براؤزنگ ٹیگ

#captan

وسیم اکرم نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے بعد نئے کپتان کی پیش گوئی کردی

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کی کپتانی کے لیے امیدوار کی پیش گوئی کر دی۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اندر مسلسل تنقید اور سیاسی ہلچل کو بڑی رکاوٹ قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے T20 ورلڈ کپ 2024 سے قبل شاہین آفریدی کو کپتان کے عہدے سے ہٹائے جانے اور پی سی بی کی قیادت میں متواتر تبدیلیوں سے متعلق حالیہ تنازعات کا ذکر کیا۔ وسیم نے کہا کہ ایک سال میں تین چیئرمین…

بابراعظم پاکستانی ٹیم کی قیادت کیلئے بہترین انتخاب ہیں ،رکی پونٹنگ

لاہور(پاک ترک نیوز ) سابق آسٹریلوی قائد رکی پونٹنگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پہلے رائونڈ میں باہر ہونے کے باوجود کپتانی کیلئے بابراعظم کو بہترین انتخاب قرار دیدیا ۔ آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پاکستان کی کپتانی کے لیے صحیح آدمی ہیں کیونکہ ٹیم شاہین شاہ آفریدی کے مقابلے میں ان کی قیادت میں "زیادہ آباد" نظر آتی ہے۔ آفریدی نے T20I کی کپتانی چھیننے سے پہلے جنوری 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک T20I سیریز میں کپتانی کی تھی۔…

بابر اعظم ویرات کوہلی کا ایک اور ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑنے کے قریب

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ سیریز میں ویرات کوہلی کے ٹی ٹونٹی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے قریب ہیں۔ پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے دوران ایک اہم T20I ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، جو فی الحال ہندوستانی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے پاس ہے۔ کوہلی 109 اننگز میں 4037 رنز کے ساتھ ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں، تاہم اعظم کو ریکارڈ بنانے کے لیے صرف 83 رنز درکار ہیں۔ پاکستانی کپتان اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ…

بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے

ڈبلن(پاک ترک نیوز) بابر اعظم آئرلینڈ کیخلاف دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے ساتھ ہی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔ بطور کپتان بابر اعظم اب 77 میچز میں 45 فتوحات کیساتھ سرفہرست ہیں، یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا بطور کپتان 56 میچز میں 44 کامیابیاں حاصل کرکے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ یاد…

بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی

لاہور(پاک ترک نیوز) بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو متفقہ طور پر نامزد کیا تھا، سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو کپتان مقرر کیا۔ واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، وہ گزشتہ برس نومبر میں ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوئے تھے جس کے بعد پی سی بی نے شاہین آفریدی کو ٹی…

شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے 

کراچی(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں سامنے آ گئے ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کو کپتانی کی ذمہ داری دی گئی تو اُسے وقت بھی دینا چاہیے، پی سی بی میں ہرآنے والا سمجھتا ہے کہ اس سے پہلے آنے والے نے غلط کام کیے۔ تبدیلی کی باتیں سامنے آنے سے لگتا ہے کہ کپتان بنانے کا جوفیصلہ پہلے کیا گیا تھا یا تو وہ غلط تھا یا اب جو ہوگا…

بابر میں کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، عبد الرزاق

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان نہیں ہونا چاہیے۔ عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنائے جاسکتے ہیں۔ دوسری اننگز میں بابر کو بطور کپتان کیرون پولارڈ کے سامنے تجربہ کار باؤلر لانا چاہیے تھا۔ انہوں نے پشاور زلمی کی لگاتار دوسرے شکست سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔ عبدالرزاق نے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ…

اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ،شاہد آفریدی

کراچی(پاک ترک نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ٹیم میں تبدیلی کا وقت نہیں ۔عالمی کپ کے لیے بھرپور انداز میں تیاریاں کی جائیں، صرف بھارت سے میچ کو مقابلہ سمجھ لینا درست نہیں اور اب ٹیم کمبینیشن میں کوئی تبدیلی نہ لائی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ عالمی کپ بہت سے کھلاڑیوں کا امتحان ہے البتہ سینیئر کھلاڑیوں پر ذمہ داری ہوگی، پاکستان ٹیم کا صرف ایک کپتان بنایا جائے تاکہ اس معاملے پر لڑائی کا سلسلہ ختم ہو، ہر…

تمیم اقبال ون ڈے کی کپتانی سے مستعفی ،انجری کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہر

ڈھاکہ(پاک ترک نیوز) تمیم اقبال ایک روزہ میچوں کی قیادت سے دستبردار ہوگئے ۔انجری کے باعث ایشیا کپ سے بھی باہرہو گئے ۔ بنگلہ دیشی اوپنر کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے باعث وہ ایشیا کپ سے بھی باہر ہو گئے ہیں، ستمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ایکشن میں دکھائی دے سکتے ہیں۔ جولائی میں تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا تھا اور ریٹائرمنٹ سے دستبردار ہونے پر قائل کیا تھا۔ وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس…

سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق انگلش کپتان آئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ جولائی 2022 میں آئن مورگن نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا لیکن اب انہوں نے ٹی20 کرکٹ سے بھی ناطہ توڑ لیا ہے۔ انگلینڈ کو 2019 کا ورلڈکپ جتوانے والے سابق کپتان نے محض 36 برس کی عمر میں کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ آئن مورگن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 میچ میں آخری بار شرکت کی تھی، انہوں نے مجموعی طور پر 115 ٹی20 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More