نائجر، مالی، برکینا فاسو نے ECOWAS سے دستبرداری کا اعلان کردیا
بماکو (پاک ترک نیوز) نائیجر، مالی اور برکینا فاسو مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ECOWAS) سے "فوری طور پر دستبرداری کا اعلان کردیا ۔
تین فوجی قیادت والے مغربی افریقی ممالک نے علاقائی بلاک ECOWAS سے فوری طور پر دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کے اراکین کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔
تینوں ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ECOWAS غیر ملکی طاقتوں کے زیر اثر ہے ۔ اپنے بانی اصولوں سے غداری کرتے ہوئے، اپنے رکن ممالک اور اس کی آبادی کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔…