ترکیہ کی ڈوبتی معیشت ،سعودی عرب نے مرکزی بینک میں 5ارب ڈالر جمع کرا دیئے
ریاض (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے سعودی عرب نے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی عرب نے ایک معاہدے کے تحت سعودی فنڈ ڈیویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرائے۔یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں منتقل کی جارہی ہے۔
سعودی وزیر خزانہ محمد بن الجادان نے دسمبر 2022 میں ارادہ ظاہر کیا تھا کہ ان کا ملک ترکیہ کے بینک میں یہ رقم جمع کروانا چاہتا…