براؤزنگ ٹیگ

#camp

کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی،بابر اعظم

ایبٹ آباد (زاہد قیوم ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ سے ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فائذہ ہوگا۔ میرا اس طرح کا یہ تیسرا کیمپ تھا۔ جب بھی آئے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھ کر گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد تھا اور اس پر بہت کام ہوا ۔ اس کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں رہے گی۔میرے لیے سب سے یادگار لمحہ اعظم خان کا پہاڑ کی چوٹی سر…

پاکستان ویمنز ٹیم کا کیمپ دوسرے روز بھی جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے 20 رکنی اسکواڈ نے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔ کھلاڑی فیلڈنگ اور نیٹ سیشن میں حصہ لے رہی ہیں۔فاسٹ بولرز نے بولنگ کوچ سلیم جعفر کی نگرانی میں ٹارگٹ بولنگ پر کام کیا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 18 اپریل سے 3 مئی تک کھیلی جائیں گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کاکول کیمپ کا دورہ

ایبٹ آباد (قیوم زاہد سے ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے کاکول میں قومی کرکٹرز کے کیمپ کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایبٹ آباد میں کاکول کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی کے ٹرینرز کی جانب سے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کے لیے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا اس دورے کا مقصد تربیتی کیمپ کے بارے میں جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کیمپ کے انعقاد میں پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کرنا تھا۔ فٹنس کیمپ پاکستان کے کھلاڑیوں کی جسمانی صلاحیتوں کو بڑھانے…

ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ میچوں کی سیریز کیلئے ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ۔کیمپ کل سے کاکول میں شروع ہوگا۔ اکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ 29 کھلاڑی منگل کے روز سے کاکول ایبٹ آباد میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں حصہ لیں گے۔ کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کررہا ہے جس میں ایک خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ کے…

پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے شاہ بندر کے نواحی علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپوں میں متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ریلیف آپریشن کے دوران متاثرین میں راشن اور دیگر ضروری سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفان کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر کشتیوں کو نیول ہاربر میں لنگر انداز کرنے پر مقامی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاک بحریہ کسی بھی…

روس کا پہلا جہاز پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) روس کی حکومت کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا۔ روس سے کراچی پہنچنے والے جہاز میں سیلاب زدہ افراد کیلئے آنیوالے امدادی سامان میں چاول، خوردنی تیل، دودہ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیاء شامل ہے۔ امداد سامان سندہ حکومت کے صوبائی وزیر برائے ریلیف اور بحالی حاجی رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More