براؤزنگ ٹیگ

#caretakerpm

بلوچ طلباء بازیابی کیس؛ نگراں وزیراعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بلوچ طلباء کی بازیابی سے متعلق کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے نگراں وزیراعظم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے ریکارڈ دیکھا ہے کہ آج 26ویں سماعت ہے، ہم صرف بلوچ طلباء کی حد تک کیس دیکھ رہے ہیں، بتایا گیا ہے کچھ ٹی ٹی پی کا حصہ بن چکے ہیں، انکے مطابق کچھ طلباء گھر آگئے ہیں اور کچھ کو ٹریس کر رہے ہیں، کیس چلا ہے تو کچھ لوگ گھر آگئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ادارے قانون سے بالاتر تر…

محسن نقوی کی دعوت پرچین،ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل کی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آمد

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دعوت پرچین،ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل کی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم آمد ہوئی۔ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل زاؤ شیرین (Mr. Zhao Shiren)، ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باشتو (Mr.Durmus Bastug) اور ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فرکا خیرمقدم کیا ۔چیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چین ۔ ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا۔ چین۔ ترکیہ اور ایران کےقونصل جنرل نے محسن نقوی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد…

نمک کی کانکنی کے شعبہ میں امریکی کمپنی کی سرمایہ کاری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے، نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کی معاشی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ہے، نمک کی کان کنی کے شعبہ میں امریکی کمپنی کی 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے، انسانی اور قدرتی وسائل پاکستان کو مستحکم، خوشحال اور ابھرتا ہوا ملک بنائیں گے۔ ان خیالات کا…

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں عدالت طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بلوچ طلباء کی عدم بازیابی کیس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلباء کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے استدعا کی کہ اٹارنی جنرل آج دستیاب نہیں سماعت ملتوی کی جائے جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ ایڈوکیٹ جنرل نے موقف اپنایا کہ ہمیں اس کیس میں مزید وقت درکار ہے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ تو…

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اسلام آباد کے پولنگ سٹیشن کا دورہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں ماڈل سکول فار بوائز جی سکس فور کا دورہ کیا اور الیکشن انتظامات کا جائزہ لیا۔ نگران وزیراعظم نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے وزیراعظم کو بریف کیا گیا ۔ صحافی کے سوال پر کہ ملک بھر میں موبائل سروس بند ہے، وزیراعظم نے جواب دیا کہ موبائل سروس بند ہونے سے کیا مشکلات ہیں اس کا اندازہ ہے ، ٹرن آوٹ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل ازقت ہوگا۔…

امن و امان سبوتاژ کرنے کی ہرکوشش کو ناکام بنایا جائے گا،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اوراہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پر عزم ہے۔ امن اور امان کو سبوتاژ…

فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فیصلہ عوام کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے دولت مشترکہ کے مبصرگروپ کے سربراہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے انتخابات کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات کےجائزےکیلئےسہولیات فراہم کرےگی۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت یقینی بنارہی ہےکہ شفاف…

نگران وزیرِ اعظم یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد پہنچ گئے

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد پہنچ گئے ۔ وزیرِ اعظم سے مظفر آباد میں سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر اور وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم حقِ خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔مسئلہ کشمیر کا حتمی و منصفانہ حل صرف اور صرف اقوام متحدہ سلامتی…

یوم کشمیر: صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جموں کشمیر کا حل پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنے قبضے کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا، پاکستان…

نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے ،نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں سکولوں کے لیے پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے شرکت کے لیے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے…

وزیراعظم کا چینی ہم منصب کو خط، 2 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چینی ہم منصب کو خط لکھا دیا جس میں انہوں نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔ نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم کو ایک سال کیلئے قرض مؤخر کرنے کی درخواست کی جبکہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کیلئے 23 مارچ 2024 کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائے گا موجودہ قواعد و ضوابط پر 2 ارب ڈالر قرض ایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی…

انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ مبصرین، غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے، نئی دہلی ہائی کمیشن کی 24 درخواستیں ویزے کے لیے زیر غور ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 6 ہزار سے زائد مبصرین اور صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرچکے…

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نامزد

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ نامزد کر دیا گیا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ذکاء اشرف کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا۔ نگران وزیراعظم نے پی سی بی بورڈ سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نامزد کیا ہے۔واضح رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ یاد رہے کہ 19 جنوری پی سی بی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے…

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ۔ اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔دوران اجلاس کابینہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ری اسٹرکچرنگ کی سمری پر غور کرے گی، اس کے علاوہ نگران وفاقی کابینہ ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔

پاک ایران کشیدگی کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کریں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر ہو گا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،آرمی چیف، نیول اور پاک فضائیہ کے چیف اور خفیہ اداروں کے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی، قومی سلامتی کمیٹی امن و امان کی صورتحال پر اہم فیصلے بھی کرے گی، اس کے علاوہ…

انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری، خوش اسلوبی سے انجام دیں گے: نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ داری ہے اور الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جو نگران حکومت خوش اسلوبی سے انجام دے گی، عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح رہی ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں، اقتصادی اعشاریوں کو صحیح سمت…

دہشتگردوں سے کوئی خوف نہیں، ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں: نگران وزیراعظم

پشاور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بزدل دہشتگردوں کا کوئی خوف نہیں، اگر ان میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آ کر لڑیں۔ پشاور میں خیبرپختونخوا پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے باہمت، غیرت مند اور باوفا جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ملک سعد، صفت غیور جیسے افسران خیبرپختونخوا پولیس کا اثاثہ ہیں، شہداء کی قربانیاں لازوال ہیں۔ نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حق کے راستے میں جان دینے والوں کا اعلیٰ مقام ہے، زندگی اور…

حکومت سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم نقصان اٹھا رہی تھی اور حکومت اس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت تجارت اور سرحدی اضلاع میں اسمگلنگ کے خاتمے پر جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریز، فرنٹیئر کور کے متعلقہ آئی جیز، وفاقی سیکٹریز اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔…

پی ٹی آئی کے روپوش اراکین کو سرنڈر کرنے تک قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا، نگران وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے بعد کئی لوگ روپوش ہیں اور ان کے سرنڈر کرنے تک انھیں قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہوگا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس مختلف ہوتی ہیں، اس بنیاد پر جزا اور سزا کا تعین نہیں کر سکتے، بہت سے لوگ 9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہیں، جب تک قانون کے سامنے سرنڈرنہیں کریں ان کی سیاسی سرگرمیوں میں قانونی رکاوٹیں آئیں گی۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں بھی فوجی ٹرائل ہو سکتا ہے جبکہ بانی پی…

ریاست کی لڑائی بلوچوں سے نہیں بلکہ دہشتگرد تنظیموں سے ہے،نگران وزیراعظم

لاہور (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے بلوچ خاندانوں کے معاملے کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے،ریاست کی لڑائی بلوچوں سے نہیں بلکہ دہشتگرد تنظیموں سے ہے۔ لاہور میں کاروباری سہولت مرکز کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ،دہشتگردی کی نئی لہر کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جا رہا ہے۔افسوس کا مقام ہے کہ بلوچ خاندانوں کے معاملے کو حقائق کے برعکس پیش کیا جا رہا ہے کیونکہ بلوچ تو ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More