ترکیہ نے لیرا کے تحفظ کیلئے نئے قواعد وضع کردیئے
انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے اپنی کرنسی لیرا کے تحفظ کیلئے نئے قواعد وضع کئے ہیں ۔
ترکیہ کے مرکزی بینک نے کریڈٹ کارڈ کے اخراجات کو روکنے اور مہینے کے آخر میں مقامی انتخابات سے قبل سخت کرنسیوں کی مانگ کو روکنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔
سرکاری انادولو ایجنسی نے رپورٹ کیاہے کہ آفیشل گزٹ میں شائع ہونے والے ایک نوٹس کے مطابق مرکزی بینک نے کریڈٹ کارڈز اور اوور ڈرافٹ اکاؤنٹس سے کیش ایڈوانس پر ماہانہ زیادہ سے زیادہ سود بڑھا دیا۔ اس نے علیحدہ طور پر قرض دہندگان کے لیے لیرا کے ذخائر میں حصہ…