براؤزنگ ٹیگ

#cargoship

دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا

کراچی (پاک ترک نیوز) دنیا کا سب سے بڑا کارگو جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ MSC انا کی لمبائی 400 میٹر ہے، اس میں 19,638 کنٹینرز لے جانے کی صلاحیت ہے۔ پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز بھارت کی پورٹ مندرہ سے آیا ہے اور ایک روز کراچی کی بندرگاہ پر رک کر روانہ ہوگا۔

ترکیہ کا کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں لاپتہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ کا کارگو بحری جہاز بحیرہ اسود میں لاپتہ ہوگیا۔لاپتہ ہونے والے جہاز پر کپتان سمیت عملے کے 12 افراد سوار تھے۔ کارگو جہاز کا بحیرہ اسود میں آنے والے طوفان میں پھنسنے کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ سمندری طوفان کے باعث لاپتہ جہاز کی تلاش کیلئے ریسکیو کشتیاں روانہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تیز ہوائوں کے باعث ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی تلاش شروع نہیں کی جاسکی۔حکام کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح جہاز کے کپتان نے بتایا تھا کہ جہاز ترکیہ کے شمال مغربی صوبے زونگلوداک کی حدود…

یوکرین کا پہلا کارگو جہاز نئی راہداری کے ذریعے ترکیہ پہنچ گیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) یوکرین کا پہلا کارگو جہاز نئی راہداری کے ذریعے ترکیہ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق یوکرین کے بحیرہ اسود کوریڈور میں روسی بلاک شدہ بندرگاہ سے نکلنے والا پہلا بحری جہاز ترکیہ کے آبنائے باسفورس میں اپنے سفر کی جانب رواں دواں ہے ۔ یاد رہے کہ دو روز قبل یوکرین کا پہلا کارگو جہاز اوڈیسا کی بندرگاہ سے بحیرہ اسود میں نئی راہداری کے راستے سے روانہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ روس نے جولائی کے وسط میں ترکیہ اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ معاہدے سے دستبرداری کے بعد سے یوکرینی…

خام تیل لیکر روسی کارگو جہاز11جون کو پاکستان پہنچنے کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) روس کا کارگو جہاز 11جون کو پاکستان پہنچے گا ۔ سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ 100,000 ٹن خام تیل لے جانے والا ایک روسی کارگو جہاز 7 جون کو عمانی بندرگاہ دوقم پہنچے گا۔جس کے بعد کارگو جہاز 11جون کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ تیل کو عمانی بندرگاہ سے چھوٹے بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچایا جائے گا، جسے کراچی کے پورٹ قاسم تک پہنچنے میں تقریباً دو ہفتے لگیں گے۔ پاکستان ابتدائی طور پر توقع کر رہا تھا کہ روس سے جہاز 27-28 مئی کو عمان پہنچے گا۔ اہلکار…

ترکی نے یوکرین کی درخواست پر گندم سے لدے روسی جہاز کو حراست میں لے لیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی نے یوکرین کی درخواست پر گندم سے لدے روسی جہاز کو حراست میں لے لیا ۔ ترکی میں یوکرین کے سفیر واسیلی بودنار نے اتوار کے روز کہا کہ مبینہ طور پر یوکرائنی اناج لے جانے والے ایک روسی کارگو جہاز کو ترکی کے کسٹم حکام نے کیف کی درخواست پر حراست میں لے لیا ہے۔ بودنار کے مطابق، تفتیش کار جہاز کی قسمت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے پیر کو ملاقات کریں گے۔ رائٹر نے کہا کہ یوکرینی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارا ترک کے ساتھ مکمل تعاون ہے۔ جہاز اس وقت بندرگاہ کے دروازے پر کھڑا ہے، اسے…

جرمنی سے امریکہ بیش قیمت گاڑیاں لانے والے بحری جہاز میں آتشزدگی

نیو یارک (پاک ترک نیوز) بیش قیمت گاڑیاں کے ساتھ جرمنی سے نیو یارک سفر کرنیوالے بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی ۔جہاز پر موجود عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ جہاز بحر اوقیانوس میں سفر کر رہا تھا کہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔ پرتگال کی بحریہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے تاہم عملے کے 22ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق متاثرہ جہاز پر ہزاروں بیش قیمت گاڑیوں کو جرمنی سے امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا ۔ابھی تک جہاز پر موجود گاڑیوں کے نقصان کے بارے میں کوئی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More