ایران نے برطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں وزارت دفاع کے سابق اہلکار کو پھانسی دیدی
تہران (پاک ترک نیوز) ایران نے وزارت دفاع کے سابق اہلکار کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کرنے پر پھانسی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں سابق نائب وزیر دفاع کو پھانسی دے دی ہے۔
برطانوی اور ایرانی دہری شہریت رکھنے والے علیرضا اکبری کو "زمین پر بدعنوانی" اور برطانوی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کرکے قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔
اکبری کو اس سے قبل "انٹیلی جنس کے ذریعے ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کو نقصان پہنچانے" کے جرم میں موت…