براؤزنگ ٹیگ

#brintoil

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی

لاہور: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔ برٹش کروڈآئل کی فی بیرل قیمت ایک اعشاریہ صفر چارفیصد کمی کے بعدایک سو دواعشاریہ نو ڈالرہو گئی۔ دوسری جانب امریکی کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ تینتیس فیصد کمی کے ساتھ ستانوے اعشاریہ اکتیس ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

لاہور: (پاک ترک نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ۔امریکی کروڈ آئل کی قیمت 101.4ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں ۔امریکی کروڈآئل کی قیمت دواعشاریہ پانچ سات فیصد کم ہونے کے بعد ایک سو ایک اعشاریہ چار ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں بھی دواعشاریہ دو سات فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت ایک سو چار اعشاریہ سات ڈالر ہو گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More