بھوربن روڈ پر برف پھینک کر سڑک بلاک کرنیوالوں کیخلاف مقدمہ درج
مری (پاک ترک نیوز) سانحہ مری کے دوران بھوربن روڈ پر برف پھینک کر رکاوٹیں بنا کر معصوم شہریوں کو لوٹنے والے افراد کیخلاف مری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
دشوار گزار راستوں پر رات کی تاریکی میں خود برف پھیلانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سیاحوں کو نکالنے میں مدد کے نام پر بلیک میل کرکے رقوم ہتھیانےکی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مری میں پھنسے ایک سیاح نے تمام صورتحال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
مقدمہ پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضان کی مدعیت میں درج ہوا جس کے مطابق…