میکڈونلڈ کو غزہ جنگ بائیکاٹ کے باعث کاروبار میں کمی کا سامنا ،حصص 4فیصد گر گئے
واشنگٹن (پاک ترک نیوز) میکڈونلڈ کی فروخت میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بربریت کے باعث عالمی سطح پر جاری بائیکاٹ کے باعث شدید متاثر ہوئی ہے ۔میکڈونلڈز کے حصص تقریباً 4 فیصد گر گئے۔
فاسٹ فوڈ چین کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر کاروبارمیں تقریباً چار برسوں میں اپنی پہلی سہ ماہی میں فروخت میں کمی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے ۔
میکڈونلڈ ان کئی مغربی کارپوریشنز میں سے ایک ہے جن میں سٹاربکس ،کوکا کولا جیسی کمپنیاں شامل ہیں جنہیں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جارحیت کی بنا پر بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے…