براؤزنگ ٹیگ

#bilawalbhutto

3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے چوتھی مرتبہ آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے،بلاول

کوئٹہ(پاک ترک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے چوتھی مرتبہ اقتدار میں آکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے کوئٹہ میں بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے دکھ اور تکلیف کا مجھے احساس ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملکر ایک نئے دور سیاست کو متعارف کرانا ہے، ہم نفرت، تقسیم اور انا کی سیاست ختم کر کے آگے بڑھیں گے، انشاءاللہ پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی، ہم سب سے پہلے بلوچستان کے عوام کو…

یوکرینی وزیر خارجہ کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یوکرین کے وزیر خارجہ ڈیمٹری کولیبا دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے یوکرینی ہم منصب کا استقبال کیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ڈیمٹری کولیبا میں مذاکرات ہوں گے جب کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت بھی ہو گی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دفتر خارجہ میں ملاقات ہو گی ۔ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور یوکرین وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر بھی…

سپریم کورٹ فیصلہ، حکومتی اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی اتحادی جماعتیں کا آئندہ حکمت عملی کیلئے اجلاس آج دوبارہ ہوگا ۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں گزشتہ روز بھی ہوا تھا۔ آج دوسرے دن بھی اہم اجلاس ہوگا، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئینی اور قانونی پہلووں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب…

وزیراعظم ،زرداری اور بلاو ل بھٹو کی اسلام آباد سیکٹر آئی 10خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ،آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فور میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کردی ،وزیراعظم شہباز شریف نے خودکش دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعظم نے دھماکے میں زخمی ہونیوالوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو…

سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتا ہے،بلاول بھٹو

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30ارب ڈالر سے بھی بڑھ سکتا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کے لیے مدد حاصل کرنا تھا، وزیراعظم کی وہاں اہم ملاقاتیں ہوئیں، کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا کا اولین مقصد سیلاب زدگان کیلئے مدد حاصل کرنا ہے، عمران خان نے خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا، غلطی عمران خان کرے اور سزاسد مجید کو ملے یہ تو ناانصافی…

بلاول بلنکن ملاقات ،امریکہ کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کیا، امریکی وزیرخارجہ نے سیلاب متاثرین کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد…

وزیرعظم کا سیلاب سے جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو 10،10لاکھ دینے کا اعلان

سکھر(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے جاں بحق ہونیوالے افراد کو اہلخانہ کو 10،10لاکھ دینے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب کی صورتحال اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لینے کیلئے سکھر ایئر پورٹ پہنچے اور سکھر کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز کا استقبال وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاست کا وقت نہیں ہے بلکہ مل کر چیلنجز پر قابو پائیں گے۔ وزیر اعظم کو متاثرہ…

اداروں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں،بلاول

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اداروں کی مضبوطی کیلئے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کچھ پتہ نہیں جبکہ اداروں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کو نقصان پہنچایا اور اب عمران خان کی جانب سے…

اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہئے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہئےعوام کا اپنے فیصلے خود کرنا کچھ قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا، ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں حکمران اتحاد کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کا اپنے فیصلے خود کرنا کچھ قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہا، ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو کھلی…

ضمنی انتخابات میں شکست ،وزیراعظم کی زیرصدارت حکمراں اتحاد کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ضمنی انتخابات میں شکست ،وزیراعظم کی زیر صدارت حکمران اتحاد کا اجلاس آج ہو گا ۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، وفاقی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم مشاورت بھی ہوگی۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شرکت بھی متوقع ہے، اجلاس میں بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پراتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم نے پی ڈی ایم قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پردعوت…

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ترک ہم منصب سے ملاقات

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کاکہنا ہے کہ ترک وزیر خارجہ میولت چاوش اوگلو کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں آج عشائیہ کی میزبانی کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے گرمجوشی سے مہمان نوازی پر اپنے ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پیار اور محبت پر مبنی ہیں۔یہ محبت دونوں عوام ایک دوسرے کے لیے رکھتے ہیں۔ عاصم افتخار احمد دونوں وزرائے خارجہ نے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں میں…

وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو افطار ڈنر پر مدعو کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے آج اتحادیوں کو افطار ڈنر پر مدعو کرلیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اتحادی رہنماؤں کو دعوت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار ڈنر پر کابینہ کو حتمی شکل دینے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا۔ افطار ڈنر کے موقع پر اتحادیوں سے ملاقات میں سیاسی صورتحال کے علاوہ حکومت سازی کے امور بھی زیر غور آئیں گے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More