سابق کپتان شاہد آفریدی کشمیری پریمئر لیگ سیزن ٹو کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے
کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے ۔سابق قومی آل رائونڈر اور کے پی ایل انتظامیہ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔
اس موقع پر سابق قومی کرکٹرکا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیئر لیگ ہمارے لئے بہت ضروری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کچھ کرکٹرز کو کے پی ایل کھیلنے کی اجازت دے۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیری عوام پاکستان کے سٹارز کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں، کشمیر میں جو…