براؤزنگ ٹیگ

#Cairo

تھوڑی ہاں ، تھوڑی ناں۔حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی مصری تجویز پر ردعمل دے دیا

قاہرہ (پاک ترک نیوز) غزہ میں جنگ بندی کے لئے مصر کی تجویز پر حماس کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ گیا ہے جس میں اسرائیلی سوچ میں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنی شرائط کے حوالے سے منفی اشارے دئیے گئے ہیں۔ عرب اور اسرائیلی میڈیا کی تازہ رپورٹس میں حماس اور اسرائیلی انٹیلی جنس کے ذرائع کے حوالے ایک جانب آنے والے چند دنوں میں جنگ بندی کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔ تو دوسری جانب حماس کی طرف سے منفی اشاروں پر جنگ بندی کے فوری امکان کو رد کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ حماس کے ایک…

سعودی عرب نے انسانی وسائل کی ملازمتیں شہریوں تک محدود کردیں

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے انسانی وسائل کی ملازمتیں شہریوں تک محدود کردیں۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ مملکت میں انسانی وسائل کی ملازمتیں صرف سعودی شہریوں تک ہی محدود ہیں کیونکہ مملکت اپنے شہریوں کو مزید کام فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس بات کی تصدیق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ایک شہری کے سوال کے جواب میں کی جس نے کہا کہ اس کا انٹرویو ایک طبی مرکز میں انسانی وسائل کے ماہر کے طور پر کام کرنے والے ایک غیر ملکی نے کیا تھا۔ دریں اثنا، وزارت نے اعلان کیا کہ کنسلٹنسی خدمات…

سعودی عرب :زائد المیعاد اور غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنیوالے 7تارکین وطن گرفتار

قاہرہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حکام نے زائد المیعاد اور غیر معیاری کھجوریں فروخت کرنیوالوں کیخلاف ڈائون میں 7غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکام نے غیر قانونی عرب تارکین کو پکڑا ہے جو انسانی استعمال کے لیے نا مناسب کھجوریں ذخیرہ کرنے اور مشہور مصنوعات کو دھوکے سے نئے ایکسپائری لیبل کے ساتھ دوبارہ فروخت کرنے میں ملوث ہیں۔ جنوبی ریاض میں ایک اپارٹمنٹ کے اندر ایک مشتبہ جگہ پر آدھی رات کے چھاپے میں وزارت تجارت کی معائنہ ٹیموں نے وزارت انسانی وسائل اور سعودی فوڈ…

مصر نے مالی مشکلات سے چھٹکارے کے لئے متحدہ عرب امارات کو 24 بلین ڈالر میں زمین بیچ دی

قاہرہ (پاک ترک نیوز) مصر نے 24ارب ڈالر کی رئیل اسٹیٹ کی متحدہ عرب امارات کو فروخت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایک امدادی پیکج پر اتفاق کرکے بجٹ خسارے کو کم کرنے کی طرف بڑے قدم اٹھائے ہیں۔ مصر کےوزیر خزانہ محمد معیت نےگذشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں بتایاکہ مصر کے بنیادی بجٹ کا سرپلس جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال میں 3.5 فیصد سے زیادہ ہو جائے گا۔بنیادی سرپلس میں سود کی ادائیگیاں شامل نہیں ہیں جو جنوری کے آخر تک سات مہینوں میں تمام اخراجات کے نصف سے زیادہ تھیں اور مصر کو…

سعودی کھجور کی برآمدات 14فیصد اضافے کے ساتھ 1.4بلین ریال تک پہنچ گئیں ۔

قاہرہ(پاک ترک نیوز) کھجوروں کے قومی مرکز کے مطابق، سعودی کھجوروں کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 119ممالک کو 14فیصد اضافے سے 1.4بلین ریال تک پہنچ گئیں۔ رمضان کے مسلمانوں کے روزے کے مہینے میں سعودیوں کی کھجور کا استعمال ملک کی غذائیت سے بھرپور سالانہ کھپت کا تقریباً 40 فیصد ہے۔ مسلمان رمضان المبارک کے دوران طلوع فجر سے غروب آفتاب تک ہر روز کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔مسلمان روایتی طور پر رمضان میں اپنے روزے کو کھجور کھا کر ختم کرتے ہیں، روزہ دار پیغمبر محمد ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہیں ۔…

حماس اور امریکی حکام کی غزہ جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں ملاقات

قاہرہ (پاک ترک نیوز) حماس اور امریکی حکام کی قاہرہ میں ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات کیلئے قطر اور مصر نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ تفصیلات کےم طابق حماس اور امریکہ کے ایلچی قاہرہ میں قطری اور مصری ثالثوں سے ملاقات کر رہے ہیں تاکہ چھ ہفتے کی جنگ بندی، سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کے لیے درجنوں باقی ماندہ یرغمالیوں کے تبادلے اور غزہ کے لیے امداد کے زیادہ بہاؤ پر بات چیت کی جا سکے۔ بین الاقوامی ثالثوں کو بدھ کے روز قاہرہ میں حماس کے ساتھ مذاکرات کے چوتھے دن کے لیے مقرر کیا گیا تھا جب امریکی صدر جو بائیڈن نے…

مصر: اخوان المسلمون کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

قاہرہ(پاک ترک نیوز) مصر کی عدالت نے انتشار پھیلانے کے الزام میں اخوان المسلمون کے 8 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی۔ مصر کی فوجداری عدالت نے اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع، قائم مقام سربراہ محمود عزت، محمد البلتاجی، عمر زکی، اسامہ یاسین، صفوت حجازی، عاصم عبدالماجد اور محمد عبدالمقصود کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت کی جانب سے 2021 کے ایک مقدمہ میں بھی فیصلہ سنایا گیا جس میں 37 ملزمان کوعمر قید اور 21 کو رہا کرنے حکم دیا گیا جبکہ 6 مدعا علیہان کو 15 سال قید بامشقت اور 7 کو 10 سال قید با مشقت کی…

امریکہ اور اتحادیوں کا بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون مار گرانے کا دعوی

قاہرہ (پاک ترک نیوز) امریکی طیاروں اور اتحادی جہاز نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے پانچ ڈرون مار گرائے۔ تفصیلات کے مطابق یو ایس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا کہ امریکی طیاروں اور اتحادی جنگی جہاز نے 27 فروری کو بحیرہ احمر میں پانچ یک طرفہ حملہ کرنے والے ڈرونز کو مار گرایا جو یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں سے نکلے تھے۔ سینٹ کام نے بیان میں کہا کہ ڈرونز نے تجارتی جہازوں اور خطے میں امریکی بحریہ اور اتحادی بحری جہازوں کے لیے ایک فوری خطرہ پیش کیا۔

ترک صدر اردوان مصرکے تاریخی دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان مصر کے تاریخی دورے پر قاہرہ پہنچ گئے ۔ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی دونوں ملکوں کے درمیان برسوں سے منقطع تعلقات کے بعد اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کی میزبانی کیلئے تیارہیں ۔ قاہرہ اور انقرہ نے گزشتہ سال اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر تعلقات کی بحالی کے لیے سفیروں کی تعیناتی کے بعد اردوان کا مصر کا پہلا دورہ ہے۔ ترک صدر نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگی۔دورے کے موقع پر معیشت، تجارت، سیاحت، توانائی اور دفاع سمیت…

امریکہ اور اٹلی اسرائیلی برتری قائم رکھنے کیلئے مصر کو گائیڈڈ میزائل کے بغیر طیارے فراہم کریں گے

قاہرہ (پاک ترک نیوز) امریکہ اور اٹلی اسرائیلی برتری قائم رکھنے کیلئے مصر کو بغیر بغیر گائیڈڈ میزائل طیارے فراہم کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مصر مبینہ طور پر یورو فائٹر ٹائفون اور F-15 لڑاکا طیاروں کے حصول کیلئے اٹلی اور امریکہ کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ تاہم، اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں، تو قاہرہ کو فضا سے ہوا میں مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں، خاص طور پر "Meteor BVR" اور "AIM-120 AMRAAM" کی شمولیت کے بغیر "مکمل پیکیج" نہیں ملے گا۔ امریکہ اور اٹلی کی جانب سے یہ اقدام اسرائیل کی فوجی برتری قائم…

اسرائیل اور مصرغزہ سرحد پر جنگ کے بعد انتظامات معاہدے کے قریب

قاہرہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل اور مصر غزہ سرحد پر جنگ کے بعد انتظامات کے حوالے سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ۔ آرمی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور قاہرہ مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان جنگ کے بعد کی سرحد کے کنٹرول کے حساس سوال کے حوالے سے ایک معاہدے کے قریب ہیں۔ فلاڈیلفی کوریڈور کے نام سے مشہور سرحدی علاقے پر اسرائیلی کنٹرول کی حد کے بارے میں اختلافات کے درمیان کئی ہفتوں سے بات چیت ہوتی رہی ہے۔ اسرائیل نے مصر کی سرحد کے قریب غزہ کے شہر رفح کے علاقے میں فوجی کارروائی نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے، اس…

مصر اور ترکیہ دفاعی تعلقات میں مزید وسعت دینے کے خواہاں

انقرہ (پاک ترک نیوز) مصر اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترکیہ سے تعاون میں مزید اضافے کا خواہاں ہے ۔ مصر اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ترکیہ سے دفاعی معاہدوں میں تیزی لا رہا ہے ۔آنے والے وقت میں مصراور ترکیہ فوجی تعاون کے درمیان ایک بڑی علاقائی سپلائر کے طور پر کھڑے نظر آرہے ہیں ۔ مصری دفاعی نمائش (EDEX) 2023 کے دوران، جو 4-7 دسمبر کو قاہرہ میں منعقد ہوئی، کئی بڑی ترک دفاعی فرموں نے مصری کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے۔ دفاعی شعبے کے ماہرین کے مطابق یہ…

حماس اور اسرائیل جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے تیار ہیں ، مصر

قاہرہ(پاک ترک نیوز ) مصری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں۔ مصری حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس کا جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات پر اختلاف باقی ہے۔حماس نے رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی لسٹ یکطرفہ بنانے پر اصرار کیا ہے ، حماس نے اسرائیلی فوج سے پہلی کی متعین کردہ حدوں سے پیچھے ہٹنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ غزہ میں نئی جنگ بندی کی قطر اور مصر کی کوششیں جاری ہیں ، اس حوالے سے حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملے رُکنے تک…

مصر کےرفاح بارڈر کراسنگ سے چوتھا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا۔

قاہرہ (پاک ترک نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کے بعد سے اب تک انتہائی ضروری امدادی سامان لیکر آٹھ ٹرکوں پر مشتمل کا چوتھا قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے اجازت دئیے جانے کے بعد مصر کی رفاح بارڈر کراسنگ سے منگل کو دیر گئے چوتھے امدادی قافلے کو غزہ کی پٹی میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔تنظیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق فلسطینی ہلال احمر کو مصری ہلال احمر سے انسانی امداد کی چوتھی کھیپ رفاح کراسنگ کے ذریعے موصول ہوئی جو آٹھ ٹرکوں پر…

غزہ صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس ،امن عمل دوبارہ شروع کرنے پر زور

قاہرہ (پاک ترک نیوز) مصر کے شہر قاہرہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عرب نیوز کے مطابق اجلاس میں ایک حتمی بیان میں امن عمل دوبارہ شروع کرنے اور پی ایل او اور اسرائیل کے درمیان سنجیدہ مذاکرات شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اجلاس سے خطاب میں جنگ روکنے اورشدید حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ صورتحال اس حد تک خطرناک نہ ہوجائے کہ خطے کے استحکام کو خطرہ لاحق ہوجائے۔ ابو الغیط نے زور دے کر کہا کہ…

مصرمیں ہونیوالی 34ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں برائٹ سٹار 2023اختتام پذیر

قاہرہ (پاک ترک نیوز)مصر میں 34 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’ برائٹ سٹار 2023‘ اختتام پذیر ہو گئیں۔فوجی مشقوں میں سعودی عرب بھی شامل تھا ۔ مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں سعودی عرب سمیت 34 ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں ’برائٹ سٹار 2023‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔ مصر کی فوج کے ترجمان غریب عبدالحافظ نے کہا ہے 31 اگست سے مصر میں 34 ملکی بین الاقوامی جنگی مشقوں کا انعقاد ہوا جس میں 8000 فوجیوں نے شرکت کی۔ یہ مشقیں 31 اگست سے 14 ستمبر تک جاری رہیں اور ان کا مقصد مشترکہ خطرات سے نمٹنا اور باہمی تعاون کو فروغ…

مصری صدر عبدالفتاح نے حسنی مبارک کا تختہ الٹنے والے احمد دوما سمیت متعدد قیدیوں کو معاف کردیا

قاہرہ (پاک ترک نیوز) سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سابق صدر حسنی مبارک کا تخت الٹنے میں اہم کردار ادا کرنیوالے احمد دوما سمیت متعدد قیدیوں کو معاف کر دیا ہے۔ سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا 2011میں بغاوت کے ذریعے تختہ الٹنے والے 37سالہ احمد دوما کو 2019میں فسادات اورسکیورٹی فورسزکے حملے کے جرم میں 15برس کی قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ صدارتی معافی کمیٹی کے رکن وکیل طارق الوادی نے کہا کہ "صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دوما سمیت متعدد…

اماراتی کمپنی اور ابوظہبی ایکسپورٹ بورڈ کا مصر کے ساتھ 500ملین ڈالر کی گندم فراہمی کا معاہدہ

قاہرہ (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کی زرعی کمپنی الدہرہ اور ابوظہبی ایکسپورٹ بورڈ نے مصر کو گندم کی فراہمی کے لیے 500 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ جورواں سال سے شروع ہو کر اگلے پانچ سالوں تک جاری رہے گا۔معاہدے کے تحت100 ملین ڈالر سالانہ کی درآمد شدہ گندم مصر کو مسابقتی قیمتوں پر فراہم کی جائے گی۔ مصر کے سپلائی وزیر علی موسلحی نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ابوظہبی ایکسپورٹ بورڈ کی طرف سے کم لاگت کا فنانسنگ پیکج ہمیں سب سے کم لاگت کی فنانسنگ اور آرام دہ ادائیگی کی شرائط کے…

مصر میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 9افراد جاں بحق

قاہرہ (پاک ترک نیوز) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رہائشی عمارت منہدم ہونے سے 9افراد جاں بحق ہو گئے ۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک پانچ منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت منہدم ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی MENA کے مطابق امدادی ٹیموں نے قاہرہ کے مضافاتی علاقے سے عمارت کے ملبے کے نیچے سے کم از کم نو افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے ۔

ترکیہ اور مصر تعلقات بحالی ،دونوں ممالک نے سفیر نامزد کردیئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور مصر نے اعلیٰ ترین سفارتی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے سفیروں کا تقرر کردیا۔ ترکیہ کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں، قاہرہ اور انقرہ نے کہا کہ ترکیہ نے صالح متلو سین کو قاہرہ میں اپنا سفیر نامزد کیا اور مصر نے اس کے بدلے میں عمرو الہامی کو انقرہ میں اپنا سفیر نامزد کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی سطح میں اضافہ دونوں ممالک کے صدور کے فیصلے کے مطابق عمل میں لایا گیا۔اس قدم کا مقصد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More