براؤزنگ ٹیگ

#bcci

آئی سی سی اجلاس میں دو طرفہ سیریز کیلئے کوئی بات چیت نہیں ہوئی! بھارتی میڈیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت کے میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت کو دوطرفہ سیریز کھیلنے کی کوئی پیشکش نہیں کی۔ بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ بھارتی نیوزی ایجنسی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمارا پہلا ہدف آئی سی سی چیمپئینز…

"چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی بورڈ حکومتی انکار کا تحریری ثبوت فراہم کرے”

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ناجانے دینے سے انکار کا تحریری ثبوت مانگ لیا۔ پی سی بی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ‘اگر ہندوستانی حکومت چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کے سفر سے اپنی ٹیم کو اجازت دینے سے انکار کرتی ہے، تو اسے تحریری طور پر ہونا چاہیے۔ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ پر ہے کہ وہ خط انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو فراہم کرے’۔ پی سی بی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی بورڈ کو…

چیمپینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم میچ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی، بھارتی میڈیا

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) سے بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کروانے کے لیے کہے گی۔ یاد رہے کہ چمپینز ٹرافی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔…

سیمی فائنل سے قبل بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کئے بغیر پچ تبدیل کر دی

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کئےبغیر ہی پچ تبدیل کردی۔ برطانوی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونیوالے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیرپچ کو ہی تبدیل کردیا ۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی تمام پچز آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی اٹیکشن کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں، میگا ایونٹ کیلئے طے شدہ معاہدے کے…

بی سی سی آئی کا وفد واہگہ بارڈر پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت کرکٹ بورڈ کا وفد براستہ واہگہ بارڈر لاہورپہنچ گیا ۔ بی سی سی آئی وفد میں صدر راجر بینی اور نائب صدر راجیو شکلا شامل ہیں ۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف بھارتی مہمانوں کا واہگہ بارڈر پر استقبال کریں گے۔ بھارتی وفد پی سی بی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔ بھارتی وفدایشیا کپ کے میچ دیکھنے کے علاوہ گورنر ہاؤس میں عشائیے میں بھی شرکت کرے گا۔

پاکستان کی ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے پر مشروط آمادگی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی بورڈ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کے میچز پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینو پر کھیلتا ہے اور 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان آکر کھیلنے کی یقین دہانی کرادیتا ہے تو قومی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈکپ کھیلنے بھارت بھیجا جاسکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں 5 میچز اور 8 میچز نیوٹرل مقام پر ہوں گے، بھارتی کرکٹ…

ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے انگلینڈ کا نام سامنے آگیا ،فیصلہ آج متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے انگلینڈ کا نام سامنے آگیا تاہم ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے آج فیصلہ متوقع ہے۔ اس ایونٹ کی میزبانی کافی پہلے پاکستان کو دی گئی تھی تاہم جب ایونٹ کا وقت قریب آیا تو بھارت نے نہ صرف اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا بلکہ خود ہی ایشیائی ایونٹ کو کسی دوسرے ملک میں منعقد کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ پی سی بی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے میزبانی بچانے کیلیے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جس کے تحت باقی تمام ٹیموں کے مقابلے پاکستان جبکہ بھارت کے…

بھارت کا ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

لاہور(پاک ترک نیوز) بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا ۔ انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھرانکار کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایشیائی باڈی آفیشل سے دبئی میں ملاقات کے دوران بورڈ میٹنگ بلانے پر قائل کرلیا تھا جس کا انعقاد اتوار کو بحرین میں ہوگا، نجم سیٹھی کے ساتھ چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین بھی پاکستان کا کیس پیش کرنے کیلیے موجود ہوں گے۔ جے شاہ اجلاس کی صدارت کیلیے بحرین پہنچ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں ایشیا کپ کا کوئی امکان نہیں، بی سی…

بھارت کرکٹ بورڈ کا ایشیا کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار

دبئی(پاک ترک نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ہونیوالے ایشیا کپ 2023میں بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ۔ اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان نہیں آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) سربراہ جے شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ میں ایشیا کپ 2023کیلئے پاکستان کا دروہ نہیں کریں گی۔…

سابق کرکٹر روجر بنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) سابق کرکٹر اور 1983میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑی روجر بنی کو بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ۔ 67 سالہ سابق کرکٹر روجر بنی سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ انکے بیٹے اسٹوارٹ بنی بھی بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔روجر بنی 1983 کے ورلڈکپ میں بھارت کو چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، جس میں انہوں نے 8 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بی سی سی آئی کے 36…

سارو گنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) صدر انڈین کرکٹ بورڈ اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ جن کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔49 سالہ بی سی سی آئی کے صدر کا ٹیست مثبت آنے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گنگولی کو ادویات دی جا رہی ہیں اور ان کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ سارو گنگولی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی وجہ سے بہت زیادہ سفر کر رہے تھے،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More