براؤزنگ ٹیگ

#beijing

چین میں کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر کئی مظاہرین گرفتار

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین میں کورونا کیسز بڑھنے پر کورونا پابندیوں میں اضافے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے کورونا پابندیوں کے خلاف نعرے لگائے اور پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ بیجنگ اور شنگھائی میں سیکڑوں افراد نے کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ شنگھائی میں پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ چین میں کورونا لاک ڈاؤن، طویل قرنطینہ اور کورونا ٹیسٹنگ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔ چین میں گزشتہ چار روز سے کورونا کے یومیہ ریکارڈ کیسز…

وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جی پنگ سے ملاقات

بیجنگ (پاک ترک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دو روزہ دور ہ پر چین میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چین کے صدر شی جنپنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان باہمی, خصوصاً اقتصادی شعبوں میں ,تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ چین اور پاکستان کے مابین سی پیک سمیت کثیر جہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سے قبلوزیراعظم شہبازشریف نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔چینی کمپنیوں…

چین میں کورونا وائرس کی سانس کےذریعے لی جانے والی ویکسین کی تیاری اور استعمال شروع

شنگھائی (پاک ترک نیوز) چین میں کورونا کی بوسٹر ڈوز کے لئے سانس لینے کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والی ویکسین کا استعمال شرو ع کر دیا گیا ہے۔ جسے چینی دوا ساز کمپنی کین سینو بائیولوجکس نےتیار کیا ہے مشرقی چین کے شہر شنگھائی کی میونسپلٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہر میں بوسٹر ڈوز کے طور پر سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والےکووڈ۔ 19 کی ویکسین کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔ چینی کمپنی کین سینو بایولوجکس کے ذریعہ تیار کردہ، ایروسولائزڈ اڈینو وائرس ٹائپ 5 ویکٹر پر مبنی کووڈ۔ 19 ویکسین (Ad5-nCoV)…

شی جن پنگ کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے امیدواروں کے انتخاب کی ذاتی نگرانی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی تیاریوں کی نگرانی کی اور انتخاب کا معیار قائم کیا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے صدر اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مسلسل تیسری مرتبہ سیکرٹری جنرل بننے والے شی جن پنگ نے ذاتی طور پرالیکشن کمیشن کی تشکیل کی منصوبہ بندی کی، ذاتی طور پر اس کی رہنمائی کی اور اس کی سرگرمیوں کی جانچ کی اور 20ویں کانگریس کے لیے امیدواروں کی تیاریوں کے حوالے سے اسے صحیح سمت فراہم کی ۔ پہلا موقع تھا جب چین کے…

ستمبر میں چین کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 25ارب ڈالر کی کمی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے قومی ادارے اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج (ایس اے ایف ای )نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں کمی کی وجہ سے ستمبر کے آخر تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائرمعمولی کمی کے ساتھ 3.029 کھرب ڈالر تک گر گئے ہیں۔ ایس اے ایف ای نےجمعہ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اگست کے اختتام کے مقابلے میں رقم میں 25.9 ارب ڈالر یا 0.85 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایس اے ایف ای کے ترجمان وانگ چونینگ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میںمنفی رجحان…

چین نے جدید مسافر بردار طیارہ بنا لیا۔28خریداروں نے اب تک 815 طیاروں کے آرڈر دئیے ہیں۔طیارہ ساز کمپنی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے امریکی طیارے بوئنگ 737میکس اور یورپی طیارے ائر بس ۔اے320کا ہم پلہ مسفر بردار طیارہ سی۔ 919 تیار کر لیا ہے۔اورایوی ایشن ریگولیٹرز نے مقامی طور پر تیار کردہ طیارے کو پرواز کی اجازت بھی دے دی ہے۔ چین کےسرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ کو امید ہے کہ چینی مسافر طیارہ بوئنگ 737 میکس اور ایئربس اے 320 کے ماڈلز کا مقابلہ کرے گا۔یہ طیارہ چین کی سرکاری کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنا نے تیار کیا ہے۔ تاہم اس کے زیادہ تر پُرزے باہر سے منگوائے گئے ہیں۔ چین کی…

تائیوان اندرونی معاملہ ہے، مداخلت نہ کریں:چین کی امریکہ کو سخت وارننگ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) چین کے وزیر خارجہ اور اسٹیٹ کانسلر وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو کہا ہے کہ امریکہ تائیوان پر غلط اور خطرناک اشارے رہا ہے اور تائیوان چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہفتے کو چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ تائیوان پر چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یی نے بلنکن کو بتایا کہ تائیوان اندرونی معاملہ ہے اور امریکہ کو اس کے میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ تاوئیوان میں علیحدگی پسندگی کی سرگرمیاں جتنی زیادہ ہوں گی ،…

تائیوان کے متعلق امریکی صدر کا بیان ،چین کا سخت رد عمل سامنے آ گیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز) تائیوان کے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کے جواب میں چین کا سخت رد عمل سامنے آ گیا ۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں وارننگ دی گئی ہے کہ قوم کو تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کےجواب میں تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے تائیوان کا دفاع کرنے کے بیان پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے دفاع کے امریکی صدر کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔تائیوان چین کا حصہ ہےاور پیپلز ریپبلک آف چائنا چین…

امریکہ اور اتحادیوں نے چین پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاری شروع کر دی

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے تائیوان پر حملے کی صورت میں چین پر نئی پابندیاں لگانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ جبکہ اسی حوالے امریکہ کے یورپی اتحادی بھی چین کے ساتھ اہم تجارتی تعلقات کے تناظر میں شدید سفارتی دباؤ سے دو چار ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ اور یورپی یونین کے متوقع اقدامات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں جو کہ آبنائے تائیوان پر بڑھتی کشیدگی کے جواب میں کیے جا رہے ہیں کیونکہ امریکہ کی تائیوان پر مسلسل مہربانیوں کے نتیجے میں تشویش کے شکار چین کی جانب سے پڑوسی ملک پر حملے…

چین کے صوبے سیچوان میں6.8شدت کا زلزلہ،65افراد ہلاک

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے صوبے سیچوان میں 6.8شدت کے زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی ۔ 68افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چینی صوبے سیچوان میں زلزلہ آیا جس کی ریکٹر سکیل پر شدت6.8ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے باعث 65 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اورلینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے کے بعد سے 16 افراد بھی لاپتہ ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں…

لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب امریکہ بھارت مشقیں ،چین کا شدید برہمی کا اظہار

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی بلند ترین چوٹیوں پر بھارت اور امریکا ‘یودھ ابھیاس’ کے نام سے 18 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک مشترکہ جنگی مشقیں کریں گے جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بھارت اور امریکا کی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر مشترکہ فوجی مشقوں کو دو طرفہ سرحدی معاملے پر مداخلت قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چین نے ان مشترکہ فوجی مشقوں پر کہا ہے کہ ہمارا اس سرحد پر بھارت کے ساتھ کئی برسوں سے تنازع ہے۔ امریکا کی بھارت…

چینی عدالت نے دھوکہ دہی اور رشوت ستانی کے الزام میں چینی نژاد کینیڈین ارب پتی ژاؤ جیا ن ہوا کو 13 سال قید کی سزا سنا دی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) شنگھائی کی ایک عدالت نے چینی نژاد کینیڈین ارب پتی ژاؤ جیانہوا کو 13 سال قید کی سزا سنائی ہے اور اس کی ٹوماور ہولڈنگز کمپنی کو ریکارڈ 55.03 ارب یوآن ( 8.1 ارب ڈالر) جرمانہ کیا ہے۔ جمعہ کے روزشنگھائی فرسٹ انٹرمیڈیٹ کورٹ نے کہا کہ ژاؤاور اس کی کمپنی پر عوامی ذخائر کو غیر قانونی طور پر جذب کرنے، سپرد شدہ جائیداد کے استعمال میں دھوکہ دینے اور فنڈز کے غیر قانونی استعمال اور رشوت ستانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ کمپنی اور اس کے مالک نے "مالیاتی انتظام کے حکم…

چین میں گرمی کا 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،ہفتے میں 6روز فیکٹریاں بند

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین میں گرمی کا 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے صوبے سیچوان میں ہفتے میں 6روز فیکٹریاں بند کردی گئیں ۔ تفصیلات کےمطابق چین میں شدید گرمی کی وجہ سے کچھ سیاحتی مقامات کو بھی بند کر دیا گیا ہے، یاد رہے کہ چینی محکمہ موسمیات نے 14 اگست کو شدید گرمی کے حوالے سے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا تھا۔ چین کے 10 سے زیادہ صوبوں میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا ہے، اور ساٹھ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کے بعد صوبہ سیچوان میں تمام…

چین کے صدر شی پنگ آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔صدر شی جن پنگ کی شاندار استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں جب کہ ولی عہد محمد بن سلمان خود ایئرپورٹ پر چینی صدر کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق چین کے صدر سعودی عرب کے اہم دورے پر جائیں گے۔ یاد رہے کہ یہ ملاقات اس وقت ہونے جا رہی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کیا ہے اور سعودی فرمانروا سمیت ولی عہد اور دیگر اعلیٰ حکام سے ریاض میں ملاقات کیں۔ تاہم ان سب کے باوجود چین اور سعودی عرب کے…

چین نے تائیوان کا دورہ کرنے پر امریکی سپیکر پر پابندیاں عائد کردیں

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے تائیوان کا دورہ کرنے پر امریکی سپیکر نینسی پلوسی پر پابندیاں عائد کردیں۔ یاد رہے چین کے شدید تحفظات اور سخت مخالفت کے باوجود نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تھا چین کا موقع ہے کہ یہ دورہ چین کے اندرونی معاملات میں سنجیدگی سے مداخلت کی گئی ہے، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ون چائنا پالیسی کو پامال کیا اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالا گیا ہے۔ چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے متنازع دورہ…

نینسی پلوسی کا دورہ۔ چین نے تائیوان کی بحری وفضائی حدود کے ساتھ جنگی مشقیں شروع کر دیں

بیجنگ /تائی پے (پاک ترک نیوز) چین کے انتباہ کے باوجود امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے ردعمل میں چین نے تاریخ میں پہلی بارتائیوان کی بحری و فضائی حدود کے اوپر جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوانی حکام نے اپنے جزائر کے اوپر مشکوک ڈرونز کے اڑنے اور وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ جمعرات کو تائیوان کی وزارت دفاع نے یہ بیان امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورے کے ایک دن بعد دیا ہے۔ چین نے نینسی پلوسی کے…

امریکی سفیر کی چینی وزارت خارجہ میں طلبی ،نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر شدید احتجاج

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چینی وزارت خارجہ نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر امریکی سفیر کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ چینی نائب وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی اقدام پر چین خاموش نہیں رہے گا، امریکی اقدام انتہائی جارحانہ نوعیت کا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت…

چینی سائبر کرائم ریگولیٹر کا سرمایہ کاری کے جعلی پلیٹ فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے سائبر اسپیس ریگولیٹر نے کہا ہےکہ اس نے ایسے ٹیلی کام نیٹ ورک جرائم سے نمٹنے کے لیے ملک کی مہم کے ایک حصے کے طور پر سرمایہ کاری کے جعلی پلیٹ فارمز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے گذشتہ روز جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہےکہ اس نے اس سال کے آغاز سے اب تک تقریباً 42,000 جعلی ایپس کی چھان بین کی ہے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، اور اپنی ویب سائٹ پر قومی فراڈ سے متعلق ڈیٹا بیس میں شامل کیا ہے۔ ریگولیٹر نے مزید کہا ہے کہ…

چین روس سے سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والا ملک بن گیا 

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین روس سے سب سے زیادہ تیل برآمد کرنیوالا ملک بن گیا ۔ دوسری جانب چین ایران اور سعودی عرب سے تیل خرید رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چین روس سب سے زیادہ تیل برآمد کرنیوالا ملک بن گیا ۔رواں سال مئی کے دوران گزشتہ برس اسی ماہ کی نسبت چین نے روس سے 55فیصد زیادہ تیل درآمد کیا ۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 8.42ملین ٹن تیل روس سے برآمد کیا گیا ۔جس کے بعد سعودی عرب کی بجائے روس، چین کو آئل سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ روس ا ور یوکرین جنگ کے بعد لگنے والی…

چینی فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ،ایک شخص ہلاک

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چینی فضائیہ کا جدید طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔حادثہ وسطی چین کے ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ طیارے کے دونوں پائلٹوں اور زخمی شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی فضائیہ کا یہ جنگی طیارہ پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کا J-7 طیارہ صوبہ ہوبی میں تربیتی مشن پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، طیارے رہائشی علاقے میں گرا جس سے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔ طیارے میں موجود پائلٹ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More