براؤزنگ ٹیگ

#bushrabibi

بشریٰ بی بی نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سب جیل میں قید کے دوران اپنے بنیادی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) میں درخواست دائر کی۔ اپنی درخواست میں بشریٰ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں سب جیل قرار دیے گئے ان کی بنی گالہ رہائش گاہ پر زہر دیا گیا اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ وہ سینے میں جلن، گلے اور منہ میں درد میں مبتلا ہیں اور وہ مانتی ہیں کہ یہ زہریلا کھانا کھانے کا نتیجہ ہے۔…

زہر دیئے جانے کا خدشہ ، بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سب جیل بنی گالا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور میڈیکل چیک اپ کیلئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو کھانے میں زہر ملا کر دیا گیا، انہیں جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، سب جیل میں زیادہ تر مرد اہلکاروں کی تعیناتی اور صرف ایک خاتون اہلکار کی تعیناتی کی گئی ہے، سب جیل میں مرد اہلکاروں کی اکثریت بشریٰ بی بی کے لیے ذہنی اذیت کا باعث…

عمران، بشریٰ بی بی ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی سے ملاقات کروانے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عدالت کے حکم پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کو متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے آج ہی آگاہ کرنے کی ہدایت کی اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو عدالت طلب کرلیا۔…

بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں زہر دیا گیا: عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا ہےان کی جلد اور زبان پر زہر کے نشانات موجود ہیں۔ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عمران خان نے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے، ان کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں، ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے، مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے؟۔ سابق وزیراعظم…

عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطل کردی۔ ہائیکورٹ میں توشہ خانہ نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آج اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے؟ اپیل شروع نہیں کریں گے اگر آپ چاہتے ہیں تو سزا معطلی پر دلائل دے دیں۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہم سزا معطلی کی بجائے…

عید کے موقع پرعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کے موقع پر بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عید کے موقع پر اور ہفتے میں ایک دن بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروانے کا حکم دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کسی کی نجی پراپرٹی کو سب جیل کیسے قرار دے سکتی ہے۔ آئندہ…

عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیشی کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نےضمانت کی درخواستوں میں سابق وزیراعظم و بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی…

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت16 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت16 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔ جج ناصرجاوید رانانے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر، عثمان گل اور ظہیر عباس چودھری بھی عدالت میں پیش ہوئے ، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں۔ جیل حکام نے صرف 6 وکلا کو اندر جانے کی اجازت دی اور صرف 6…

عمران خان اور بشری بی بی پر 190 ملین پاؤنڈز کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی۔ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جج ناصر جاوید رانا نے…

عمران خان اور بشری بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7،7برس قید کی سزا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کوغیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، جس میں معزز جج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے غیر شرعی نکاح کا جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور…

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج دن ایک بجے سنایا جائے گا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات میں سب سے طویل سماعت ہوئی، اڈیالہ جیل میں سماعت 14 گھنٹے جاری رہی، استغاثہ کے چاروں گواہوں پر جرح کا عمل مکمل ہو گیا۔ عمران خان کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجہ نے گواہوں پر جرح کی جبکہ…

ایک لیڈر کو خوش کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں دی گئیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایک لیڈر کو خوش کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوسزائیں دی گئیں ۔ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس سے کوئی تعلق نہیں،احتساب عدالت نے ماضی میں ایسا فیصلہ کبھی نہیں دیا،یہ ظلم ہوا ہے، ایک لیڈر کو خوش کرنے کیلئے سزائیں دی جارہی ہیں،وکیل کے ہوتے ہوئے عدالت کی جانب سے جرح کی اجازت نہیں دی گئی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 342کے بیان میں ہم نے استدعا کی کہ ہم گواہ پیش…

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں سزا کا فیصلہ سنایا۔ فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گرفتاری دینے خود اڈیالہ جیل پہنچیں تو نیب ٹیم پہلے سے ہی جیل میں…

عمران خان اور بشری بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں 14،14 سال قید کی سزا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) عمران خان اور بشر ی بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزاسنادی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو چودہ ، چودہ سال قید بامشقت اور 787 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔ عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ جج محمد بشیر نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نے…

عمران خان اور بشری بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء اور نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی بھی ٹیم کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی ،…

شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان، وکیل ضمانتی مچلکے لیکر جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں، وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان ہے۔

دوران عدت نکاح کیس میں بھی عمران خان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سینئر سول جج قدرت اللہ نے نکاح کیس میں عمران خان کے جیل ٹرائل کا حکم سنادیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ بشری بی بی نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز ہے عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ اڈیالہ جیل سپریٹنڈنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی اور سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ…

غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار، بشری بی بی 14دسمبر کو طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دیدیا ۔بشری بی بی 14دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرشرعی نکاح کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار خاورمانیکا عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے کہا کہ خاورمانیکا کو زنا کے حوالے سے بتایا گیا۔ جج قدرت…

بشریٰ بی بی اور لطیف کھوسہ کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ آڈیو میں بشریٰ بی بی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ وہاں پر ہمارا مسئلہ پڑ گیا تھا کیونکہ ان کی بہنیں بھی ساتھ تھیں بلکہ ہماری تو اچھی خاصی ہو گئی تھی جس پر لطیف کھوسہ کہتے ہیں اچھا اچھا۔ بشریٰ بی بی آڈیو میں کہہ رہی ہیں وہاں کافی ایشو کھڑا ہو گیا تھا تو میں نے زیادہ مناسب نہیں سمجھا کہ میں ان لوگوں…

190ملین پائونڈ سکینڈل ،عمران خان، بشریٰ بی بی سمیت 29 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں عمران خان، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈا پور ،فرح گوگی، مراد سعید ، شیخ رشید سمیت 29 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش کی گئی۔ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر مواصلات و ریلویز شاہداشرف تارڑ، وزارت داخلہ اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ ذیلی کمیٹی نے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More