براؤزنگ ٹیگ

#bus

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 28 افراد جاں بحق

واشک(پاک ترک نیوز) تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کا کہنا ہے کہ مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق بس میں ڈرائیور 2 کنڈیکٹر سمیت 48 افراد سوار تھے، طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے، لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت…

ترکیہ ، خوفناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی

استنبول(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوبی علاقے میں انٹرسٹی بس کا تین گاڑیوں سے بدترین تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔ ترکیہ کے وزیرداخلہ علی یرلیکیا کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب انٹرسٹی بس دیگر 3 گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ بس استنبول سے دیارباقر جا رہی تھی کہ میرسین شہر کے قریب ضلع تارسوس شاہراہ میں ایک ٹرانسپورٹ ٹرک اور دیگر دو گاڑیوں کو کچل دیا۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

گلگت(پاک ترک نیوز) شاہراہ قراقرم پر چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق، 22 شدید زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بس کو حادثہ چلاس کے علاقے شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر پیش آیا جہاں راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا…

نوشکی میں نامعلوم افراد نے 9 مسافروں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا

نوشکی(پاک ترک نیوز) نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے پنجاب کے 9 افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی سمیت 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل کا افسوسناک واقعہ نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کو نامعلوم مسلح افراد نے راستے میں روک لیا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 9 افراد کو ساتھ لے گئے۔ دہشتگردوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں کو قریبی…

جنوبی افریقا :ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے گر گئی ،45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) جنوبی افریقا کے شمالی صوبے لیمپوپو میں مسافر بس پُل سے نیچے جاگری اور آتشزدگی کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایسٹر کی تقریب شرکت کے لیے زائرین بوٹسوانا سے لمپوپو کے ایک قصبے موریا کے ایک مذہبی مقام پر جا رہے تھے اور مماتلاکالا میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ جنوبی افریقا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور بیریئرز توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جا گری۔زمین گرتے ہی بس میں آگ بھڑک اُٹھی اور زخموں سے چُور مسافروں کو بس سے…

جنوری 2024، گاڑیوں کی فروخت میں 81 فیصد اضافہ

کراچی (پاک تر ک نیوز) غیر معمولی شرح سود، ناقابل برداشت آٹو فنانسنگ، زیادہ قیمتوں اور سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے باوجود، کاروں، جیپوں، وین اور پک اپ کی مشترکہ فروخت جنوری میں 81 فیصد بڑھ کر 10,536 ہوگئی جو دسمبر 2023 میں 5,816 تھی۔ تاہم، مذکورہ حصے میں فروخت جنوری 2023 کے دوران 11,124 یونٹس کے مقابلے میں 5 فیصد کم رہی۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے اعداد و شمار کے مطابق، کاروں، جیپوں، وین اور پک اپ کی فروخت 7MFY24 کے دوران 48pc کم ہو کر 49,990ہو گئی جو گزشتہ مالی…

تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس درخت سے ٹکرا گئی، 14 افراد ہلاک

بنکاک (پاک ترک نیوز) تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں14 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ جنوبی تھائی لینڈ میں ایک ڈبل ڈیکر بس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔ ڈبل ڈیکر بس بنکاک سے ملک کے انتہائی جنوب کی طرف سفر کر رہی تھی جب منگل کی صبح تقریباً 1 بجے گر کر تباہ ہو گئی۔ بس دارالحکومت کے سدرن بس ٹرمینل سے 46 مسافروں کو سونگخلا کے ضلع نتھاوی لے جا رہی تھی جب پراچوپ کھری خان صوبے میں سڑک سے الٹ گئی۔ تھائی میڈیا میں…

مقبوضہ کشمیر ،بس گہری کھائی میں گرنے سے36 مسافر ہلاک

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ یہ افسوسناک حادثہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیش آیا۔ مسافر بس میں 55 سے زائد مسافر سوار تھے۔بس حفاظتی جنگلا توڑتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ کھائی گہری ہونے اور پُرخطر راستوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ تیز رفتار بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے…

داعش کا شامی فوجیوں کو لیجانے والی بس پر حملہ ،23اہلکار جاں بحق متعدد زخمی

دمشق (پاک ترک نیوز) شام میں داعش نے شامی فوجیوں کو لیکر جانے والی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 23اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ حزب اختلاف کے کارکنوں نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے ملک کے مشرق میں شامی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے جس میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ عراق کی سرحد سے متصل صوبہ دیر الزور میں مشرقی قصبے مایادین کے قریب صحرائی سڑک پر حملے میں 23 شامی فوجی ہلاک اور 10…

گزشتہ ایک برس کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 55فیصد کمی

لاہور(پاک ترک نیوز) گزشتہ ایک برس کے دوران ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت میں 55فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ پیداواری لاگت اور خام مال کی قلت میں بڑھتے ہوئے اضافہ اور درآمدات میں مشکلات کی وجہ سے آٹو موبائل انڈسٹری شدید متاثر ہو رہی ہے۔ اسی طرح گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی ایک بڑی وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور شرح سود میں اضافہ ہے۔ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک نعد کے دوران ٹریکٹرز اور ٹرکوں کی فروخت میں 46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سال بھر میں بسوں کی فروخت…

عازمین حج کیلئے پہلی بار خود کار ڈرائیونگ بس سروس کا آغاز

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) عازمین حج کی سہولت کیلئے پہلی بار خود کار ڈرائیونگ بس سروس کا آغاز کردیا گیا۔ عازمین حج کی سہولت کی خاطر رواں سال حج کے موقع پر روایتی ٹرانسپورٹ سروس کے علاوہ خود کار ڈرائیونگ بس سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ گاڑیاں خود کار طریقے سے چلنے والی شٹل بس سروس کے تجربے کا حصہ ہیں، جدید طریقے سے چلنے والی یہ گاڑیاں پہلی بار ضیوف الرحمان کی سہولت کے لیے شروع کی گئی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خود کار ڈرائیونگ بس میں 11 افراد کیلئے سیٹیں نصب ہیں اور یہ بس چھ گھنٹے تک ایک…

کلر کہار سالٹ رینج میں بس حادثے میں 8افراد جا ں بحق

کلر کہار (پاک ترک نیوز) کلرکہار موٹر وے سالٹ رینج پر مسافر بس حادثے میں 8افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مسافر بس راولپنڈی سےجھنگ جارہی تھی،حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔حکام کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونےکے باعث پیش آیا،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ ریسکیور حکام نے امدادی کارروائیوں کا آغازکردیا ،جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل موٹروے ایم 2پر ٹریفک حاد ثے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتارکار کے درخت سے…

مصر میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 17افراد ہلاک

قاہرہ(پاک ترک نیوز) مصر کے صوبے الوادی الجدید میں ٹرک اور بس کے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا نصف حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور بعض مسافروں کی لاشیں بس کی باڈی کو کاٹ کر نکالی گئیں۔مقامی حکام نے بتایا کہ یہ خوفناک ٹریفک حادثہ ملک کے شمال مغربی صوبے الوادی الجدید میں پیش آیا جہاں شاہراہ پر ایک تیزرفتار بس آگے جاتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی۔بدقسمت بس 45 مسافروں کو لے کر دارالحکومت قاہرہ جارہی تھی کہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ مصر…

میکسیکو ،بس حادثہ میں17 تارکین وطن ہلاک 13زخمی

میکسیکو سٹی(پاک ترک نیوز) میکسیکو میں بس حادثے کے نتیجے میں 17تارکین وطن ہلاک جبکہ 13زخمی ہوگئے ۔بس میکسیکو کے جنوبی شہر تاپا چولا سے میکسیکو سٹی آرہی تھی کہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ تارکین وطن کو لے جانے والی بس میکسیکو میں حادثے کا شکار ہوئی ۔بس میں وینزویلا، کولمبیا اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن سوار تھے ۔بس حادثے کے نتیجے میں 13تارکین وطن زخمی بھی ہوئے ہیں ۔بس میں 45 تارکین وطن سوار تھے۔ خادثہ اتنا خوفناک تھا کہ 15 مسافر موقع پر…

ترکی میں سعودی سیاحوں کی بس کو حادثہ، 18زخمی

ریز (پاک ترک نیوز) ترکی میں دو روز میںٹریفک کے ایک اور بڑے حادثے میں 18سعودی شہری زخمی ہوگئے ۔جن میں 4بچے بھی شامل ہیں۔ ٹریفک حادثے میں زخمی سعودیوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں 23 سعودی سیاحوں کو ریز شہر لے جانے والی ایک بس کو اتوار کی علی الصباح حادثہ پیش آیا۔ بس میں چار بچے بھی سوار تھے۔حادثے میں 18 سعودی زخمی ہوئے۔ ان میں سے 6 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہاہے کہ بس کے حادثے کی اطلاع ترکی کے متعلقہ حکام نے دی تھی۔ سعودی سفارتخانے نے…

جنوب مشرقی ترکیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ 15افراد جاں بحق،22زخمی

غازی انتیپ (پاک ترک نیوز) جنوب مشرقی ترکیہ میں غاز ی انتپ ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ غازی انتپ کے گورنر داوت گل نے اعلان کیا کہ جنوب مشرقی ترکی میں ہائی وے پر پیش آنے والے اس حادثے میں 15 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔گل نے یہ بیان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیا۔جس مین کہا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، غازی انتپ ہائی وے کے 20 ویں کلومیٹر پر بس، ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس کے درمیان ہونے والے حادثے میں ہمارے 15 شہری، جن میں…

کینیا : مسافر بس دریا میں گرنے سے 34افراد ہلاک

نیروبی (پاک ترک نیوز) کینیا میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 34افراد ہلاک اور 14زخمی ہو گئے ۔ حادثہ بس کے بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا ۔ کینیا میں میرو سے بندرگاہی شہر مومباسا جانے والی مسافر بس پل سے الٹ کر دریا میں گر کر مکمل تباہ ہوگئی۔ دریا سے 34 لاشیں بھی نکالی گئی ہیں جن میں 14 خواتین اور 2 بچیاں بھی شامل ہیں۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔بس کو کاٹ کر مسافروں کو نکالنا پڑا۔ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کے دوران 11 مسافروں کو زندہ بچالیا۔ بس حادثے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش…

شام ،مسلح افراد کے فوجی بس پر حملے میں 15اہلکار ہلاک

دمشق(پاک ترک نیوز)شام میں گھات لگائے مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں بس میں سوار 15فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق شام کے شہر رقہ میں ایک بس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، حملے میں 15 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اہلکار شامل ہیں ڈرائیور سمیت دو دیگر سویلین بھی ہلاک ہوئے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ بس فوجیوں کو لے کر…

مدینہ منور ،بس الٹنے سے 8عازمین جاں بحق 43زخمی

ریاض (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ کی شاہراہ پر بس الٹنے سے 8عازمین جاں بحق جبکہ 43زخمی ہو گئے ۔ ریڈ کریسنٹ کے مطابق مدینہ منورہ حجرہ شاہراہ پرعازمین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 عازمین جاں بحق ہو گئے جبکہ 43 زخمی ہوگئے۔حادثے کاشکار ہونیوالی بس میں 51عازمین سوارتھے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے حادثہ پرپہنچے اورلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

برازیل میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 11افراد ہلاک

برازیلیا(پاک ترک نیوز) برازیل میں مسافر بس پہاڑسے گہری کھائی میں گرنے سے 11افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بس میں 30سے زائد مسافر سوار تھے ۔ حادثہ ڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا ۔پولیس کے مطابق جس علاقے میں حادثہ پیش آیا وہاں ایک خطرناک موڑ تھا۔ جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More