براؤزنگ ٹیگ

#chairmanpcb

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی ۔ آئی سی سی کے وفد کی قیادت کرس ٹیٹلےChris Tetley کر رہے تھے۔آئی سی سی کے وفد کے دیگر ارکان میں سارہ ایگرڈ اور عون زیدی شامل تھے ۔ ملاقات میں پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کرانے کے انتظامات کے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی سی سی کے وفد نے کراچی۔ لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز میں سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر سطح پر فول…

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انٹرکالج رمضان ٹی ٹونٹی کپ کا افتتاح کر دیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹر کالج رمضان ٹی ٹونٹی کپ کا افتتاح کردیا ۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتانوں سے مصافحہ کیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کے انعقاد سے نچلی سطح سے ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد اور کراچی لیگ کے میچ کل 23 مارچ سے شروع ہوں گے۔لاہور لیگ کے 21 میچز پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر…

انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کا آج سے آغاز

لاہور(پاک ترک نیوز) انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 کا آج سے شروع ہوگا۔ • ٹورنامنٹ کا لاہور لیگ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی انٹر کالج رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ 2024 آج سے لاہور میں شروع ہونے والا ہے، اس کے بعد اسلام آباد اور کراچی لیگ 23 مارچ سے شروع ہوں گے ٹورنامنٹ کے لاہور لیگ کے میچز ایل سی سی اے سے قذافی سٹیڈیم لاہور منتقل کر دیے گئے ہیں۔ افتتاحی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی شرکت کریں…

تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ کل سجے گا

لاہور(قیوم زاہد سے )پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ کل سجے گا۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کے انعقاد کی منظوری دے دی ۔ٹورنامنٹ تین شہروں لاہور۔کراچی اور اسلام آباد میں 22 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔ انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ میں 30 کالجز حصہ لیں گے۔ لاہور میں ٹورنامنٹ کا آغاز 22 مارچ سے ہوگا جبکہ اسلام آباد اور کراچی میں میچز 23 مارچ سے شروع ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انٹر کالجیٹ رمضان ٹی…

محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پی سی بی کا بورڈ آف گورنر اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محسن نقوی کو بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا۔ نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے وزیراعظم کی طرف سے نامزد کردہ مصطفیٰ رمدے اور سید محسن رضا نقوی امیدوار تھے۔ تاہم مصطفٰی رمدے نے اجلاس سے قبل کاغذات واپس لے لیے تھے۔ محسن نقوی کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے 3 سال کے لیے چیئرمین پی سی بی…

حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے،نگران وزیراطلاعات

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پرعزم ہے، پی ٹی وی سپورٹس پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکاءاشرف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پی سی بی اور پی ٹی وی سپورٹس کے درمیان تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھیل معاشرے میں مثبت…

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ملاقات

ہمبٹوٹا (پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر ہمبٹوٹا میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف سے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ملاقات کی۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ٹیم سے بھی ملاقات کی ۔ملاقات میں افغان سیریز پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان افغانستان سے سیریز کیلئے سری لنکا میں موجود ہے ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ کل ہمبٹوٹا میں…

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب روک دیا ،حکم امتناع جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخابات روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا، وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا، پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیرآئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قراردیا۔پی سی بی کے الیکشن کمشنر نےغیرقانونی اقدام کرتے ہوئے نیا بورڈآف…

پی سی بی چیئرمین کیلئے ذکاء اشرف اور مصطفی رمدے کا نام بھجوائے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے ذکا اشرف اور مصطفی رمدے کا نام بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے 2 ناموں کی منظوری دیں گے، جس کے بعد بورڈ آف گورنرز کی تعداد 10 ہو جائے گی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے 2 نامزدگیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی کا الیکشن ہو گا،چیف الیکشن کمشنر پی سی بی انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے، الیکشن رواں ہفتے ہی ہونے کا امکان ہے۔ نجم سیٹھی پی سی بی کی چیئرمین شپ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کا اپنے بیان میں…

بابراعظم کو سابق سلیکٹرز نے کپتانی سے ہٹانے کا کہا تھا ،نجم سیٹھی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ بابراعظم کوسابق سلیکٹرز نے کپتان سے ہٹانے کاکہا تھا ۔ سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں بغیر کسی کا نام لیے کچھ باتیں بتانا چاہتا ہوں۔ جب میں بطور چیئرمین پی سی بی آیا تو ہم نے ایک کمیٹی بنائی۔ اس دوران نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی ایک سیریز چل رہی تھی۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ اس وقت کے سلیکٹرز نے اپوائنٹ ہونے سے پہلے کہا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑیں گی جس میں بابر…

نجم سیٹھی کو دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) رمیز راجہ کی جگہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ دوبارہ نجم سیٹھی کو ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف سے نجم سیٹھی نے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجم سیٹھی لاہور میں ظہرانے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملے، جس میں صدر مسلم لیگ ن نے انہیں دوبارہ چیئرمین پی سی بنانے کا اشارہ دے دیا، وزیر اعظم نے پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ 2014 کے آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی…

بابراعظم کی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپسی،شاندار استقبال

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کے لاہورایئر پورٹ پہنچنے پر شائقین پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اورسیلفیاں بھی بناتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فائنل کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، قومی کپتان بابر اعظم اور دیگر ٹیم آفیشلز نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ٹیم کے پہنچنے پر سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا تھا، سخت سکیورٹی میں کھلاڑیوں کو…

پنجاب میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،پرویز الہی

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم ایشیا کپ جیت کر وطن لوٹے گی،میری دعائیں اور نیک خواہشات پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں پنجاب کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں پنجاب میں کھیلوں خصوصا کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الہٰی…

انگلینڈ کا دورہ پاکستان ،برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کی رمیز راجہ سے ملاقات

لاہور(پاک ترک نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ ، برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظر اور سیریز کی میزبانی کے لیے پرجوش ہیں، انگلش کرکٹ ٹیم کو رواں سال دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ https://twitter.com/TheRealPCB/status/1536628336952238080 اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ انگلش فینز اور کرکٹ ماہرین دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز کرکٹ…

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد رمیز راجا کو اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی سربراہی سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔ لاہورمیں میڈیا کے وفد سے گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہورنے کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔چیزیں جب ٹھیک ہوں گی تو پی س بی کا نیا چیئرمین بھی ضرور آئے گا۔ اس موقع پر رانا…

قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخی قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ دیگر سٹیڈیمز کے نام بھی تبدیل کئے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پی سی بی نے 50برس بعد قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کیلئے مختلف سپانسرز سے بات چیت جاری ہے ۔ سٹیڈیم کا نام غیر سیاسی اور کمرشل بنیاد پر کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے شہروں میں موجود انٹرنیشنل سٹیڈیمز کے نام کی تبدیلی بھی…

پاکستان سپر لیگ 7کی افتتاحی تقریب میوزک اور رقص کے بغیر ہو گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )7کی افتتاحی تقریب میوزک اور رقص کے بغیر ہو گی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ تقریب سے خطاب کریں گے ۔ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) میں اس بارروایتی رنگا رنگ تقریب کے بجائے افتتاحی تقریب سادگی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کی افتتاحی تقریب میں میوزک اوررقص نہیں ہوگا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کووڈ کی صورتحال اورلاجسٹک مسائل کے باعث گزشتہ ایڈیشنز کے برعکس 27 جنوری کوکراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میچز کے آغاز سے قبل کلچرل سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔مختصر افتتاحی تقریب…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More