ترک سرحد پر بلغاریہ کے بارڈر سکیورٹی فورس کے افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
صوفیہ(پاک ترک نیوز) بلغاریہ کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس کے افسر کو ترکیہ کی سرحد پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔
وزیر ایوان ڈیمردزئیف نے بتایاکہ یہ واقعہ پیر کی شام کو پیش آیا، جب ایک نامعلوم شخص نے بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک افسر اور ایک فوجی کو گولی مار دی جو گولیم ڈیرونٹ گاؤں کے قریب سرحد کے ایک حصے میں گشت کر رہے تھے۔
بارڈر سکیورٹی فورس کا افسر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اہلکار کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ اضافی سرحدی گشت کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا، لیکن حملہ آور کو…