براؤزنگ ٹیگ

#beijing

چین کا ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کا اعلان

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا ۔چین نے آلودگی پھیلانے کا باعث بننے والوں کیخلاف اپنے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ اس تناظر میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں ریاستی کو نسل نے نئی آلودگی کے پھیلاؤ کا باعث بننے والوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں کیڑے مار ادویات جیسے خطرناک کیمیکلز کی تیاری یا استعمال میں پیدا ہونے والی ان نئی طرح کی آلودگی کا باعث بننے والوں میں مستقل نامیاتی آلودگی، صحت کے مسائل اور اینٹی…

امریکہ چین کو گھیرنے اور قابو کرنے کی پالیسی اور منصوبہ سازی بند کرے،چین

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین نے کہا ہے کہ امریکہ اپنی پالیسیاں بناتے ہوئے زیرو گیم اور چین کو گھیرنے یا اسےقابو کرنے جیسے تصورات کو پروان چڑھانے کے لئے منصوبہ سازی بند کرے کیونکہ چین امریکہ سمیت کسی بھی ملک کے لئے جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ ان خیالات کا اظہار چینی دفتر خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے گذشتہ روز یہاں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی تقریر کے جواب میں کیا جس میں چین کو "بین الاقوامی نظام کے لیے سب سے سنگین طویل مدتی چیلنج" قرار دیا گیا تھا۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں…

چین کی 500ارب ڈالر کی مارکیٹ میں برقی گاڑیوں کا حصہ 23فیصد سے بڑھ گیا

بیجنگ(پاک ترک نیوز) اگر عالمی کار ساز کمپنیاں یہ سوچتی ہیں کہ وہ چین میں اپنے تسلط کو برقی کاروں کے دور میںبھی قائم رکھ سکتی ہیں۔ تو انہیں بڑے جھٹکے کے لئے تیار ہو جانا چاہیے۔ چینی میڈیا میں گذشتہ روز شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کارسازی کے پرانے دور کے بادشاہ جیسے کہ جنرل موٹرز اور ووکس ویگن چین میں تیزی سے بڑھتی ہوئی الیکٹرک وہیکل (ای وی) مارکیٹ میں مقامی کھلاڑیوں سےپیچھے رہ گئے ہیں۔ کیونکہ چین ایک ایسا ملک ہے جو اپنی خود انحصاری اورالیکٹرک گاڑیاں بنانے کے عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے…

چین میں ٹیسلا کی ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کی مارکیٹ ریگولیٹری ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹیسلا کی چین کی ساختہ ماڈل 3 اور ماڈل Yکی 107,293 گاڑیاں زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے واپس منگوا رہی ہے۔ اس خرابی کی وجہ سےان گاڑیوں کے سنٹر ٹچ اسکرین ڈسپلے میں خرابی پیدا ہو نے کا خدشہ ظاہر کا جا رہاہے۔ اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق زیادہ گرمی ٹیسلا کے ان مخصوص ماڈل کی گاڑیوں میں دیگر خرابیوں کا باعث بھی بن رہی ہے جن میں ونڈشیلڈ کی ترتیبات اور گیئر ڈسپلے شامل ہیں۔

چین نے 2023 ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے معذرت کر لی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی)نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے معذرت کے بعد 2023 ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کو چین سے منتقل کر دیا جائے گا۔ ہفتہ کے روز کئے گئے اعلان کے مطابق وبائی بیماری کی وجہ سے، چینی آرگنائزنگ کمیٹی اس وقت اگلے سال کے ایشین کپ مقابلے مکمل طور پر کھلے ماڈل کے تحت منعقد کروانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ چنانچہ اے ایف سی، چینی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان بات چیت کے بعد، 2023 کے ایشیائی…

کورونا صورتحال کے باعث چین میں ہونیوالی ایشین گیمز ملتوی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر چین میں ہونیوالی ایشین گیمز کو ملتوی کردیا گیا۔ گیمز رواں سال 10سے 25ستمبر تک چین کے شہر ہینگ زو میں شیڈول تھیں ۔ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستانی اتھلیٹس کے مختلف کیمپس اسلام آباد، لاہور سمیت دوسرے شہروں میں جاری ہیں۔

چین نے ایک ہی روز آٹھ مصنوعی سیارے خلا میں پہنچا دئیے

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین نےمقامی طور پر تیار کردہ ڈی۔2راکٹ کی مدد سے کم از کم آٹھ نئے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے ہیں۔جن کے ذریعے ملک میں ڈیٹا سروسز، معدنیات کی تلاش اور جدید شہروں کی تعمیر میں مدد ملے گی ۔جبکہ چند مصنوعی سیارے چین کے خلائی سٹیشن کی تعمیر کے کام کو آگے بڑھانے میں مدد دیں گے چینی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ مصنوعی خلائی سیارے جن میں ، ایک کوانفو01سی جیلان1- اور سات03ڈی گوئفن جیلان-1 شامل ہیں کو شمالی شانسی صوبے میں تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجاگیا ہے۔ جمعرات کے…

یقین ہے پاکستان تعاون یقینی بنانےکیلئے مزید مضبوط اقدامات کرےگا،چین

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کا کہنا ہے کہ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون یقینی بنانےکیلئے مزید مضبوط اقدامات کرےگا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کا کہنا ہے کہ کسی کوپاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون یقینی بنانےکیلئے مزید مضبوط اقدامات کرےگا۔پاکستان نے چینی باشندوں، پراجیکٹس،تنظیموں کو موثر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان کراچی حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھرپور تحقیقات کررہا ہے۔ چینی…

لاک ڈائو ن کا خدشہ ،چینی شہریوں نے بڑے پیمانے پر اشیا خریدنا شروع کردیں

بیجنگ (پاک ترک نیوز) لاک ڈائون کے خطرہ کے پیش نظر چینی شہریوں نے بڑے پیمانے پر ضرورت کی اشیا خریدنا شروع کردیں ۔چین میں ایک بار پھر وبائی بیماری کوویڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے باعث بیجنگ میں لاک ڈوان لگانے پر غور کیا جا رہاہے۔ بیجنگ میں دکانوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں۔لاک ڈائون کے خدشے کے پیش نظر چینی عوام میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور شہریوں نے بڑے پیمانے پر اشیائے ضروریہ خرید کر جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس سے قبل چینی حکام کی طرف سے بیجنگ کے ایک وسطی علاقے میں بڑے پیمانے…

چین کی سائیبر اسپیس ایڈمنسٹریشن رواں سال بھی سماجی میڈیا کی کڑی نگرانی جاری رکھے گی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) سائیبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے کہا ہےکہ وہ 2022 میں لائیو سٹریمنگ اور مختصر ویڈیوز میں غلط کاموں اور بددیانتی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی۔ انتظامیہ نےگذشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ لائیو سٹریمنگ میں ٹِپنگ کے ضابطے کو مضبوط بنائے گی اور لائیو سٹریم کرنے والوں کو سزا دے گی جو اپنے ناظرین کو ٹِپ دینے کے لیے جھوٹی ترغیب دیتے ہیں۔ لائیو سٹریمرز کو جعلی ناظرین کی تعداد اور سیلز ڈیٹا ڈالنے پر بھی سزا دی جائے گی۔اسی طرح جن افراد نے تفریحی یا سماجی…

چین کا مسافر بردار طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کا مسافر بردار طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ مسافر طیارے میں 133افراد سوار تھے۔ تفصیلات کےمطابق چین کے صوبے گونگش میں ایک مسافر طیارہ پہاڑوں میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ طیارہ کونمینگ سے گوانگزو جا رہا تھا کہ حادثے پیش آگیا۔ طیارہ گرنے کے بعد پہاڑوں میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔تاہم طیارے حادثے میں ہلاک افراد یا کسی کے زخمی ہونے ک بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔…

امریکا جو ہتھیاروں کے پیکج کیف بھیج رہا ہے اس سے تنازعہ اور بڑھے گا،چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ جو ہتھیاروں کے پیکیج کیف بھیج رہا ہے اس سے تنازعہ ا ور بڑھے گا۔ ترجمان کے مطابق واشنگٹن کا رویہ اس بحران سے فائدہ اٹھانے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم روس یوکرین جنگ کا حصہ نہیں ،واشنگٹن اپنے آپ سے پوچھے کہ یوکرین کو کس نے مقابلے کا میدان بنایا؟ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین کی جنگ کا حصہ نہیں، واشنگٹن کو یوکرین کے بحران کی اپنی ذمہ داری کو تسلیم کرنا چاہیئے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے آپ سے پوچھے کہ یوکرین کو کس…

چین کا پاکستان حدود میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین نے پاکستانی حدود میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کےواقعے کی مکمل تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنائیں۔ چینی ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت واقعے کا بغور جائزہ لیں۔ایسے واقعات بچنے کے لیے موثر اقدام کیاجائے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کو واقعے پر بریفنگ…

سعودی عرب اور چین کے درمیان 26ارب ڈالر کے 35معاہدے

بیجنگ (پاک ترک نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین میں ایک ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کے لئے 10 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔ اور چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور دیاہے۔ سعودی ولی عہد ایک اعلیٰ سطحی سعودی وفد، جس میں سرکاری تیل کی کمپنی سعودی آرامکو کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیںکے ہمراہ گذشتہ روز چین کے دورے پر پہنچے تھے ۔چینی اور سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب نے دورے کے دوران مشترکہ سرمایہ کاری فورم میں چین…

بیجنگ سرمائی اولمپکس میں خواتین کھلاڑیوں کی سب سے زیادہ تعداد شریک ہے، آئی او سی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کہا ہےکہ بیجنگ 2022 کے اولمپک سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کل ایتھلیٹس میں خواتین کھلاڑیوں کا حصہ تقریباً 45 فیصد ہے، جو کہ پچھلے کسی بھی سرمائی اولمپکس کے مقابلے زیادہ ہے۔ آئی او سی کے اسپورٹس ڈائریکٹر کٹ میک کونل نےپیر کے روز کہا کہ ہمارے پاس خواتین کی شرکت کی ریکارڈ سطح اور خواتین کھلاڑیوں کی ریکارڈ تعداد ہے۔تعداد کے لحاظ سےہم چار سال پہلے پیونگ چانگ میں 41 فیصد سے بڑھ کر یہاں بیجنگ میں خواتین کی شرکت 45 فیصد ہو گئے ہیں۔انہوں…

ونٹر المپکس کا کل سے چین میں آغاز

بیجنگ (پاک ترک نیوز)24ویں ونٹر اولمپکس کا چین میں کل سے آغاز ہو رہا ہے ۔ چین پہلی بار میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ۔اس ایونٹ میں 91ممالک کے 3871اتھلیٹس مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے ۔ اتھلیٹس کے درمیان 15مختلف کھیلوں کے 109مقابل ہوں گے۔ یہ میلہ 4سے 20فروری تک جاری رہے گا اور اس مقابلہ بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ میں بھی منعقد ہوں گے۔ اب تک کے ونٹر اولمپکس مقابلوں میں ناروے کو سبقت حاصل ہے ۔ ناروے نے 132گولڈ ،125سلور اور 111برونز میڈل حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ 105گولڈ ،112سلور اور 88برونز…

24ویں سرمائی اولمپکس کے چند دلچسپ اعدادو شمار

بیجنگ (پاک ترک نیوز)بیجنگ 2008کے گرمائی اولمپکس کھیلوں کے انعقاد کے 14 سال بعد اپنے دوسرے اولمپکس کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ چینی دارالحکومت میں جمعہ کو کھلنے والے 24ویں سرمائی اولمپکس سے متعلق کچھ دلچسپ اعدادوشمار درج ذیل ہیں: 90 قومی اولمپک کمیٹیوں کی نمائندگی کرنے والے 2,900 کھلاڑیوں کی 25,000 دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گیمز کے لیے چین پہنچنے کی توقع ہے۔ سرمائی کھیلوں میں 15 شعبوں میں 109 میڈل ایونٹس شامل ہیں ۔ جبکہ2018 کے سات شعبوں میں 8 کا اضافہ ہو گیا ہے۔ ۔کھیلوں کے بیجنگ، یان…

روس اور چین کے سربراہا ن مملکت کے درمیان ویڈیو کانفرنس کل ہو گی

بیجنگ (پاک ترک نیوز)روس اور امریکہ کے بعد اب روس اور چین کےسربراہوں کے درمیان بھی ویڈیو کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔دونوں ممالک کے سربراہان کل 15دسمبر کو ویڈیو کانفرنس کر یں گے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہواچن ژن کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق چینی صدر ژی جن پنگ اپنے روسی ہم منصب صدر ولادیمر پیوٹن کے ساتھ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، خطے میں سیکورٹی کے امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ قبل ازیں دونوں ملکوں کے صدور 28جون کو دونوں ملکوں کے درمیان اچھے…

چین میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس کا آغاز

لاہور( پاک ترک نیوز) چین میں ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس کا آغاز ہو گیا ۔2022میں ہونیوالے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں آنے والے سیاح خودکار ٹیکسی کو بطور سواری استعمال کر سکیں گے۔ یہ خودکار نظام کے تحت چلنے والی گاڑیاں ایک وقت میں صرف دو مسافروں کو لے جا سکتی ہیں اور یہ فی الحال شہر کے جنوبی Yizhuang علاقے تک محدود ہیں۔ہنگامی صورتحال کے طور پر کمپنی کا ملازم بھی گاڑی میں سوار ہو جاتا ہے مگر یہ گاڑی مکمل طور پر بغیر ڈرائیور اپنا سفر طے کرتی ہے ۔ ابھی اس کی آزمائشی سروس شروع کی گئی ہے ۔ سڑکوں کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More