براؤزنگ ٹیگ

#batter

امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز، دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(پاک ترک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔دلہن کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوگئیں ۔ تفصیلات کےمطابق انسٹا گرام پر تقریب کی فوٹو گرافر اور ایونٹ پلینر کی جانب سے مختلف پوسٹس اور سٹوریز بھی شیئر کی گئی ہیں جن کے مطابق شادی کی تقریبات کے سلسلے میں مہندی کی تقریب ناروے میں منعقد ہوئی ہے۔ انسٹا گرام پر معروف ڈیزائنر کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں امام الحق کی ہونے والی دلہنیا انمول محمود کو ٹیگ کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کی تصاویر اور ویڈیوز…

پاکستانی خاتون کرکٹر عائشہ نسیم نے اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی(پاک ترک نیوز) قومی خواتین ٹیم کی بلے باز عائشہ نسیم نے اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ عائشہ نسیم نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہیں، عائشہ نسیم نے اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کے لیے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 18 سالہ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیریئر کے عروج پر کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مذہبی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ 18 سالہ عائشہ نسیم…

آئی سی سی نے نئے قوانین متعارف کروا دیئے

دبئی (پاک ترک نیوز) انٹر کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئے قوانین متعارف کروا دیئے ۔ متعارف کروائے گئے نئے قوانین میں ایسی گیند جو بیٹر کو پچ چھوڑنے پر مجبور کرے وہ نو بال قرار دی جائیگی۔باولنگ کے دوران فیلڈرز کا جان بوجھ کر آگے پیچھے ہونے پر امپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 پینلٹی رنز سے نوازے گا، نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آوٹ اب ان فیئرپلے کی جگہ رن سیکشن میں تبدیل کردیا گیا۔ ون ڈے فارمیٹ میں سلو اوور ریٹ پر ایک اضافی فیلڈر کو بقیہ اوورز کے لیے سرکل میں لایا جائیگا، ون ڈے میں قانون کا اطلاق آئی سی سی…

روز ٹیلر نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

ہملٹن (پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کے بلے باز روز ٹیلر نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ۔انہوں نے اپنے آخری میچ میں نم آنکھوں کے ساتھ کرکٹ کی دنیا کو گڈ بائے کہہ دیا ۔ 38سالہ بلے باز نے مجموعی طور پر 450انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ آخری میچ میں قومی ترانہ سنتے ہی ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کیوی کرکٹرز ان کو تسلی دیتے رہے ۔گراؤنڈ میں آنے اور جانے پر کھلاڑیوں نے الوداع کیا۔انہیں مخالف کھلاڑیوں کی جانب سے خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ روز ٹیلر اپنے آخری میچ میں 14رنز بنا…

کرکٹ میچ کا انوکھا واقعہ ،کلین بولڈ ہونے کے باوجود ناٹ آئوٹ قرار

ہوبارٹ (پاک ترک نیوز) آسٹریلیا میں جاری ویمنز میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ۔ بیٹر کلین بولڈ ہونے کے باوجود ناٹ آئوٹ قرار دیدیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ایک ویمنز میچ کے دوران بیٹر کوکلین بولڈ ہونے پر بھی ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا کیونکہ بولنگ سائیڈ نے ان کے خلاف اپیل ہی نہیں کی تھی۔ یہ واقعہ کوئنزلینڈ فائر اور تسمانیہ ویمنز ٹائیگرز کے درمیان نیشنل ویمن کرکٹ لیگ میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا۔ میچ کے دوران تسمانیہ کی پیسر بیلنڈا واکاریوا نے کوئنزلینڈ کی بیٹر جورجیا وول کو گیند…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More