وزیراعظم شہباز شریف نے این سی او سی کو فوری بحال کرنے کا حکم دیدیا
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیدیا ۔
اومیکرون وائرس کی نئی ساخت کے مریض سامنے آنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے این سی اوسی کو فوری طورپربحال کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعظم نے وزارت قومی صحت سے موجودہ صورتحال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا جسے کورونا کیسز میں نمایاں کمی کے بعد این سی ا 31 مارچ کو بند…