براؤزنگ ٹیگ

Car

اسرائیل میں کار کی ٹکر اور چاقو بردار کے حملے میں 7 افرادزخمی

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں کار کی ٹکر اور چاقو بردار حملے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی تل ابیب میں ایک کار نے متعدد شہریوں پر حملہ کیا ہے اور مشتبہ شخص کو بے اثر کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے ۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ شخص جنوب سے شمال کی طرف جانے والی گاڑی چلا رہا تھا، شاپنگ سینٹر میں کھڑے پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گیا اور گاڑی سے باہر…

انطالیہ میں کار سے تین لاشیں برآمد

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ایک کار سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان افراد کوگولیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی آواز اکسو ضلع کے کے کاراز اورتاکی علاقے میں سنی گئیں۔ واقعے کی اطلاع شہریوں نے 112 ایمرجنسی کال سینٹر کو دی۔معلوم ہوا ہے کہ کار میں بندوق سے سر میں گولی مارنے والے تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام واقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات میں مصروف ہیں ۔

چین میں ڈرائیور نے گاڑی پیدل سڑ ک کراس کرنیوالوں پر چڑھا دی ،5ہلاک 13زخمی

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگزو میں ڈرائیور نے گاڑی پیدل سڑک کراس کرنیوالے پر چڑھا دی ۔ حادثے میں 5افراد ہلاک جبکہ 13زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا کی خبر کے مطابق گوانگزو شہر میں مصروف پیدل چلنے والوں کے کراسنگ پر ڈرائیور نے کار لوگوں پر چڑھ دی اور گاڑی کو بھگا کر لے گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں 5افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 13زخمی ہوئے ہیں ۔ ہلاک اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ایک 22سالہ شخص ہے جسے حراست میں لے…

افغان شہر بلخ میں دھماکہ ،5ہلاک متعدد زخمی

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے شہر بلغ میں دھماکے میں 5افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ بلخ میں آئل کمپنی کے ملازمین کو لے کر جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا۔ سیکورٹی حکام واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ایئر کار کی سرٹیفکیشن مکمل، تجارتی بنیادوں پر تیاری کے لئے تیار

لندن (پاک ترک نیوز) ایک کار جو ایک چھوٹے طیارے میں تبدیل ہو سکتی ہے کو سلوواکیہ میں اڑنے والے رنگوں کے ساتھ فلائٹ ٹیسٹ پاس کرنے پر تجارتی بنیادوں پر تیاری کے لئے اجازت نامہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اڑنے والی گاڑی بنانے والی کمپنی کلین وژن کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ"ائر کا ـر" کو سلواک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے 70 گھنٹے کی پرواز کی سخت جانچ مکمل کرنے کے بعد فضائی صلاحیت کا سرکاری سرٹیفکیٹ دیا گیاہے۔ کمپنی نے گذشتہ روز جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ آزمائشی پروازیں جن میں 200…

سعودی عرب میں تیز رفتار کار دیوار توڑ کر مسجد میں داخل، 5 نمازی زخمی

جدہ(پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر مسجد کی دیوار سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 5 نمازی شدید زخمی ہوگئے۔ جدہ میں واقع مسجد العمار کی دیوار سے ایک کار ٹکرانے سے ملبہ نمازیوں پر گر گیا۔ کار کا اگلا حصہ دیوار توڑ کر صفوں تک پہنچ گیا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز کے ساتھ ہر طرف گرد و غبار پھیل گیا اور کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ دھول بیٹھنے کے بعد پتہ چلا کہ آواز دھماکے کی نہیں بلکہ کار ٹکرانے کی تھی۔…

امریکی ریگولیٹرز نے ہنڈائی، کِیا کے انجن میں آگ لگنے کی تحقیقات شروع کر دیں

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی آٹو سیفٹی ایجنسی نے کیا موٹرز اور ہنڈائی موٹرز کی گاڑیوں کے انجن میں لگنے والی آگ کے بارے میں اپنی تحقیقات کو تیز کر دیا ہے جس نے گاڑیوں کے کچھ ماڈلز کو چھ سال سے زیادہ عرصہ سے متاثر کیا ہے۔ امریکہ کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن (این۔ایچ۔ٹی۔ ایس۔اے) نے کہا ہےکہ اس نے ایک "انجینئرنگ تجزیہ" کیاہے جس میں تقریباً 3 ملین گاڑیوں کا جائزہ لینے کے علاوہ، دو نوںکار سازاداروں کی طرف سے شروع کی گئی گاڑیوں کیواپسی کی افادیت کا جائز ہ بھی لیا گیا ہے۔ ایجنسی نے مزید…

چین میں بغیر ڈرائیور ٹیکسی سروس کا آغاز

لاہور( پاک ترک نیوز) چین میں ڈرائیور کے بغیر ٹیکسی سروس کا آغاز ہو گیا ۔2022میں ہونیوالے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں آنے والے سیاح خودکار ٹیکسی کو بطور سواری استعمال کر سکیں گے۔ یہ خودکار نظام کے تحت چلنے والی گاڑیاں ایک وقت میں صرف دو مسافروں کو لے جا سکتی ہیں اور یہ فی الحال شہر کے جنوبی Yizhuang علاقے تک محدود ہیں۔ہنگامی صورتحال کے طور پر کمپنی کا ملازم بھی گاڑی میں سوار ہو جاتا ہے مگر یہ گاڑی مکمل طور پر بغیر ڈرائیور اپنا سفر طے کرتی ہے ۔ ابھی اس کی آزمائشی سروس شروع کی گئی ہے ۔ سڑکوں کے…

ہنڈائی کی نئی سیڈان پاکستان میں متعارف

اسلام آباد:ہنڈائی نشاط موٹرز کی نئی سیڈان گاڑی ایلنٹرا کو پاکستان میں متعارف کرانے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق یہ نئی سیڈان 21 مارچ کو ایک آن لائن ایونٹ کے دوران متعارف کرائی جائے گی جو ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سوک کے مقابلے میں پیش کی جارہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے گاڑی کے فیچرز اور خصوصیات کے بارے میں تو کچھ نہیں بتایا گیا مگر امکان ہے کہ یہ گاڑی 2000 سی سی آئی 4 سلینڈر ایم پی آئی انجن اور 6 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس ہوگی۔یہ انجن 154 ہارس پاور اور 195 این ایم…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More