براؤزنگ ٹیگ

#banazirbhuttoo

آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپ کا اعلان کر دیا

لندن (پاک ترک نیوز) آکسفورڈ یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کر دیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی نے بے نظیر سکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباء کو وظائف دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اس سلسلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور لڑکیوں کی تعلیم کی عالمی سفیر ملالہ یوسفزئی نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے ہونہار طلباء کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مکمل اسکالرشپ ملے گی،…

بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث2 ریٹائرڈ فوجی افسران کی سزائیں برقرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث دو ریٹائرڈ فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھتے ہوئے سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔ سپریم کورٹ نے کرنل (ر)آزاد منہاس اور کرنل (ر) عنایت اللہ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں، فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللہ کو 4سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔ دونوں سابق فوجی افسران پر 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام تھا، سزاؤں کے خلاف اپیلوں…

بے نظیر نےعوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نےعوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں، 27 دسمبر 2007 کا سیاہ دن عوام کی ایک محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تمام عمر جہد مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے، ملک، عوام اور…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More