براؤزنگ ٹیگ

#bjp

راہول گاندھی کی بھارتی پارلیمنٹ میں تقریر، قرآن پاک کا حوالہ دیا، درود پڑھا

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران قرآن پاک کا حوالہ دیا اور درود پڑھا۔ راہول گاندھی نے لوک سبھا میں عدم تشدد اور امن کی بات کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے درود پڑھا اور کہا کہ دنیا کی تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی اوربتایا کہ ڈرنا نہیں چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بی جے پی اور ہندو انتہاپسندوں پارٹیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے…

بھارتی سیاست اور پرشانت کشور

سلمان احمد لالی بھارتی سیاست پر ایک طویل عرصے سے گہری نظر اور مشاہدے کے بعد بہت سی بھارتی سیاسی شخصیات ایسی ہیں جن کا کردار، انکی سیاسی بصیرت اور شخصیت بہت متاثر کن لگی۔ لیکن ان تمام روایتی شخصیات میں ایک غیر روایتی شخصیت ایسی ہے جس نےبھارتی سیاست کو اس حد تک متاثر کیا کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اور وہ شخصیت پرشانت کشور کی ہے۔ پرشانت کوئی سیاستدان نہیں ہے بلکہ وہ خود کو ایک الیکٹورل کنسلٹنٹ کے طورپرمتعارف کرواتے ہیں۔ انکی سب سے پہلی خوبی ووٹر کی نبض سے واقف ہونا اور انتخابات کو…

ممبئی :شو سینا میں بغاوت، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا

سلمان احمد لالی(پاک ترک نیوز) بھارت کی سب سے دولت مند ریاست کے وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کہ سابق سپریمو بالا صاحب ٹھاکرے کے صاحبزادے ادھو ٹھاکرےنے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کی جماعت شیو سینا کی پارلیمانی جماعت میں 35ارکان اسمبلی کی بغاوت کے بعد سامنے آیا جب سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ادھوٹھاکرے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔ اسکے بعد نریندامودی کی جماعت بی جے پی کے ریاست میں دوبارہ حکومت بنانے کی راہ ہموارہوگئی ہے۔ مہاراشڑ ممبئی اور پونے جیسے شہروں کی وجہ سے بھارتی معیشت…

مسلح افواج کی حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بھارتی حکام کی جانب سے حضورﷺکی شان اقدس میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے اور کہایہ عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی حکام کی جانب سے گستاخانہ بیان کی سخت مذمت کرتے یہ اشتعال انگیز عمل مسلمانوں کیخلاف شدیدنفرت کامنہ بولتاثبوت ہے ، بھارت میں مسلمانوں ،اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیزسلوک رواں ہے۔ یاد رہے بھارت کی…

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ترجمانوں کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخانہ بیان پربھارتی ناظم الامورکودفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پربھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا اورانہیں بتایا گیا کہ بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامورکو بتایا گیا کہ توہین آمیز بیانات سے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا بھرکے…

بی جے پی رہنما ؤں کی جانب سے گستاخی رسول پردنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ایک رہنما کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خلاف ’تکلیف دہ‘ تبصرے کی پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ملکوں اور نمائندہ تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ،سعودی عرب، اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی) قطر، کویت ، ایران ، مصراور دیگراسلامی اور عرب ملکوںکی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے ۔ اور ساتھ ہی پاکستان سمیت بیشتر اسلامی ملکوں میں سوشل میڈیا پر بی جے پی کی خاتون ترجمان ’نوپور شرماکے ٹی وی مباحثے…

بی جے پی رہنمائوں کا دہلی کے 40گائوں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بی جے پی رہنمائوں کا وزیراعلی اروند کیجروال سے 40گائوں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔بی جے پی رہنما نے ان ناموں کو دور غلامی کی یادگار قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق روہنگیا اور بنگلادیشی تارکین وطن مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو مسمار کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے دارالحکومت کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی کے صدر ادیش گپتا مسلمان دشمنی پر مبنی مہم ’’بلڈوزر‘‘ چلا رہے ہیں جس میں روہنگیا اور بنگلادیش سے آئے…

کشمیر فائلز: بھارت ٹوٹ جائے گا؟

تحریر :سلمان احمد لالی حال ہی میں بالی ووڈ فلم کشمیر فائلز نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں۔ اس فلم کے بارے میں اگر میں رد عمل دوں تو اسے تین جملوں میں ایسے بیان کروں گا: حقائق کو مسخ کرنے کی مذموم کوشش، مسلمانوں کومن حیث القوم دہشتگرد دکھانے کی ناکام کوشش اوربھارت میں نفاق کا بیج بونے کی کسی حد تک کامیاب کوشش۔ یہ فلم 1989میں وادی میں تحریک آزادی کے بعد کشمیری پنڈتوں کی بڑے پیمانے پر ہجرت کی کہانی ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ واقعہ بہت دلخراش ہے اس میں صعوبتیں بھی…

بھارت میں ریاستی انتخابات:کیا بی جے پی ناقابل شکست ہے؟

تحریر:سلمان احمد لالی بھارت میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج سے ایک بات واضح ہوچکی ہےکہ ملک میں دائیں بازوکے سیاسی رجحانات کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے اور بھارت اپنی سیکولر شناخت سے بہت دور ہوچکا ہے۔پانچ میں سے چار ریاستوں میں بی جے پی کی فیصلہ کن جیت نے ثابت کردیا کہ 2024میں بھی اپوزیشن کی دال گلنے والی نہیں۔ بالخصوص سب سے بڑی ریاست اتر پردیشن میں مسلسل دوسری مرتبہ فتح حاصل کرنا بھارتی سیاسی تاریخ میں ایک انوکھا واقع ہے کیوں کہ یہ ریاست دوسرا موقع نہ دینے کی شہرت کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More