براؤزنگ ٹیگ

#bomb

امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا جائے گا،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اوراہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پر عزم ہے۔ امن اور امان کو سبوتاژ…

اسرائیل حماس کیخلاف 45فیصد تک گونگے بموں کا استعمال کر رہا ہے،امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی انٹیلی جنس نے انکشاف کیا ہے کہاسرائیل نے 7 اکتوبر سے حماس کے ساتھ اپنی جنگ میں غزہ میں جو فضائی اور زمینی گولہ باری کی ہے اس میں سے تقریباً نصف بم ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہ رکھنے والے بموں پر مشتمل تھی جنہیں "گونگے بم" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس کی تشخیص امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر نے اپنی مرتب کردہحکومت کے لئے رپورٹ میں کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابقذرائع جنہوں نے اس خفیہ رپورٹ کودیکھا ہے کا کہنا ہے کہاس میںا گیا…

انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت کارروائی ،خودکش حملہ آوروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

پشاور (پاک ترک نیوز) انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت کارروائی ،سکیورٹی فورسز نے خودکش حملوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔دہشت گردوں کے خود کش حملوں کے نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 19 جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور داخل ہوا تھا، اس حملے میں دہشت گرد نے فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا تھا، فورسز سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا لیا تھا، حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی…

افغان شہر بلخ میں دھماکہ ،5ہلاک متعدد زخمی

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے شہر بلغ میں دھماکے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بلخ میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا۔ سیکورٹی حکام واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More