بائیڈن اور پیوٹن ملاقات کیلئے راضی
واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں سب سے اہم پیشرفت امریکی اور روسی صدور کا آپس میں ملاقات کیلئے راضی ہونا ہے۔ اس ملاقات کیلئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بہت کوششیں کیں اور دونوں رہنماوں کے ساتھ متعدد بار فون پر بات چیت کی۔
ملاقات آنے والے ہفتوں میں ہوگی لیکن امریکہ اور فرانس کی جانب سے اس ملاقات کو صرف ایک ہی چیز سے مشروط کیا گیا ہے، کہ روس یوکرین پر حملہ نہ کرے۔ جبکہ اس ملاقات کی تیاری کے سلسلے میں آئندہ ہفتے روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ ملاقات کریں…