چین میں کورونا وائرس کی سانس کےذریعے لی جانے والی ویکسین کی تیاری اور استعمال شروع
شنگھائی (پاک ترک نیوز)
چین میں کورونا کی بوسٹر ڈوز کے لئے سانس لینے کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والی ویکسین کا استعمال شرو ع کر دیا گیا ہے۔ جسے چینی دوا ساز کمپنی کین سینو بائیولوجکس نےتیار کیا ہے
مشرقی چین کے شہر شنگھائی کی میونسپلٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہر میں بوسٹر ڈوز کے طور پر سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والےکووڈ۔ 19 کی ویکسین کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔
چینی کمپنی کین سینو بایولوجکس کے ذریعہ تیار کردہ، ایروسولائزڈ اڈینو وائرس ٹائپ 5 ویکٹر پر مبنی کووڈ۔ 19 ویکسین (Ad5-nCoV)…