سالہ جامع معاہدہ طے پاگیا ہے۔ بیلاروس کے صدور الیگزینڈر لوکاشینکو اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نےیہاں ہونے والی بات چیت کے بعد تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کیے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کی جاری کردہ بیان کے مطابق روڈ میپ سیاست، معیشت، قونصلر خدمات، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت، آرٹ، میڈیا اور سیاحت کے شعبوں میں جامع تعاون فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ بیلا روسی صدر ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پرتہران…

نوبل امن انعام 2022کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) نوبل امن انعام 2022کا اعلان کردیا گیا ۔ بیلاروس کے سماجی کارکن ایلس بیالیاٹسکی نوبل انعام پانے والوں میں شامل ہیں تفصیلات کے مطابق نوبل امن انعام دو ہزار بائیس کا اعلان کردیا گیا، بیلاروس کے شہری اور دو تنظیمیں امن کا نوبل انعام برائے 2022 کے حقدار قرار پائے۔ بیلاروس کے سماجی کارکن ایلس بیالیاٹسکی نوبل انعام پانے والوں میں شامل ہیں، انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی روسی تنظیم میموریل کو بھی نوبل انعام دیا گیا جبکہ یوکرین کی انسانی حقوق کی تنظیم سینٹر فار سول لبرٹیز کو بھی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More