براؤزنگ ٹیگ

Budget

آئی ایم ایف کی اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال2024-25 کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں غیرمعمولی تبدیلیاں کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی تجویز پر اراکین پارلیمنٹ کی صوابدیدی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن سال کی وجہ سے رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کو 61ارب روپے کی اسکیمیں دی گئی ہیں۔ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی تجویز پر صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈنگ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کا ترقیاتی…

وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2709ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئندہ مالی سال 2024-25 کے لیے مجموعی طور پر وفاق اور صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 2709 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ بجٹ کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب خان نے کی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک کے حکام، صوبائی حکومتوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 1221 ارب روپے، انفراسٹرکچر کے لیے 877 ارب روپے، انرجی کے ترقیاتی پروگرامز کے…

آئی ایم ایف مذاکرات: آئندہ بجٹ میں ملکی قرضوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی بجٹ 25-2024 میں پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی آئندہ بجٹ میں قرضوں کے اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں نئے قرضوں کے فریم ورک پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔نئے مالی سال میں قرض 10 ہزار 433 ارب روپے ہو سکتا ہے، اس طرح آئندہ مالی سال میں قرض بڑھ کر 87 ہزار 346 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال حکومت کے مقامی قرض میں 7 ہزار 636 ارب روپے اضافہ متوقع ہے، علاوہ…

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت کا آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی…

بجٹ 2024-25، آئی ایم ایف معاون ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی معاون ٹیم کا وفد طویل مدتی قرض اور مالی سال 2024-25 کے بجٹ کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گیا۔ طویل مدتی قرض پروگرام پر مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچنے والے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے۔ آئی ایم ایف کا وفد قرض کے سلسلے میں پاکستان کی معاشی ٹیم کے ساتھ بات چیت کرے گا۔آئی ایم…

نئے پروگرام پر بات چیت اور بجٹ سفارشات کے ساتھ آئی ایم ایف مشن پاکستان آ رہا ہے

اسلام آباد (پا ک ترک نیوز) پاکستان کے ساتھ نئے طویل مد تی پروگرام پرگفت و شنید اور ملک میں آئندہ سال کے بجٹ کی تیاری کا باقاعدہ عمل شروع ہونے سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ کا ایک مشاورتی وفدسفارشات کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آنے والے چند دنوں میں آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچے گا ۔ یہ وفد اپنے قیام کے دوران وزیر خزانہ سمیت وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا ۔ جن میں پاکستان کی فنڈ کو نئے ،بڑی مالیت کے اور طویل مدتی پروگرام کی درخواست پر…

حکومت کا آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف جائزہ مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل اور سرکاری افسران کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ گریڈ 17 سے 22 تک کے کسٹمز افسران کو سبسڈی میں ملنے والا ہاؤس رینٹ اور میڈیکل چارچز ختم کردیے گئے،انھیں کامن پول فنڈ سے یہ مراعات مل رہی تھیں جو ایف بی آر نے ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ غیر ضروری سبسڈیز اور پینشن اصلاحات آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات سے قبل تمام…

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ آج پیش کیا جائے گا

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں صوبائی وزیر خرانہ سالانہ بجٹ پیش کریں گے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خاں کریں گے۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں ایوان سے مالی سال 2023۔24 کے اگلے 3 اور پچھلے 9 ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں سالانہ بجٹ 2023-24 اور سپلمنٹری بجٹ 2022-23 کی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ آئندہ 3…

توانائی کے نرخ اور بجٹ پر اثر ڈالے بغیر گردشی قرضے میں کمی کا منصوبہ تیار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان نے بجلی، تیل اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کئے بغیر توانائی کے شعبے کے گردشی قرضے میں کمی کےمنصوبے کی منظوری دے دی ہے۔اور اس پر آئی ایم ایف کی رضامندی کے لئے خزانہ اور توانائی کی وفاقی وزارتوں نے عالمی ادارے سے رابطے شروع کر دئیے ہیں وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق توانائی کے شعبے کا کل گردشی قرض نومبر 2023 تک 5.725 کھرب روپے ہے۔ اس میں 2.7 کھرب روپے پاور سیکٹر کا قرض اور 3 کھرب روپے سے زیادہ گیس سیکٹر کا قرضہ شامل ہے۔ وزارت توانائی نے اس میں سے 1.268 کھرب…

نگران حکومت کی منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) نگران حکومت کی منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں ، منی بجٹ 4ماہ کیلئے پیش کیا جائے گا ۔نیا عبوری بجٹ یکم نومبر سے28 فروری تک کا بنایا جائے گا۔ نئے عبوری بجٹ میں کسی بھی ادارہ کو نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے کوئی فنڈ نہیں دیا جائے گا،صرف سالانہ ترقیاتی پروگرام میں موجود فنڈز سے ہی جاری اسکیمیں مکمل کی جاسکیں نگران حکومت قانون کے مطابق 4ماہ سے زائد کا بجٹ نہیں بنا سکتی۔ تمام ترقیاتی اداروں، پنجاب حکومت اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے عبوری بجٹ31اکتوبر کو ختم ہوجائیں گے، رواں ماہ…

سود سے نظام کو پاک کرنے کیلئے مزید منازل طے کریں گے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سود سے نظام کو پاک کرنے کیلئے مزید منازل طے کریں گے۔ قومی بچت سکیم کے تحت شریعت کے مطابق مصنوعات کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام آگے لے جانے کیلئے 2013 اور 2017 میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنائی گئی تھی، 21 فیصد اسلامی بینکنگ اپنا شیئر حاصل کر چکی ہے، بجٹ کا پہلا وعدہ پورا کر رہے ہیں، سود سے نظام کو پاک کرنے کیلئے مزید منازل طے کریں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پورا سسٹم ایک…

آئی ایم ایف کی مزید 215 ارب روپے کے ٹیکسز کی شرط تسلیم کرلی، اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے تمام نکات پر عمل مکمل کر دیا، 215 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز مان لی، ایک سے زائد اداروں میں پنشن ختم کی جا رہی ہے، اب مانیٹری فنڈ سے معاہدہ ہو جائے تو بسم اللہ، نہ ہو تو پھر بھی ہمارا گزارا ہو رہا ہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں 215 ارب کے ٹیکس لگانے کی تجویز مانی ہے، ان ٹیکسوں کا بوجھ غریب طبقے پر نہیں پڑے گا، جاری اخراجات میں 85 ارب…

خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔بجٹ میں بی آر ٹی کی سبسڈی کے لیے ایک ارب روپے رکھے جائیں گے۔ صوبائی آمدن بڑھانے کے لیے قلیل مدتی اقدامات کی تجویز دی گئی ہے۔ گزشتہ روزپنجاب میں 336 ارب روپے کا سرپلس بجٹ منظور کر لیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اور 80 برس سے زائد عمر کے پنشنرز کی پنشن میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کا بجٹ بھی پیش کردیا گیا تھا، گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نگران پنجاب حکومت نے بجٹ منظور کرلیا ،تنخواہوں میں 30فیصد اضافہ

لاہور (پاک ترک نیوز) نگران حکومت پنجاب نے آئندہ چار ماہ کیلئے 1719ارب روپے حجم کا بجٹ منظورکر لیا ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30فیصد جبکہ پنشن میں پانچ فیصلہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ لاہور میں نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کےبجٹ کا حجم1719ارب روپے رکھا گیا ہے، فوری طور پر600 ارب روپےکا قرض اتارنےکا فیصلہ کیا ہے، 600 ارب روپے کا قرضہ ادا نہ کرتے تو سال کے آخر تک یہ قرضہ 1100 ارب ہوجانا تھا لہٰذا آئندہ 4 ماہ میں یہ قرض اتار دیا جائےگا۔…

نگران پنجاب حکومت آئندہ چار ماہ کا 1368 ارب کا بجٹ آج پیش کرے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کی نگران حکومت آئندہ چار ماہ کا 1368 ارب روپے سے زائد کا مجموعی بجٹ آج پیش کرے گی۔ جوائنٹ پریروٹیزکمیٹی نے بجٹ کے اعداد و شمارکی منظوری دے دی ہے اور نگران کابینہ آج اجلاس میں 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق چار ماہ کے بجٹ میں گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا جب کہ پنشن میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں ہو گا۔ 4 ماہ کے بجٹ میں جاری…

الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ الیکشن نہ بھی ہوتا پھر بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے، ایف بی آر کا 9 ہزار 200 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف سائنسی بنیادوں پر رکھا گیا، ایف بی آر کا نئے مالی سال کا ہدف غیر حقیقی نہیں ہے۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نویں اقتصادی جائزے میں غیر معمولی تاخیر ہوئی، اگلے مالی سال میں ساڑھے 3 فیصد جی ڈی پی گروتھ ہدف بآسانی حاصل کر لیں گے۔ وزیر…

آئی ایم ایف نے نئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف نے حکومت کی طرف سے پیش کردہ نئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ آئی ایم ایف نے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو قرض پروگرام کی شرائط کے منافی قرار دیدیا ۔ نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پیریز روئزکا کہنا ہے کہ نئی ایمنسٹی ایک نقصان دہ مثال پیدا کرتی ہے۔آئی ایم ایف کا عملہ استحکام برقرار رکھنے کیلئے پالیسیوں پر بات چیت میں مصروف ہے۔تاہم بجٹ 2023-24 نے مسودہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کا موقع گنوا دیا۔ نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس اخراجات کی طویل فہرست…

ایف بی آرکے ریونیو کا ہدف 9200ارب روپے رکھا گیا ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکے ریونیو کا ہدف 9200ارب روپے رکھا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر چیئرمین مجھ سے اجازت لینے کے بعد کمیٹی تشکیل دیں گے، ایک کمیٹی غلطیاں اور دوسری بزنس معاملات دیکھے گی،قرض کی مد میں بجٹ میں بھی بڑی رقم رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ڈی پی میں صحت،تعلیم،سوشل سیکٹر،ٹرانسپورٹ کے لئے بجٹ رکھاگیا،وفاقی بجٹ خسارہ 5ہزار 773ارب روپے ہے،انہوں نے کہا کہ پنشن کی مد میں…

سندھ کا 2100 ارب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی(پاک ترک نیوز) صوبہ سندھ کا 2100ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔بجٹ سندھ اسمبلی میں آج دوپہر 3 بجے پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد اضافے کا امکان ہے، ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لیے غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔ترقیاتی بجٹ کے لیے 410 ارب روپے مقرر کیے گئے۔مراد علی شاہ نے بجٹ کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کرلیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کا فوکس 2022…

14 ہزار 60 ارب روپے کا بجٹ پیش ،کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں نئے مالی سال 24-2023 کے لیے 14 ہزار 60 ارب روپے کا بجٹ پیش کررہے ہیں جس میں 700 ارب کے نئے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہیں۔ اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ شروع ہوا۔ اسحاق ڈار نے بجٹ کی تجاویز پیش کرنے سے قبل بدترین معاشی اعداد وشمار کے اسباب پر روشنی ڈالی اور ساری ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ حکومت پر ڈال دی۔ نئے مالی سال کا 14 ہزار 460 ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More