براؤزنگ ٹیگ

#caretakercm

محسن نقوی کی دعوت پرچین،ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل کی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آمد

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دعوت پرچین،ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل کی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آمد ہوئی۔ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین (Mr. Zhao Shiren)، ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو (Mr.Durmus Bastug) اور ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فرکا خیرمقدم کیا ۔چیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چین ۔ ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ چین۔ ترکیہ اور ایران کےقونصل جنرل نے محسن نقوی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد…

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نامزد

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ نامزد کر دیا گیا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ذکاء اشرف کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا۔ نگران وزیراعظم نے پی سی بی بورڈ سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ یاد رہے کہ 19 جنوری پی سی بی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے…

پنجاب میں انتخابات کیلئے 4 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈ منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب میں عام انتخابات 2024میں فول پروف انتظامات اور سکیورٹی کے لیے 4 ارب 10 کروڑ روپے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مناواں میں پنجاب کینسر کیئر ہسپتال کے قیام کے لیے 8 ارب روپے فنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج معالجے کے لیے نئے اقدامات کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پرامن ماحول کے لیے الیکشن کمیشن سے بھرپور تعاون کریں گے، تمام…

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارِ الحق کاکڑ قومی ٹیم کی بھارت کیخلاف میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دُعا ہے کہ آپ عزم، مہارت اور غیر متزلزل مقابلے کے جذبے کے ساتھ کھیلیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی بھارت کیخلاف اہم میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’بیسٹ آف لک‘ پاکستان۔ روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں جیت کیلئے کھلاڑیوں کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہوگا، پوری قوم کی دعائیں قومی…

توہین آمیز مواد کی اشاعت کا کیس، نگران وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب عدالت طلب

لاہور(پاک ترک نیوز) ترجمۂ قرآن میں تحریف اور بلااجازت اشاعت کے کیس میں عدالت نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو 16 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں قرآن پاک کی تصحیح شدہ ترجمہ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس شجاعت علی خان نے کی۔ عدالت نے نگران وزیراعظم کو 16 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔عدالت نے ریمارکس…

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ ختم ،مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، نگران وزیر اعظم کیلئے ناموں پر مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر کل صدر نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے، تین دن کے اندر میں نے اور وزیراعظم نے اس پر مشاورت کرنی ہے، اس پر آج وزیراعظم سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے تین نام دئیے گئے، کل تک وزیراعظم سے وقت مانگا ہے اور وزیراعظم…

نگران پنجاب حکومت کا زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) گران پنجاب حکومت نے زمان پارک واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب حکومت نے زمان پارک واقعے کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ نے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر صورت رٹ آف دی گورنمنٹ قائم کریں گے اور میں اپنی پولیس کے ساتھ کھڑا ہوں، پولیس کو دو مرتبہ گیٹ سے واپس آنے کا کہا تھا کیونکہ میں کسی صورت خون خرابا نہیں چاہتا تھا۔ پولیس کی ایک گاڑی کو کنال…

وزیراعظم کی نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہاکہ امید ہے محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے۔ میری دعا ہےکہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More