براؤزنگ ٹیگ

#bilawalbhutoozardari

میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف میثاقِ معیشت کی بات کی، میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کے حل نہیں مل سکتے، اگر نیشنل اکنامک چارٹر بنانا ہے تو سب سے مشورہ کرنا ہوگا، یہاں بیٹھے دونوں طرف کے لوگوں سے بھی بات کرنی ہوگی، سیاسی مشاورت سے جو حل نکلتا ہے وہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔…

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل تھے۔وفد کی وزیراعظم کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ اس موقع پر…

انٹر نیٹ کی بندش ، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دیدی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون سروس کی بندش سے الیکشن کے عمل پر اثر پڑ رہا ہے ،پیپلز پارٹی کو موبائل اورانٹرنیٹ سروس کی بندش پر تشویش ہے۔موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ کی بندش سے ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل نہیں کر پا رہے، الیکشن کمیشن فوری موبائل بندش ختم کرنے کی ہدایت دے۔ اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا تھا کہ ملک بھر میں موبائل فون…

الیکشن 2024 بڑے مقابلے کون کس کے مقابلے پر ہے

از :سہیل شہریار پاکستان میں 1973کے آئین کے تحت ہونے والے دسویں عام انتخابات میں کل ملک بھر کے ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی 266عام نشستوں اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593نشستوں پر اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔ 2018کے عام انتخابات کے متضاد پاکستان تحریک انصاف کو اس بار براہ راست الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا ہے اور ملک بھر میں اسکے امیدوار آزاد حیثیت میں اپنے اپنے نشانات کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔ اب تک کے سروے اور عوامی پول ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک بار…

بات ان سے کرنی چاہئے جس کے پاس پاوربھی ہو ،عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ بات ان سے کرنی چاہئے جس کے پاس پاوربھی ہو ۔ہم کسی صورت میں بلاول بھٹو زرداری کی مدد نہیں کریں گے۔ کمرہ عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی وجہ سے کہتا ہوں کہ سارا کنٹرول ان کے پاس ہے۔ بات اس سے کرنی چاہیے جس کے پاس پاور بھی ہو ۔ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ صاف شفاف انتخابات کروائیں ۔ عوام جس کو…

نوازشریف عوام کے بجائے بیک ڈور سے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

لاڑکانہ(پاک ترک نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں ریکارڈ نمبر میں آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں، بہتر ہوگا نوجوان خود اپنا فیصلہ کریں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں برطانوی خبر ایجنسی رائیٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ریکارڈ نمبر میں آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں، بہتر ہوگا نوجوان خود اپنا فیصلہ کریں، کیونکہ آج لیا گیا فیصلہ مستقبل میں ہمارے نوجوانوں کو بھگتنا پڑے گا۔ سابق وفاقی وزیر نے 8 فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ ن یا…

بلاول بھٹوتہذیب میں رہ کر اپنی کارکردگی پربات کریں : مریم اورنگزیب

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر افسوس ہے، وہ تہذیب میں رہ کر بات کریں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضری لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے گالی گلوج کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری تہذیب میں رہ کر بات کریں ۔ عوام کو سستی روٹی اور سستی اشیا چاہییں، وہ بات کریں ۔ آپ نے احمد پور شرقیہ ،مانسہرہ کے…

جو ہر بار ناکام وزیراعظم رہے اسے کس خوشی میں چوتھا موقع دیا جائے، بلاول

بدین(پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص جس کے پاس نہ نظریہ ہے اور نہ منشور وہ چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے جو ہر بار ناکام رہا اسے کس خوشی میں چوتھی بار بھی وزیراعظم بننے کا موقع دیا جائے۔ بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ ایک شخص جس کے پاس نہ نظریہ ہے اور نہ منشور وہ چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے جب بھی اسے وزیراعظم بنایا گیا تو ملک کا نقصان ہوا، ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور وہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، ہم عوام…

کوئی الیکشن جیل سے بچنے کیلئے تو کوئی نکلنے کیلئے لڑرہا ہے : بلاول بھٹو

لاہور (پا ک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ باقی تمام سیاسی جماعتیں اپنی ذاتی لڑائیاں لڑرہی ہیں ، کوئی الیکشن جیل سے بچنے کیلئے لڑرہا ہے تو کوئی نکلنے کیلئے، ہم الیکشن لڑرہے ہیں تو آپ کے لیے لڑرہے ہیں۔ تاندلیانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کی قسمت تبدیل کریں گے، ہم معاشی بحران سے نکلیں گے، ہم مہنگائی،بیروزگار اور غربت کا مقابلہ کریں گے، اگر کوئی کام کرسکتا ہے تو صرف پیپلز…

خان صاحب اگر بے گناہ ہیں تو انہیں جیل میں نہیں ہونا چاہیے، بلاول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کیس انتخابات کے بعد نہیں بلکہ انتخابات سے قبل سنے جانے کے حامی ہیں، چاہتے ہیں فیصلہ انتخابات سے قبل آجائے، ہمیں فائز عیسیٰ سے امید تھی کہ کیس مسلسل سنا جائے خیر اب امید ہے کہ انتخابات کے فوری بعد اس کیس کا فیصلہ آجائے گا امید ہے ہمیں اس کیس میں انصاف ملے گا اور تاریخ درست ہوسکے گی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیبشلمنٹ کا کردار…

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

لاہور(پاک ترک نیوز)سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض دائر کردیا گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کا کہنا ہے کہ عمران…

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی عراقی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

بغداد (پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید اوروزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے عراقی عوام اور حکومت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔بلاول بھٹو نے عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مذید مظبوط کرنے کیلیے بھی عزم کا اظہار کیا۔ دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More