کیا احتجاجی کسانوں کو لاہور بھیج دوں؟وزیراعلی بھارتی پنجاب بھگونت مان
چندی گڑھ (پاک ترک نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے دہلی پر اپنا دبائو بڑھاتےہوئے پوچھا کہ اگر بی جے پی کی قیادت والی حکومت شمبھو اور کھنوری سرحد پر کیمپ لگانے والے احتجاجی کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی، تو کیا وہ انہیں "لاہور بھیج دیں"۔
واضح رہے کہ خانوری اور شمبھو میں سرحد کو لوہے کی کیلوں اور بیریکیڈنگ سے مضبوط کیا گیا ہے تاکہ کسان دہلی میں داخل نہ ہو سکیں۔ حکومت دہلی سے چلتی ہے اس لیے وہ وہاں جائیں گے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعلی پنجاب بھگونت مان کا کہنا تھا کہ…