براؤزنگ ٹیگ

#chagi

یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں عام تعطیل

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں یوم تکبیر آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، 28 مئی کی مناسبت سے شہر شہر تقریبات اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ملک میں 28 مئی کو یوم تکبیر کے نام سے جانا جاتا ہے، آج کے دن چاغی کے مقام پر پاکستان نے ایک کے بعد ایک 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا گیا، 28 مئی کو وطن عزیز کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا…

ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ٹرین تفتان بارڈر پہنچ گئی

چاغی (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی جانب سے پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے امدادی سامان لیکر ٹرین تفتان بارڈر پہنچ گئی۔ 17 بوگیوں پر مشتمل ٹرین کل شام امدادی سامان لیکر دالبندین اسٹیشن پہنچے گی ۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی جانب سے اب تک 45 بوگیوں پر مشتمل دوٹرینیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ٹریک متاثر ہونے کے باعث امدادی سامان کو دالبندین سے بذریعہ سڑک روانہ کیا جائے گا۔

پاک ایران ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا

چاغی(پاک ترک نیوز) بلوچستان میں جاری بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والا پاک ایران ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا۔ حالیہ سیلابی ریلے پاک ایران ریلوے ٹریک کو مختلف علاقوں میں بہا کر لے گئے تھے جس کو 11 دنوں کے مسلسل کوششوں کے بعد بحال کر دیا گیا۔ دالبندین سیکشن پر پاک ایران ریلوے ٹریک مکمل طور پر بحال ہے۔دالبندین اسٹیشن سے مال بردار ٹرین تفتان بارڈر روانہ ہوگئی جبکہ یک مچھ میں کھڑی مال بردار ریل بھی دالبندین سٹیشن پہنچ گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More