2018میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت قائم کی گئی ،بلاول بھٹو
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس بات کے مکمل شواہد اورثبوت موجود ہیں کہ 2018 میں دھاندلی کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت قائم کی جس میں فوج کے کچھ سابق افسر ملوث تھے۔
غیرملکی چینل کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے پاکستان میں ہمیشہ ڈکٹیٹر کو سپورٹ کیا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف کو فوج کی حمایت حاصل نہ ہونے سے مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی اکثریت نے 9 مئی کے واقعات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے جب چئیرمین پی…