ترکیہ نے سیہان کی بندرگاہ سے اسرائیل کو تیل کی ترسیل کے الزامات مسترد کر دئیے
استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت نے ان الزامات کو "مکمل طور پر بے بنیاد" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہےکہ سیہان کی بندرگاہ سے تیل اسرائیل کو بھیجا جا رہا ہے۔
گذشتہ روز جاری ہونے والے ایک تحریری بیان میں، وزارت نے خام تیل کی پائپ لائن کے آپریشنز سے متعلق تفصیلات واضح کیں۔ یہ پائپ لائن جو 18 نومبر 1999 کو ترکیہ۔ آذربائیجان اور جارجیا کے درمیان طے پانے والے ایک بین الاقوامی معاہدے کے ذریعے قائم کی گئی تھی میزبان حکومت کے معاہدے کے تحت چلائی جاتی ہے۔ پائپ لائن کے…