براؤزنگ ٹیگ

#case

عدت نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے ، عدالت

اسلام آباد(پاکت رک نیوز) ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کہا ہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کو ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکلاء سلمان اکرم راجہ اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے کہ خاور مانیکا نے عدالت کے سامنے غلط بیانی کی ،…

پارک لین، توشہ خانہ ریفرنس : آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کو احتساب عدالت اسلام آباد سے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدارتی استثنیٰ مل گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ فیصلے میں کہا گیاہے کہ جب تک آصف زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، آصف زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت…

سائفر گم کرنا ثابت ہوجائے تب بھی سزا دو سال سے زائد نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں سیکشن ون سی (لاپروائی) یا ون ڈی (جان بوجھ کر) دونوں میں بیک وقت سزا نہیں دی جاسکتی فرض کریں الزام درست ہے تب بھی دو سال سے زائد سزا نہیں جاسکتی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر حامد علی شاہ بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہوئی تو بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ عمومی طور پر جب کوئی…

عمران خان نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا اور مجھے بدنیتی سے اس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا ، 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات…

مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو منی لانڈرنگ اور کرپشن سرکل کے مقدمے میں ملوث اشتہاری قرار دے دیا۔ لاہور کی سیشن عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو ملک سے فرار ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا ہے۔مونس الہٰی سمیت دیگر 3 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا، عدالت نے مونس الہٰی کی ٹریول ہسٹری، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقدمے درج ہیں، جس میں سے ایک اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے…

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی خلاف قانون قرار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی نیب میں طلبی کو خلاف قانون قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے توشہ خانہ نیب تحقیقات کے کیس میں طلبی پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے نیب نوٹسز کو خلاف قانون قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم…

رانا ثنا اللہ منشیات برآمدگی کیس میں بری

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ منشیات برآمدگی کیس میں بری ہو گئے۔ انسداد منشیات عدالت لاہور میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے حق میں بیان دے دیا۔پراسیکیوشن گواہ نے کہا کہ ہمارے سامنے رانا ثنا اللہ سے کوئی منشیات برآمدگی نہیں ہوئی۔انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرا دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پراسیکیوشن کے پاس ٹھوس شوائد…

رانا ثناء اللہ کی منشیات کیس میں بریت کی درخواست

لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ کیس میں بریت کیلئے درخواست دائر کردی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ انسداد منشیات کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنے وکیل کے توسط سے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے مجھ پر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا لہٰذا بری کیا جائے ۔ دوران سماعت وفاقی وزیر داخلہ کے وکیل فرہادشاہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ منشیات برآمد کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز احمد الزامات کی…

وزیراعظم نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔ کمیشن کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیشن کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد شامل ہیں جب کہ اس کے سربراہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) عبدالشکور ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیشن سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گا اور 30 یوم کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے…

کینیا پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے،امریکہ

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکہ کا کہنا ہے کہ کینیا کی حکومت سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے۔پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کینیا کی حکومت سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی مکمل تحقیقات کرائے۔ ارشد شریف کے خاندان والوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ارشد شریف کے امریکی ویزے میں توسیع نہ ہونے کے سوال پر کہا کہ ویزے…

ممنوعہ فنڈنگ کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آبا دہائیکورٹ نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کی درخواست پر آدھے گھنٹے میں طلب کیا۔ اسلام آباد…

نسیم شاہ کورونا وائرس میں بھی مبتلا

لاہور(پاک ترک نیوز) قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نمونیا کے بعد کورونا وائرس میں بھی مبتلا ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن ہوا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ٹیسٹ کرانے پر نسیم شاہ کی رپورٹ میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے پر نسیم شاہ کی رپورٹ مثبت آ گئی۔ جس کے بعد نسیم شاہ کو لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

عمران خان پر کل خاتون جج دھمکی کیس میں فردم عائد ہو گی ،سرکلر جاری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی کل عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کر دیا۔ عمران خان پر کل فرد جرم عائد کی جائےگی۔کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی۔سرکلر کےمطابق لارجر بینچ کل 22 ستمبر دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود رہ سکیں گے۔اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ…

عمران خان کو ایف آئی اے نے فنڈنگ کیس میں خط ،اکائونٹس کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کردیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی ایف آئی اے انکوائری ٹیم کی جانب سے یہ خط لکھا گیا ہے جس میں چیرمین پی ٹی آئی سے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ، اسٹیٹ مینٹس طلب کی گئی ہیں۔ خط میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مقامی کمپنیز و انٹرنیشنل فرمز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے فارم کی…

وزیراعلی پنجاب سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے داخلے پر پابندی عائد

اسلام آباد(دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں وزیراعلی پنجاب سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے داخلے پر پابندی عائدکر دی گئی۔حکومت نے سپریم کورٹ اور ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، سیاسی کارکنوں کو کسی صورت سپریم کورٹ تک رسائی نہیں دی گئی۔ صرف کیس سے متعلقہ وکلاء اور فریقین کو سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت ہوگی، سپریم کورٹ کے اطراف سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریڈ زون میں داخلہ آفس کارڈ کی بنیاد پر ہی دیا جائے گا ، قیدی وین اور واٹر کینن بھی ریڈ زون میں…

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار اکبر ایس بابر کے مالی ماہر ارسلان وردگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سے فنڈنگ ہوئی، تحریک انصاف نے اپنے ظاہر نہ کردہ 11 اکاؤنٹس سامنے آنے پر تسلیم کیے، تحریک انصاف نے کئی بیرون ملک سے آئے فنڈز کے ذرائع نہیں بتائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے…

پوتے یا پوتی کی آمد کی خوشخبری دیں ورنہ 5کروڑ روپے جرمانہ ادا کریں۔ بھارت میں انوکھا مقدمہ

ڈیرہ دون (پاک ترک نیوز) بیٹا اور بہو شادی کے چھ سال بعد بھی بچہ پیدا کرنے کے بارےمیں سوچ نہیں رہے۔ اگر وہ ہمیں یہ خوشخبری فوری طور پر نہیں سناتے تو بیٹا اپنی تعلیم، شادی اور دیگر متعلقہ اخراجات کی مد میں 5کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے۔ بھارت میں یہ انوکھا مقدمہ ایک عمر رسیدہ جوڑے نے اپنے بیٹے اور بہو کے خلاف مقامی عدالت میںکیا ہے۔ جوڑے کے وکیل اروند کمار کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست پر عدالت 17 مئی کو سماعت کرے گی۔ بوڑھے والدین نے مقدمے میں مطالبہ کیا کہ ان کا بیٹا ایک سال میں اگر انہیں پوتے یا…

منی لانڈرنگ کیس ،شہباز اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

لاہور(پاک ترک نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔سپیشل سنٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عمرے پر جا رہا ہوں، غیرموجودگی میں فرد جرم عائد نہ کی جائے۔ جج نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کو تو کوئی اعتراض نہیں تاریخ پر، جس پر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More