نیند میں دماغی سرگرمیوں کو منظم کرنے میں سانس لینے کا عمل اہم کردار ادا کرتا ہے
میونخ (پاک ترک نیوز) سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیند میں دماغی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اور سانس لینے کا عمل نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ عملِ تنفس ہی سوتے ہوئے دماغ کا ایک اہم گھڑیال ہوتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیند میں دماغ بند نہیں ہوتا بس دن کے اہم معاملات اور یادوں کو ’محفوظ‘ بناتارہتا ہے۔ اس کےلیے دماغ کے بعض حصوں اور معلومات کے درمیان رابطہ رہتا ہے لیکن اس عمل کو پوری طرح سمجھا نہیں گیا تھا۔
اب لڈ وِگ میکسی میلیان یونیورسٹی، جرمنی کے پروفیسر اینٹن اور ان کے…