براؤزنگ ٹیگ

Budget

ہم نےپاکستان اور پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کردیا : مریم نواز

لاہور (پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم نےپاکستان اور پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کردیا ہے ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے درمیان وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خطاب جاری ہے، اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ حکومت پنجاب کو 100 دن مکمل ہوچکے ہیں، ہم نے مالی سال 2024اور25کا اپنا پہلا بجٹ پیش کردیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی کہ ’ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے‘ جس پر مریم نواز نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ…

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ کی شق وار منظوری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی منظوری کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے اجلاس میں وزیرخزانہ اورسینیٹر اورنگزیب مطالبات زر منظوری کے لیے پیش کررہے ہیں۔ ایوان نے ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا 14 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا، اس کے علاوہ کابینہ کا 3 ارب 51 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے مطالبہ زر منظور دی گئی۔شعبہ ہوا بازی کا 4 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور…

میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف میثاقِ معیشت کی بات کی، میثاقِ معیشت کے بغیر مسائل کے حل نہیں مل سکتے، اگر نیشنل اکنامک چارٹر بنانا ہے تو سب سے مشورہ کرنا ہوگا، یہاں بیٹھے دونوں طرف کے لوگوں سے بھی بات کرنی ہوگی، سیاسی مشاورت سے جو حل نکلتا ہے وہ زیادہ بہتر ہوتا ہے۔…

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچول مذاکرات میں مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا اور آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری میں سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی ہے۔ آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو بھی سراہا ہے، آئی ایم ایف کا وفد جون کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد نئے قرض…

بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جائے گی جبکہ اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام تقریباً 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے تحت اسمبلی میں آج سے بجٹ 25-2024ء پر بحث کا آغاز ہو گا، موجودہ اجلاس میں فنانس بل منظوری کیلئے پیش ہو گا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے اور حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ٹیکسوں کے نظام پر…

سندھ کا بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ،کم از کم اجرت37 ہزار

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد کا بڑا اضافہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا 30 کھرب 56 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا، تنخواہوں میں 30 جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 3 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 12 ویں مرتبہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہا ہوں، بلاول بھٹوکی نئی سوچ کے ساتھ ہم…

پنجاب حکومت نے تاریخی عوام دوست بجٹ پیش کیا: مریم اورنگزیب

لاہور(پاک ترک نیوز) صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کل تاریخی عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔ لاہور میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کی صورت میں ایک پالیسی اسٹیٹمنٹ دی گئی،مشکل فیصلے لے کر عوام اور معیشت کو استحکام دینا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز دن رات محنت کر کے معیشت کی سمت درست کر رہی ہیں، ہم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا کہ پچھلی حکومتوں کی تختیاں اتار کر اپنی لگائی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بجٹ کیش بیک بجٹ ہے، یہ پچھلے ادوار کی…

سندھ حکومت آج 3 ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ حکومت آئندہ مالی سال کا 3 ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ آج پیش کرے گی۔ سندھ حکومت کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافے کا امکان ہے، کم سے کم تنخواہ وفاق اور پنجاب کے برابر کرنے، صوبے کا ترقیاتی بجٹ نو سو ارب سے زائد رکھے جانے کی توقع ہے۔ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال میں گاڑیوں کی خریداری میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کیلئے بھی کفایت شعاری پالیسی اپنائی جائے گی، اخراجات میں کمی کیلئے بیرون ملک…

پنجاب کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش، تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کی کابینہ نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دے دی جس کے بعد بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا، تنخواہوں میں 20 تا 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا گیا جس کے نکات وزیر خزانہ پیش کررہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 9 واں اجلاس منعقد ہوا۔ کابینہ نے اگلے مالی سال 25-2024ء کے لیے 5446 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے ۔ وزیر اعلی نے بجٹ دستاویز 2024-25 پر دستخط کر…

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، ٹیکس سلیب میں ردو بدل ممکن، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے پر احتجاج مسترد کردیا اور کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگائے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، نان فائلرز کیلے ٹیکس کی شرح 45 فیصد اس لیے کی تاکہ وہ سوچے فائلرز کی اصطلاح بھی پاکستان میں ہی ہے۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دس فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح نا قابل قبول ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کو اگلے دو تین سال تک بڑھا کر تیرہ فیصد تک لے کر جانی ہے، بجٹ کا دوسرا…

پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا ،تنخواہوں میں 25پنشن میں 15فیصد اضافہ متوقع

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے مالی سال 25-2024 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے وفاق کی طرز پر بجٹ میں اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں15 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت37 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے، محکمہ خزانہ پنجاب کو 3700 ارب وفاق سے این ایف سی…

بجٹ اجلاس :اتحادیوں سمیت اہم ترین سیاستدان غیر حاضر رہے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اتحادی حکومت کے رواں سال 2024-25 کے بجٹ اجلاس میں اتحادیوں سمیت اہم ترین سیاستدان غائب رہے۔ بجٹ اجلاس میں اتحادیوں سمیت اہم ترین سیاستدان اور سینئر ارکان میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت نہ کی جبکہ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر جان مینگل بھی بجٹ اجلاس سے لا تعلق رہے۔ ماضی میں ن لیگ کے بڑے اتحادی رہنے والے سینئر ترین سیاستدان اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان بھی بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے نہ آئے۔

نئے مالی سال کیلئے 18 ہزار 877 ارب کا بجٹ پیش، 8338 ارب روپے خسارہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال کے لیے 18 ہزار 877 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ 2024-2025 کا اجلاس دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ قومی ترانے کے بعد اسپیکر ایاز صادق نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو بجٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر خزانہ محمد…

بجٹ میں آئی ایم ایف کی مشاورت ،بیشتر اشیا مہنگی ہوں گی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے، بجٹ خسارہ 9800 ارب، قرضوں پر سود کیلئے 9700 ارب مختص کیے جائیں گے۔نئے مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، بجٹ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔ ایف بی آر کا ٹیکس ہدف تقریباً 12ہزار 970 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے اسی طرح پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر 1500 ارب خرچ ہوں گے، دفاعی شعبے کا بجٹ 2100 ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔ مہنگانی کا ہدف 12 فیصد،…

18 ہزار ارب سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت ساڑھے 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کرے گی، قومی اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج بجٹ پیش کریں گے، بجٹ پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ کی منظوری لی جائے گی، وفاقی بجٹ میں دفاع کیلئے 21 سو ارب روپے، قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 97 سو ارب رکھے گئے ہیں، حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1500 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ بجٹ میں توانائی کے شعبے کیلئے 253 ارب، انفرا سٹرکچر کیلئے…

وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا، حجم 18 ہزار ارب روپے ہو گا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا ، بجٹ کا حجم تقریباً 18 ہزار ارب روپے رکھا گیا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12.9 ٹریلین روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سود اور قرضوں کی ادائیگیوں کا تخمینہ 9.5 ٹریلین روپے لگایا گیا ہے۔ توانائی کے شعبے میں سبسڈیز کیلئے 800 ارب روپے مختص کئے جانے اور وفاقی ٹیکس ریونیو 12.9 ٹریلین روپے کے لگ بھگ مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ نان ٹیکس ریونیو کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب…

آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا غیرنتیجہ خیز اختتام

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے ایک اور راؤنڈ کا غیر نتیجہ خیز اختتام ہوگیا۔ فریقین کے درمیان مذاکرات میں تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر نئے انکم ٹیکس ریٹس، ذراعت اور ہیلتھ سیکٹر پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے عائد کیے جانے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ مذاکرات میں4لاکھ 67 ہزار ماہانہ سے زیادہ کمانے والے تنخواہ دار اور غیر تنخواہ دار طبقے پر 45 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے پر بحث ہوتی رہی، اس وقت سب سے زیادہ انکم ٹیکس 5 لاکھ روپے ماہانہ کمانے…

وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز پیش کر دی گئی۔ بیورو کریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 20 تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 5 ہزار روپے کرنے کا پلان ہے۔ گریڈ 21 کے افسران کیلئے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر ایک لاکھ 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے جبکہ گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک…

وفاقی بجٹ 10 جون کوپیش کیا جائیگا، 3ہزار ارب روپے سے زائد کے اضافی ٹیکس کی تجویز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ 10 جون پیش کیا جائیگا ۔مجموعی حجم 18ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہو گا۔ بجٹ میں 3ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔اسی طرح جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیا، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات پر بھی جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

حکومت اور آئی ایم ایف بجٹ کیلئے ڈالر کی قدر کے تعین پر میں اختلاف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )اور پاکستان کے درمیان روپے اور ڈالر کی قدر کے تعین کے معاملے میں اختلاف پیدا ہوگیا۔ عالمی مالیاتی ادارے نے اگلے مالی سال کے بجٹ کیلیے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 16 فیصد گراوٹ کے ساتھ 328.4 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی تھی، لیکن پاکستان نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے 3.5 فیصد گراوٹ کے ساتھ روپے کی قدر 295 روپے مقرر کی ہے۔ یادرہے کہ ماضی میں اس حوالے سے آئی ایم ایف کے تخمینے غلط ثابت ہوچکے ہیں، آئی ایم ایف نے رواں ماہ جون کیلیے ڈالر کا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More