براؤزنگ ٹیگ

#barmingham

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ،بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

برمنگھم(پاک ترک نیوز) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ برمنگھم کے ایجبسٹن سٹیڈیم میں فائنل معرکہ ہوا جہاں پاکستان چیمپئن کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی لیجنڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس میں کامران اکمل 24، صہیب مقصود 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شرجیل خان 12 اور یونس خان 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 41 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ مصباح الحق 18 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ…

ورلڈ چمپئین شپ آف لیجنڈز؛ پاکستانی ٹیم آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کے مد مقابل

برمنگھم (پاک ترک نیوز) ورلڈ چمپئین شپ آف لیجنڈز میں قومی ٹیم آج اپنے آخری گروپ میچ میں جنوبی افریقہ کے مد مقابل آئے گی ۔ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ قومی لیجنڈز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں 4 میچز میں 4 فتوحات کیساتھ ناقابل شکست ہے۔ آسٹریلیا کی 4 میچز میں 3 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت 4 میچز میں 2 کامیابیوں کے ہمراہ تیسری جبکہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 4 اور 3 میچز میں ایک ایک فتح کے ساتھ 2، 2 پوائنٹس کیساتھ…

لیجنڈز چیمپئن شپ: پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دے دی

لندن(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بھارت کے بعد انگلینڈ کو بھی شکست دے دی، 197 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلش ٹیم 117 رنز ہی بنا پائی۔ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024ء کے بڑے میچ میں میزبان انگلینڈ چیمپئنز کے کپتان کیون پیٹرسن نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل ہوئیں۔ انگلینڈ کی دعوت پر پاکستانی اوپنرز نے بیٹنگ شروع کی…

پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کےمیچ میں آج مد مقابل

برمنگھم (پاک ترک نیوز) روایتی حریف پاکستان اور بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں آج مد مقابل آئیں گے ۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت آج ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں آج مد مقابل آئیں گے ۔پاکستان ٹیم کی قیادت یونس خان جبکہ بھارت کے کپتان یوراج سنگھ ہیں ۔انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالا میچ پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ پاکستان لیجنڈز نے…

پاک انگلینڈ تیسرا ٹی ٹونٹی کل ہوگا ،قومی سکواڈ کارڈف پہنچ گیا

کارڈف(پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔پاکستانی سکواڈ کارڈف پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا ۔قومی ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی۔ انگلینڈ کو اسوقت سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی…

پاک انگلینڈ دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

برمنگھم(پاک ترک نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچز آج کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برمنگھم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا، ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، بارش کی وجہ سے ہیڈنگلے…

ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل انگلینڈ کو 7وکٹیں جبکہ کینگروز 174رنز کے متلاشی

برمنگھم (پاک ترک ) انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری روز کا کھیل بارش کے باعث شروع نہ ہو ہو گا ، انگلش ٹیم کو فتح کیلئے 7وکٹیں جبکہ کینگروز مزید 174رنز کے متلاشی ہیں ۔ گزشتہ روز برمنگھم میں جاری ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 28رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 273 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ آسٹریلیا کو جیت کے لئے 280 رنز کا ہدف دیا، جو روٹ 46، ہیری بروک 46 اور کپتان بین سٹوکس 43 رنز کی اننگ کھیل نمایاں رہے۔ میزبان ٹیم…

پریمئر لیگ میں لیورپول 86پوئنٹس کے ساتھ لیگ لیڈر مانچسٹر سٹی کے برابر آ گئی

برمنگھم (پاک ترک نیوز) لیورپول نے ایسٹن ولا کو1-2سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ میں 86پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم مانچسٹر سٹی کے برابر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ڈومیسٹک لیگ اب چند ہفتوں میںاپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔ منگل کی شب برمنگھم کے ولا پارک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایسٹن ولا کے ڈگلس لوئیز نے تیسرے منٹ میں گول کر دیا۔مگر لیورپول نے فوری جواب دیا جب چھٹے منٹ میں ورجل وین ڈجک کے پاس پر جوئل میٹیپ نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔جبکہ لیور پول کے سینیگالی اسٹار ساڈیو مانے نے دوسرے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More