براؤزنگ ٹیگ

#chairmanpti

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی حسن جہانگیر ووٹو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مار کر سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ خواتین پولیس اہلکار بھی ہمراہ تھیں۔ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرلیا۔

اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا! اسٹیبلشمنٹ نئے الیکشن کرائے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق سوال کے جواب میں اب کیا فائدہ حکومت میں آنے کا، اسٹیبلشمنٹ کو صاف اور شفاف انتخابات کرانے ہوں گے، مخصوص نشستیں ملنے کے بعد کسی جوڑ توڑ کا حصہ نہیں بنیں گے، ملک بچانا ہے تو واحد راستہ صاف و شفاف الیکشن ہے، آئندہ سال کا بجٹ موجودہ بجٹ سے زیادہ…

انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے چیف جسٹس میرے کیسز پر سماعت نہ کریں: عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان نے انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ کسی کی کرپشن بچانے کے لیے قوانین میں ترامیم کسی بنانا ریپبلک میں بھی نہیں ہوتا، کرپشن معیشت کے لیے تباہ کن اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا…

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں۔ محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی تقریر میں میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی، لیکن میری تجویز کو حقارت سے ٹھکرایا گیا، ایوان میں ایسی نعرے بازی کی گئی جو سیاہ باب بن گئی، بجٹ کے حوالے سے بھی دوبارہ بیٹھ کر بات کرنے کی پیش کش کی، آج تلخیاں جہاں پر پہنچی ہیں اسکا ذمہ دار کون ہے، ہم اس نہج پر پہنچ چکے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا گوارہ نہیں۔…

صرف ان سے مذاکرات کروں گا جو طاقت ور ہیں، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف ان سے بات کروں گا جو طاقت ور ہیں، مجھے ڈیتھ سیل والی چکی میں رکھا گیا ہے، جیل میں کوئی رعایت یا سہولت نہیں مانگی، جیل میں ہوں ٹوئٹ نہیں کرسکتا، وکلاء کو ٹوئٹ کی ہدایات کرتا ہوں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ساڑھے تین سال میں نیب نے ساڑھے 4 سو ارب روپے جمع کیے، اب گیارہ سو ارب مزید جمع ہونے تھے لیکن نیب ترامیم…

عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عدالتوں نے عمران خان کو 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری کردیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی سمیت تین کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو بری کردیا ۔ عدالت نے شیخ رشید ، فیصل جاوید کو بھی تھانہ کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں توڑ پھوڑ اور دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف وزری پر درج مقدمات میں بری کردیا۔ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید ،…

نیب ترامیم کیس: بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نیب اور وکیل پنجاب حکومت دونوں نے کہا کہ اس کیس میں ہم وفاقی حکومت کے دلائل کو ہی اپنائیں گے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے کہا کہ ہم نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ…

عمران خان اور اسد عمر ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کو ریلی نکالنے پر درج مقدمے میں بری کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے عدلیہ کے حق میں ریلی نکالنے کے معاملے پر تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کی سماعت کی، اس موقع پر وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے علاوہ اسد عمر، راجہ خرم نواز اور دیگر ملزمان کو بھی بری کر دیا۔ یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب…

تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبر پختونخوا میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے، بانی پی ٹی آئی کا سب کے لئے پیغام ہے ڈٹے رہیں، پی ٹی آئی جلسوں کا انعقاد کرے گی، شیر افضل مروت بھی شرکت کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ الیکشن پر بھی بات ہوئی ہے، ڈونلڈ لو کے مؤقف پر بانی پی…

عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کروا دی ہے۔ قراداد کے متن کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور رہا کیا جائے، قانون کا غلط استعمال مزید بند کیا جائے۔ سنی اتحاد کونسل کی قرارداد کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے جبکہ…

عمران خان سے وکلا اور سیاسی معاونین کو تنہائی میں ملاقات کی اجازت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے وکلا اور سیاسی معاونین کو تنہائی میں ملاقات کی اجازت دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے جیل مینوئل کے مطابق وکلا اور سیاسی معاونین کو پرائیویسی (تنہائی) میں ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ملاقات کے دوران کوئی اہل کار کھڑا نہیں ہوگا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلا اور سیاسی معاونین سے پرائیویسی میں ملاقات کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل…

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختوا نامزد کر دیا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنےپرجان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں اور عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق…

پیپلز پارٹی اپروچ کررہی ہے، لائحہ عمل عمران خان طے کرینگے، شیر افضل مروت

پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپروچ کررہی ہے، مستقبل کا لائحہ عمل عمران خان طے کریں گے۔ پشاور ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی 21 سیٹیں ہیں اور وہ وکٹری اسپیچ کررہے ہیں۔ زرداری نے سندھ میں ہماری سیٹیں زبردستی لی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج عمران خان سے ملاقات ہے، میں انہیں تجاویز پیش کروں گا۔ جہانگیر ترین، محمود خان ،پرویز خٹک کا حال قوم نے دیکھ لیا۔ جو بھی خان کا ساتھ چھوڑے گا، وہ…

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اوروائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی۔عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں…

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری کوہونگے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے دوبارہ انٹراپارٹی انتخابات 5 فروری کوہونگے، باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا۔ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات 5 فروری بروز سوموار منعقد کروائے جائیں گے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر نے انٹراپارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے تمام رجسٹرد ممبران اپنی مرضی کے پینل یا چیئرمین کے امیدوار کے حق میں پاکستان بھر میں مختص مقامات پر ووٹ ڈال سکتے ہیں ، پارٹی ممبران اپنا ووٹ رابطہ ایپلی کیشن انٹرا…

9 مئی مقدمات: عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم 6 فروری کو عائد کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیسز کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر تے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر…

گرفتاری اور ہراساں کئے جانے کے خوف کے درمیان پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز

لاہور (پاک ترک نیوز) گرفتاری اور ہراساں کیے جانے کے خوف کے درمیان پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار لاہور میں انتخابی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں نے پولیس کی جانب سے گرفتاریوں اور ہراساں کیے جانے کے خوف کے درمیان بالآخر لاہور میں گھر گھر انتخابی مہم شروع کر دی۔ پولیس اب تک پی ٹی آئی کے ممکنہ امیدواروں، ان کے اہل خانہ اور کارکنوں کو چھاپے مار کر گرفتار کر رہی ہے اور انہیں نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد بھی اپنی مہم چلانے اور جلسے کرنے کے حق سے محروم کر دیا گیا…

بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ،190ملین پائونڈز کیسز میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی نے دونوں کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ درخواست میں قومی نیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک اور حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔ عمران خان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر بنائے گئے…

ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن اس وقت تو مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں سلیکٹڈ کہا گیا لیکن یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے۔ اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن بھی اس مجرم کی مدد کر رہے ہیں، سی سی پی او لاہور تو سرٹیفائیڈ مجرم کو سلیوٹ مار رہا ہے، یہ ہمیں غلام بنا رہے ہیں، ساری پارٹی کو کہتا ہوں اتوار کو باہر نکلے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا…

ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟ کیا ایران سے تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے؟ افغانستان کے تعاون کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔ اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بطور وزیر خارجہ افغانستان گئے تو انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا، بلاول جب وزیر خارجہ تھے تو ایک مرتبہ بھی افغانستان…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More