براؤزنگ ٹیگ

Bangladesh

شکیب الحسن نے سکواڈ کو لاہور میں جوائن کرلیا

لاہور(پاک ترک ن یوز) بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کیلئے بنگلادیشی ٹیم کو جوائن کرلیا۔ معروف آل رائونڈر امریکا سے براہ راست لاہور پہنچے، جہاں وہ کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز مسی ساگا کی نمائندگی کررہے تھے۔ واضح رہے کہ رواں برس شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے والے سابق پارلیمنٹیرین شکیب الحسن حکومت کا تختہ الٹائے جانے سے قبل ہی کینیڈا میں فیملی کے ہمراہ موجود تھے، تاہم ملک میں جاری مظاہروں اور پرتشدد کے…

بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ،شکیب اور تسکین بھی سکواڈ میں شامل

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔بنگلہ دیش کے آل رائونڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بائولر تسکین احمد بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسن شنتو ہیں جبکہ دیگر سکواڈ میں مومن الحق، محمود الحسن، ذاکر حسین، شادمان اسلام، مشفیق الرحیم، لٹن کمار داس، مہدی حسن، تیجل الاسلام، نعیم حسن، ناہید رانا، شریف الاسلام، حسن محمود اور سید خالد محمود شامل ہیں۔ فاسٹ بولر تسکین احمد اور عوامی لیگ کے رہنما شکیب…

بنگلادیش اے ٹیم کی پاکستان آمد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی اے ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی ٹیم ڈھاکا سے براستہ دوحا پاکستان پہنچی، بنگال ٹائیگرز کی اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلادیش میں جاری مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے باوجود اے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔ بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔ بنگلادیش اے اور پاکستان…

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھا لے گی، بنگلہ دیشی آرمی چیف

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں آج حلف اٹھائے گی۔ بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وقار الزمان کا کہنا ہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں 15 رکنی ٹیم آج (جمعرات) شام تک حلف اٹھائے گی۔ یاد رہے کہ جنرل وقار الزمان نے ملک میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے نتیجے میں پیر کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت چلی جانے کے بعد عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران 400…

ہماری حکومت اور قوم بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑی ہے: پاکستان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان کی جانب سے بنگلادیش کی صورتحال پر پہلا باضابطہ بیان دے دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہناہے کہ کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بنگلادیشی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے بنگلادیش میں حالات پرامن اور تیزی سے معمول پر آئیں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یقین ہے بنگلادیشی عوام کا جذبہ اور اتحاد انہیں ہم آہنگ مستقبل کی طرف لے جائے گا۔ یاد رہے کہ بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج کے بعد پیر کو ملک سے فرار ہو گئی…

بنگلہ دیش: صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کے صدرشہاب الدین نے پارلیمنٹ تحلیل کردی۔ سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور ملک سے فرار ہونے کے بعد طلبا تحریک نے فوجی قیادت یا حمایت والی حکومت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمنٹ دوپہر 3 بجے تک تحلیل کرنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں ہے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔ ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکرمازوم دار نے ویڈیو…

بنگلہ دیش : طلبہ کا فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار، عبوری حکومت کا خاکہ پیش

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز ) بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والی طلبہ تحریک کے رہنما نے ملک میں فوجی حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، ساتھ ہی ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کا خاکہ بھی جاری کردیا گیا۔ طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام نے کہا ہے کہ ہمیں بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت قبول نہیں ہے، ملک میں عبوری حکومت بنانی ہے تو اس کا خاکہ ہم دیں گے۔ ناہید اسلام، آصف محمود اور ابوبکرمازوم دار نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عبوری حکومت کا خاکہ جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نوبیل…

بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ، آرمی چیف نے 45 منٹ کی ڈیڈلائن دی تھی ۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئیں ، بنگلہ دیش کے آرمی چیف کچھ دیر بعد قوم سے خطاب کرینگےبنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد پولیس، اہلکاروں اور ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی رپورٹوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے کہ مظاہروں کا آغاز پیر کو دوبارہ ہوگا جبکہ دارالحکومت ڈھاکہ میں فوجیوں…

بنگلادیش میں مظاہرین کا تھانے پر حملہ؛ 13 پولیس اہلکار ہلاک

ڈھاکا(پاک ترک نیوز) بنگلادیش کے علاقے سراج گنج میں عنایت پور تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار مارے گئے۔ بنگلادیش میں سول نافرمانی کی تحریک کے دوران چند مشتعل افراد نے عنایت پور تھانے پر دھاوا بول دیا۔مشتعل ہجوم نے تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ایک حصے کو آگ لگادی۔ ہجوم نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بنگلادیش پولیس کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں عنایت پور تھانے میں کم از کم 13 اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ ملک بھر کے درجنوں تھانوں پر حملے میں 300 سے…

بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) کوٹہ سسٹم کے خلاف ہونیوالے پر تشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد بنگلا دیش حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبا تنظیم چھاترو شبرپر پابندی عائد کر دی۔ بنگلادیش میں حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کو عسکری و دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی لگائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کے طلبا ونگ کو حالیہ طلبا احتجاج میں تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے، جماعت اسلامی پر پابندی کا فیصلہ…

پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دیدی

ڈارون(پاکت رک نیوز) پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو چار روزہ میچ میں 148 رنز سے شکست دے دی، بائیں بازو کے اسپنر مہران ممتاز اور فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کی۔ بنگلہ دیش اے کو جیتنے کے لیے 428 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن مہران ممتاز اور شاہنواز دھانی کی عمدہ بولنگ کے نتیجے میں وہ اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔مہران ممتاز نے 84 رنز کے عوض 4 اور شاہنواز دھانی نے 57 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش اے نے میچ کے آخری روز 20 رنز بغیر کسی نقصان کے دوسری اننگز شروع کی اور…

بنگلہ دیش میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، فوج طلب،کرفیو نافذ

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش میں جاری طلبہ کے احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 105 ہو گئی جس کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کرکے فوج طلب کر لی گئی ہے۔ طلبہ نے ایک جیل پر دھاوا بول کر سینکڑوں ساتھیوں کو رہا کروا لیا اور جیل کو نذرِ آتش کر دیا۔پولیس اور طلبہ کے درمیان کئی روز سے جاری جھڑپوں میں 104 پولیس اہلکاروں اور 30 صحافیوں سمیت اڑھائی ہزار سے زیادہ افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پریس سیکرٹری نعیم الاسلام خان نے بتایا کہ حکومت نے سول اداروں کی مدد کیلئے فوج تعینات…

افغانستان پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ،آسٹریلیا آئوٹ

کنگز ٹاؤن(پاک ترک نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلا دیش کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔آسٹریلیا ایونٹ سے باہرہوگیا ۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اب افغانستان کی ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے سپر 8 مرحلے کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں آرنوس…

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئندہ ہفتے دیگر بورڈز کیساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چند ہفتے قبل چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوایا تھا، آئی سی سی نے شیڈول کا تفصیلی جائزہ لیا اور پی سی بی کے شیڈول میں رد و بدل نہیں کیا۔19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی دیگر 7 ممالک کو اب بھجوائے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس میگا ایونٹ میں آسٹریلیا، انگلینڈ،…

سپر ایٹ راؤنڈ، بنگلا دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا سے شکست

نارتھ ساؤنڈ اینٹیگا(پاک ترک نیوز) آئی سفی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 28 رنز سے شکست دے دی، میچ بارش کے باعث روک دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش نے آسٹریلیا 140 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم بارش شروع ہونے سے قبل کینگروز نے 11.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا لیے تھے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے…

بنگلہ دیشی سکواڈ کا اعلان ،شکیب الحسن مسلسل 9ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار

ڈھماکہ (پاک ترک نیوز) بنگلہ دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان کردیا ۔ سابق کپتان شکیب الحسن مسلسل 9واں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے تیار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اگلے ماہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ٹیم کی قیادت بلے باز نجم الحسین شانتو کریں گے، جنہیں اس سال کھیل کے تینوں فارمیٹس میں کپتان مقرر کیا گیا تھا، شکیب کی دستیابی پر غیر یقینی صورتحال کے درمیان جو آنکھ کی تکلیف…

پاکستان سمیت کئی ممالک سے پہلی حج پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی

ریاض (پاک ترک نیوز) پاکستان سمیت کئی ممالک سے پہلی حج پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک سے عازمین حج کی پہلی پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی ۔افغانستان ،بھارت ،بنگلہ دیش سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک سے بھی عازمین حج کی پہلی پروازیں کل سعودی عرب پہنچیں گی ۔ سعودی حکام کے مطابق مجموعی طور پرسات ہزار 700 پروازوں کے ذریعے عازمین سعودی عرب پہنچیں گے۔ اور یہ مجموعی طور پر 34لاکھ نشستیں بنتی ہیں۔ پاکستان کے ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کے لیے فلائٹ…

سعودی عرب کا بنگلہ دیش کیلئے 1.4بلین ڈالر امداد کااعلان

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے بنگلہ دیش کی توانائی کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے 1.4 بلین ڈالر کی مالی امدادکا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کے لیے سعودی مالیاتی قرض پر حال ہی میں دستخط کیے گئے معاہدے سے جنوبی ایشیائی معیشت کی توانائی کی حفاظت کو فروغ دینے اور اس کے ڈالر کے ذخائر پر دباؤ کم ہونے کی توقع تھی۔ انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، اسلامی ترقیاتی بینک کے ایک ڈویژن نے 25 مارچ کو بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کو 1.4 بلین ڈالر فراہم کرنے کے لیے…

سعودی عرب میں بنگلادیشی کو قتل کرنے پر 5 پاکستانیوں کے سر قلم

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں ایک کمپنی کے بنگلہ دیشی گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 5 مجرموں کو سزائے موت دیدی گئی۔ ان مجرموں نے ایک کمپنی میں ڈکیتی کی نیت سے گھس کر دو گارڈز کو رسی سے باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک ہلاک ہوگیا تھا۔ ہلاک ہونے والے گارڈ کا تعلق بنگلا دیش سے تھا۔ قتل کی اس ہولناک واردات پر سعودی پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا تھا جنھیں مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد مجاز عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ اس سزا کو اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔…

بنگلا دیش میں ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40 سے زائد افراد جاں بحق

ڈھاکہ (پاک ترک نیوز) بنگلا دیش کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں رات گئے آگ لگی جو اس قدر خوفناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 22 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More