پاکستان کرکٹ بورڈ کا محمد رضوان کے آئوٹ ہونے کا معاملہ آئی سی سی سے اٹھانے کا فیصلہ
لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران محمد رضوان کی برطرفی کا معاملہ آئی سی سی سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں محمد رضوان کے متنازعہ آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امپائرنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق معاملات انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی کپتان اور تیز گیند باز پیٹ کمنز کی جانب سے کیچ آؤٹ کی اپیل کے بعد آن فیلڈ امپائر نے رضوان کو آؤٹ دینے…