ترک ہلال احمر کی پہلے سے تیار شدہ گھر بنانے کی فیکٹری نے کام شروع کر دیا
استنبول (پاک ترک نیوز)
معروف فلاحی تنظیم ترک ہلال احمرنے اپنی نئی ماڈیولر ہاؤسنگ یونٹ فیکٹری متعارف کرائی ہے۔ جسے جلد ہی باقاعدہ طور پر کھول دیا جائے گا۔ ترکی کے مشرقی صوبے ملاتیا میں واقع یہ فیکٹری غیر سرکاری تنظیم کی ضروریات کو پورا کرتی ہے اور دوسرے ممالک کی انسانی امداد کی ضروریات کو بھی پورا کرے گی۔
ہلال احمر کے صدر کریم کنک جنہوں نے صحافیوں کو فیکٹری کا دورہ کراتے ہائے کہا کہ یہ فیکٹری آفات سے متاثرہ لوگوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا رہائشی یونٹس کا پیداواری مرکز ہے۔ 37,000 مربع…